کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے بھارتی صنعت سے کہا ہے کہ وہ جہاں کہیں موقع ہو مقامی طور پر خریداری کرے تاکہ گھریلو سپلائی چین مضبوط تر ہو اور اس میں مزید لچکداری آئے


حکومت نے افراط زر پر قابو پانے کے لیے بہت سے سخت اقدامات کیے ہیں – جناب پیوش گوئل

Posted On: 24 MAY 2022 2:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی،24 مئی ، 2022/ کامرس و صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور تقسیم عامہ نیز کپڑے کی صنعتوں  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج بھارتی صنعت سے کہا ہے کہ وہ مقامی طور پر جہاں کہیں ممکن ہو خریدارے کرے تاکہ گھریلو سپلائی چین کا تحفظ ہو اور اس میں مزید لچکداری پیدا ہو ۔ وہ آج سوئزلینڈ کے شہر ڈاوس میں تجارت چہار م پر ناشتے کے اجلاس سے مذاکرات کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی داستان پوری دنیا میں سراہی جا رہی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کووڈ – 19 ، چپ قلتوں تنازعہ ، بڑھتی ہوئی قیموں ، کنٹینر کی قلت ، شپنگ اور لاجسٹک سے بڑے معاملات جیسی مجبوریوں کے باوجود بھارتی تجاروں نے زبردست لچکداری کا مظاہرہ کیا۔ جس سے برآمد کے مقاصد کو حاصل کیا گیا اور 421.8 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات کی گئی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے قول کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ بھارت ان سبھی پریشانیوں سے حل کا مرکز ہیں جس سے شفافیت کی عکاسی ہوتی ہے اور ایک بار کی پیشکش ہوتی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں ہر بحران میں بروقت کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بھارتی تجارتی کمپنیوں کی لچکداری کا مظاہرہ ہے ۔

ایک مشترکہ وژن کی جانب مل کر کام کرنے کی ضرورت پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت خردہ برآمداتی اشیاء   اور خدمات کی برآمدات کا  ایک ٹریلین امریکی ڈالر کی مالیت کا نشانہ 2030 تک حاصل کر سکتا ہے ۔

اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ حکومت پورے دل سے کاروبار کی حمایت کرے گی، انہوں نے صنعت سے تمام اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کی اپیل کی۔

بین الاقوامی سپلائی چینز پر زیادہ انحصار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، گوئل نے کاروباریوں سے اپیل کی کہ جہاں بھی موقع ہو مقامی طور پر خریداری کریں۔ انہوں نے کاروباریوں سے کہا کہ وہ ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور گھریلو سپلائی چین کو مضبوط بنانے میں مدد کریں۔

متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا کے ساتھ حالیہ تجارتی معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے گوئل نے کہا کہ یہ معاہدوں سے بین الاقوامی تجارت کے لیے نئے علاقے کھلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا، یورپی یونین، برطانیہ، اسرائیل اور خلیج تعاون کونسل کے ساتھ معاہدے پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت پر بڑا اعتماد ہے اور وہ اس میں جوش و خروش سے شامل ہونا چاہتی ہے۔

انہوں نے سیاحت کے شعبے میں بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کیا اور سیاحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ کاروباری افراد سے آنے کی اپیل کی۔

وزیر  موصوف نے نوٹ کیا کہ حکومت نیو انڈیا کوڈ کو دوبارہ لکھنے کے لیے پرعزم ہے، جو عالمی تجارت میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، اور سرمایہ کاروں سے بھارت کے تصور، ہنر اور لامحدود صلاحیت میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتی ہے۔ گوئل نے کہا کہ بھارت مستقبل ہے۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                              

U –5709

 


(Release ID: 1828096) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi