کامرس اور صنعت کی وزارتہ

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا بورڈ(ایف آئی پی بی) کو بند کرنے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کے بعد سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا سہولیاتی پورٹل(ایف آئی ایف) نے اپنے 5 سال مکمل کرلئے ہیں


پچھلے 5 سالوں میں 853 ایف ڈی آئی تجاویز کانمٹارہ کیا گیا ہے، ایف آئی ایف کے وجود میں آنے کے بعد سے ایف ڈی آئی میں 39 فیصد کا اضافہ ہوا ہے

Posted On: 24 MAY 2022 2:48PM by PIB Delhi

غیر ملکی سرمایہ کاری  کے فروغ کا بورڈ (ایف آئی پی بی) کو بند کرنے کے بعد سے غیر ملکی سرمایہ کاری  کاسہولیاتی پورٹل (ایف آئی ایف) کے ذریعہ 853 ایف ڈی آئی تجاویز کا نمٹارہ کیا گیا ہے ۔ایف آئی پی بی کو بند کرنے کی تجویز کو مرکزی کابینہ نے 24 مئی2017 کو اپنی میٹنگ میں منظوری دی تھی۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کا بورڈ(ایف آئی پی بی) کے خاتمے کے بعد سے موجودہ ایف ڈی آئی پالیسی اور ایف ای ایم اے ضابطوں کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے حکومت کی منظوری دینے کا کام متعلقہ انتظامی وزارتوں / محکموں اور صنعت اور داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے محکمے کو سونپا گیا تھااور اس کے لئےکامرس اور صنعت کی وزارت کو نوڈل محکمہ بنایاگیا ۔

اس کے بعد سے ایف ڈی آئی تجاویز کو صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ آپریٹ کی جارہی غیر ملکی سرمایہ کاری کا سہولیاتی پورٹل (ایف آئی ایف پورٹل) https://fifp.gov.in پر ہی جمع کروانا ضروری تھا۔ ایف آئی ایف کے پورٹل پر جمع کئے گئے تجاویز کو متعلقہ انتظامی وزارت کو بھیجے جانے کے ساتھ ساتھ ایف ڈی آئی پالیسی / ایف ای ایم ضوابط کے مطابق ضروری تبصروں کے لئے وزارت  خارجہ (ایم ای اے ) اور ریزوربینک آف انڈیا(آر بی آئی)  کوشامل کرنے کے علاوہ ضروری حفاظتی منظوریوں کے لئے وزارت داخلہ (این ایچ اے ) کو بھی بھیجا جاتا ہے۔

ایف آئی ایف پورٹل کے ذریعہ فائل کئے جانے والے دستاویزوں سمیت ایف  ڈی آئی تجاویز کو آگے کے عمل میں لانے کے لئے ڈی پی آئی آئی ٹی نے 29 جون 2017 کو ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کو مقرر اور تیار کیا اور جس میں 9 جنوری 2020 کو دوبارہ ترمیم کیا گیا تھا۔

اس کے بعد سے نہ صرف ایف ڈی آئی میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہندوستان میں ایف ڈی آئی لانے والے ممالک کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 15-2014 میں ہندوستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد محض 45.15 بلین امریکی ڈالر تھی جو 17-2016 میں بڑھ کر 60.22 بلین امریکی ڈالر ہوگئی اور کووڈ -19 وبا اور حال ہی میں روس یوکرین جنگ کے باوجود مالی سال  22-2021 کے دوران  یہ آمد بڑھ کر 83.57 بلین امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔مالی سال 22-2021 کے دوران 101 ممالک سے ایف ڈی آئی کی اطلاع ملی ہے جبکہ اس سے پہلے کے گذشتہ مالی سال (21-2020) کے دوران 97 ممالک سے اس کی اطلاع ملی تھی۔

ایف ڈی آئی تجاویز پر غور و فکر کو ریگولیٹ کرنے کے لئے متعلقہ وزارتوں /محکموں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعہ خود کار الرٹ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری ماہانہ بنیاد پر سبھی وزارتوں – محکموں میں زیرالتوا / زیر غور ایف ڈی آئی تجاویز کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس سے ایف ڈی آئی تجاویز کو نمٹانے میں تیزی آئی ہے۔  وزارتوں/ محکموں کو ایف ڈی آئی تجاویز کی معقولیت اور فوری پروسسنگ کے سلسلے میں جانکاری دینے کے لئے مستقل تربیتی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے ۔

زمینی سطح پر سامنے آرہے عملی معاملات اورمسائل کے بارے میں جانکاری رکھنے کے لئے سرمایہ کاروں اور قانونی فرموں کے ساتھ مستقل گول میز کانفرنسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔عرضی گزاروں پر تعمیلی بوجھ کو کم کرنے کے لئے ایف آئی ایف پورٹل پر ایف ٹی آئی تجاویز کے فارم کو مستقل طور پر جائزہ لیا جارہا ہے ۔اکثر پوچھے جانے والے سوالوں (ایف اے کیو) کو اپڈیٹ کیا گیا ہے اور ان تک پہنچنے  میں آسانی کے لئے انہیں ڈی پی آئی آئی ٹی ویب سائٹ اور ایف آئی ایف پورٹل پر رکھا گیا ہے۔ اس طرح یہ یقینی بنانے کے لئے کہ ہندوستان سرمایہ کاروں کے لئے  اپنی پسند کامقام بنا رہے ،ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ مسلسل کوشش کی جاتی ہے۔

*************

 

 

ش ح ۔  ع ح ۔ م ش

U. No.5724

 



(Release ID: 1828146) Visitor Counter : 115


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi