پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
اواین جی سی پہلی بھارتی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے جس نے انڈین گیس ایکسچینج میں گھریلو گیس کاکروبار کیا
Posted On:
23 MAY 2022 6:14PM by PIB Delhi
آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) بھارت کی پہلی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن (ای اینڈ پی) کمپنی بن گئی ہے جس نے انڈین گیس ایکسچینج میں گھریلو گیس کا کاروبار کیا۔ پہلا آن لائن کاروبار 23 مئی 2022 کو او این جی سی کے ڈائریکٹر (آن شور) انچارج مارکیٹنگ انوراگ شرما نے بھارت کے پہلے خودکار قومی سطح کے گیس ایکسچینج،آئی جی ایکس پر کیا۔ گیس کا کاروبار او این جی سی کرشنا گوداوری 98/2 بلاک سے کیاگیا۔
او این جی سی کے ڈائریکٹر (آن شور) انچارج مارکیٹنگ انوراگ شرما آئی جی ایکس پر پہلی گیس ٹریڈنگ کر رہے ہیں
اواین جی سی نے 21-2000 میں گیس کی قیمتوں کے ایکوسسٹم میں ڈی ریگولیشن کے بعدفائدہ اٹھانے کےلیے خود کو تیار کیا ہے۔ اوین جی سی کی طرف سے گیس ایکسچینج کے ذریعے فروخت کی جانے والی مقدار کو آہستہ آہستہ بڑھایا جائے گا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:5673)
(Release ID: 1827730)
Visitor Counter : 145