بجلی کی وزارت
’’بھارت توانائی کی منتقلی میں عالمی رہنماؤں میں سے ایک رہنما کے طور پر ابھرا ہے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں حاصل کی گئی ترقی اس کا مظہر ہے ‘‘: جناب آر کے سنگھ
توانائی کے وزیر نےصاف ستھری توانائی کی وزارت کے سینئر عہدیداروں کے اجلاس میں’’انڈیا انرجی اسپاٹ لائٹ‘‘اجلاس کی صدارت کی
Posted On:
07 APR 2022 5:42PM by PIB Delhi
توانائی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج نئی دہلی میں منعقد کلین انرجی منسٹریل (سی ای ایم) – مشن انوویشن (ایم آئی) کے سینئر عہدیداروں کی میٹنگ میں ’’انڈیا انرجی اسپاٹ لائٹ‘‘ اجلاس کی صدارت کی۔
اپنے کلیدی خطبہ میں جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ موجودہ منظر نامے میں ہماری بڑی تشویش آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط ہیں اور ایسے مسائل سے نمٹنے کا واحد طریقہ توانائی کی منتقلی ہے۔ہم توانائی کی منتقلی کے راستے پر گامزن ہیں اور اپنے ملک کو بجلی کے خسارے سے ،اسے اضافی تعداد تک لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ جناب جناب سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ جیسا کہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت توانائی کی منتقلی میں عالمی رہنماؤں میں سے ایک رہنما کے طور پر ابھرا ہے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ہم نے جو ترقی حاصل کی ہے وہ اس بات کامظہر ہے۔
وزیرموصوف نے بتایا کہ ہم اخراج کی شدت میں کافی حد تک کمی کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔توانائی کی کارکردگی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہم نے کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے لیے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ (ای سی بی سی) اورایکو نیواس سمہیتا (ای این ایس)جیسے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات کے ساتھ ہم اس رفتار سے آگے نکل رہے ہیں جو ہم نے ان برسوں میں حاصل کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
تقریب کا آغاز بجلی کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری کے افتتاحی خطاب سے ہوا، اس کے بعد ایڈیشنل سکریٹری اوربھارت کے وزارت خارجہ کے جی 20 سوس شیرپا، نےخطاب کیا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے توانائی کی وزارت کے سکریٹری ،بھارت کی صاف ستھری توانائی کی منتقلی کے لیے حصولیابیوں اور اہداف کا ایک جائزہ پیش کیا۔
اس تقریب میں 29 ممالک کے 300 سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی۔ وزیرموصوف نے مندوبین کے ساتھ صاف ستھری اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں کاربن کے اخراج کی شدت کو کم کرنےنیز ساحل سے باہر ہوا اور بیٹری اسٹوریج کے تعلق سے بھارت کے روڈ میپ پربھی بات کی۔
*************
ش ح ۔ ش ر ۔ م ش
U. No.5643
(Release ID: 1827544)
Visitor Counter : 146