وزارت دفاع
نئے منظور شدہ سینک اسکولوں میں داخلے کا عمل شروع
Posted On:
23 MAY 2022 7:45PM by PIB Delhi
پورٹل https://sainikschool.ncog.gov.in/ecounselling پر 21 مئی 2022 کو ای کاؤنسلنگ کے نتائج کے اعلان کے ساتھ، سینک اسکولس سوسائٹی ملک بھر میں شراکتی موڈ میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے حکومت کے مقصد کی سمت میں ایک اور قدم آگے بڑھ گئی ہے۔
سینک اسکولس سوسائٹی (SSS) نے ای کونسلنگ کے انعقاد کے لیے خودکار نظام کے ذریعے 10 نئے منظور شدہ سینک اسکولوں میں 485 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے پہلی عارضی فہرست کا اعلان کیا ہے، جہاں ان نئے منظور شدہ فوجی اسکولوں میں کم از کم 40 فیصد نشستیں، AISSEE-22 میں پہلے سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ذریعہ پُر کی جائیں گی۔ نئے سینک اسکولوں میں داخلے کے لیے پورٹل جس کے ساتھ سینک اسکولس سوسائٹی نے ایک میمورنڈم آف ایگریمنٹ (MoA) کیا ہے، 08 مئی سے 14 مئی 2022 تک فعال کیا گیا تھا، جس میں آل انڈیا سینک اسکولس داخلہ امتحان (AISSEE-2022) میں کامیاب ہونے والے 12000 امیدواروں نے ای کاؤنسلنگ کے لیے خود کو رجسٹر کیا۔ امیدوار پورٹل https://sainikschool.ncog.gov.in/ecounselling پر داخلہ سے متعلق نتیجہ اور مزید ہدایات دیکھ سکتے ہیں۔
امیدواروں کے پاس تخصیص کے لیے 10 اسکولوں تک کو انتخاب کرنے کا اختیار تھا۔ اس کے بعد، طلبہ کے درجے اور ترجیح کی بنیاد پر، طلبہ کے لیے خود کار طریقے سے اسکول مختص کر دیے گئے جس کے بعد عارضی طور پر شارٹ لسٹ کیے گئے امیدوار کو الاٹمنٹ کو قبول کرنے اور داخلے کی رسمی کارروائیوں کے لیے آگے بڑھنے یا اس کے لیے غور کیے جانے والے اختیار کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ اسکول کی سطح پر فیزیکل تصدیق کی تاریخیں ان امیدواروں کو مطلع کی جائیں گی جنھوں نے امیدواروں کے لیے منظور شدہ نئے سینک اسکولوں کے ذریعہ اپنے انتخاب کو قبول / لاک کر دیا ہے۔
راؤنڈ-I کی تکمیل کی مخصوص تاریخ کے بعد جو نشستیں نہیں بھری جائیں گی، انھیں راؤنڈ-II کے ذریعے پُر کیا جائے گا جس کے لیے پورٹل میں تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، نئے منظور شدہ سینک اسکول میں پہلے سے تعلیم حاصل کرنے والے اور اپنے متعلقہ اسکول میں سینک اسکول پیٹرن کے 6ویں جماعت میں داخلہ لینے کے خواہشمند اہل طلبا میں سے 60 فیصد تک طلبا کو داخلہ دیا جائے گا۔ ایسے طلبا کے لیے، نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) کی طرف سے جلد ہی ایک علیحدہ کوالیفائنگ داخلہ ٹیسٹ (نیو سینک اسکول انٹرینس اگزامینیشن-NSSEE-22) منعقد کیا جائے گا۔ یہ داخلہ ٹیسٹ آل انڈیا سینک اسکولس کے داخلہ امتحانات کی طرز پر ہی ہوگا۔
ایسے اہل طلبا کے داخلے کے لیے رجسٹریشن کا عمل جلد ہی شروع کیا جائے گا اور داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان این ٹی اے پورٹل کے ذریعے کیا جائے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5680
(Release ID: 1827800)
Visitor Counter : 141