جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

پونہ میں ’’قابل تجدید توانائی کے ذریعے بھارت کو سبز بنانا‘‘ موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد


آئی آر ای ڈی اے نے  مہاراشٹر میں قابل تجدید توانائی سے متعلق پروجیکٹوں کے لیے 14445 کروڑ روپے کے قرض کو منظوری دی اور 10018 کروڑ روپے جاری کیے

آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے صنعتی سربراہوں سے سبز توانائی کے پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی

Posted On: 23 MAY 2022 11:24AM by PIB Delhi

ہندوستانی قابل تجدید توانائی ترقی ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) نہ  مہرٹّا چیمبر آف کامرس انڈسٹریز اینڈ ایگریکلچر (ایم سی سی اے آئی)، کے اشتراک سے، 20 مئی، 2022 کو مہاراشٹر کے پونہ میں ’’قابل تجدید توانائی کے ذریعے بھارت کو سبز بنانا‘‘ موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی، جناب پردیپ کمار داس نے اپنے کلیدی خطبہ میں مہاراشٹر کے صنعتی سربراہوں اور سرمایہ کاروں سے قابل تجدید توانائی (آر ای) کے شعبہ پر توجہ دینے اور آر ای پروجیکٹوں میں سرماہ کاری کرنے  کی اپیل کی، جو نہ صرف صاف توانائی پیدا کر رہے ہیں، بلکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کرنے کے ساتھ ساتھ معیار زندگی کو بہتر بھی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سال 2030 تک 500 جی ڈبلیو غیر حجری توانائی کی صلاحیت کو حاصل کرنے کا ایک امید افزا ہدف طے کیا ہے، اور مہاراشٹر اپنی سبز توانائی سے متعلق استعداد کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ہدف کو حاصل کرنے میں ایک بڑا رول ادا کر سکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WZ9G.jpg  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZJXX.jpg

جناب داس نے مہاراشٹر سمیت تمام ریاستوں میں آر ای پروجیکٹوں کی تعمیر کے لیے آئی آر ای ڈی اے کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ  آئی آر ڈی ای اے کے ذریعے کل منظور کیے گئے 120946 کروڑ روپے کے قرض میں سے 14445 کروڑ روپے مہاراشٹر کے 422 آر ای پروجیکٹوں کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ کمپنی نے  قرض کی کل تقسیم کی گئی 79446 کروڑ روپے کی رقم میں سے مہاراشٹر میں 10018 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔ مہاراشٹر میں، آئی آر ای ڈی اے نے مالی سال 22-2021 میں 12 آر ای پروجیکٹ اکاؤنٹس کے لیے 2564 کروڑ روپے کے قرض کو منظوری دی تھی اور 1362 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی نے  کووڈ-19 وبائی مرض کے باوجود گزشتہ دو سالوں میں کمپنی کی بے مثال مالیاتی حصولیابیوں  پر اس کی تعریف کی اور کہا کہ تمام محکموں کی مشترکہ کوششوں کے بغیر کمپنی کے لیے تاریخی مالیاتی نتائج حاصل کرپانا ممکن نہیں ہوتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003D9G4.jpg

تھیم کی پیشکش آئی آر ای ڈی اے کے ڈائرکٹر (ٹیکنیکل) جناب چنتن شاہ کے ذریعے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  بھارت آر ای مینوفیکچرنگ اور اسٹوریج مینوفیکچرنگ کے لیے ایکو سسٹم تیار کرکے آر ای شعبہ کے منظرنامے کو تبدیل کر سکتا ہے۔ آر ای کے دیگر شعبوں کے علاوہ، آئی آر ای ڈی اے مسابقتی شرح سود پر آر ای مینوفیکچرنگ کے لیے مالی امداد بھی فراہم کر رہا ہے۔ اس سے گھریلو مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مضبوطی حاصل ہوگی۔

ایم سی سی اے آئی کے ڈائرکٹر جنرل، جناب پرشانت گربانے نے اپنی استقبالیہ تقریر میں کہا کہ توانائی کی لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی کے ذریعے بھارت کو سبز بنانا بہت ہی اہم ہے۔ صنعت کی طرف سے، ایم سی سی اے آئی کے نائب صدر، جناب دیپک کرندیکر اور مہاراشٹر سولر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (ایم اے ایس ایم) کے صدر، جناب راجیش موتھا نے آر ای سیکٹر کی ترقی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر بات کی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5661



(Release ID: 1827674) Visitor Counter : 84


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Punjabi