اسٹیل کی وزارت
سیل نے جاری کیا کمپنی کا مخصوص لوگو: اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) منا رہی ہے اپنے قیام کے 50ویں سال کا جشن
Posted On:
23 MAY 2022 1:03PM by PIB Delhi
ملک کی پبلک سیکٹر کی اسٹیل پیدا کرنے والی کمپنی، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل)، اس سال یعنی 2022 میں اپنے قیام کے پچاسویں سال کا جشن منا رہی ہے۔ سیل کا قیام 24 جنوری، 1973 کو عمل میں آیا تھا۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XQH1.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XQH1.jpg)
سیل نے اپنے پچاس سال کی اس عظیم وراثت کو یادگار بنانے کے لیے آج ایک یادگاری لوگو جاری کیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں واقع کمپنی کے پلانٹوں اور اکائیوں میں پورے سال متعدد پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس موقع پر جاری کیا گیا یادگاری لوگو (نشان) کا ڈیزائن، کمپنی کے اصل لوگو کو برقرار رکھنے کے ساتھ، کمپنی کے پچاس سال کے اس سفر کے جذبات کو بڑی خوبصورتی سے پروئے ہوئے ہے۔ یہ لوگو، سیل کی چیئرمین محترمہ سوما منڈل نے آج یہاں کمپنی کے ڈائرکٹروں کی موجودگی میں جاری کیا۔
![https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QDV1.jpg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QDV1.jpg)
یہ حصولیابی گزشتہ کئی برسوں سے ملک کی تعمیر میں متعلقین کی بہتر شراکت داری اور تعاون کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی کی مسلسل کوششوں اور پہل کا ثبوت ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5662
(Release ID: 1827655)
Visitor Counter : 146