عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آر اے سال کے آخر تک نان گزیٹڈ عہدوں پر بھرتی کے لیے کمپیوٹر پر مبنی آن لائن مشترکہ اہلیتی ٹیسٹ (سی ای ٹی)  منعقد کرانے کی تیاری کر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا،  وزیراعظم مودی نے ’ مکمل حکومت کے تصور ‘ کی شروعات کی

وزیرموصوف  نے ڈی او پی ٹی کے تمام چھ خود مختار اداروں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی ، پبلک فنڈز کے کارگر استعمال اور عوام دوست طرز حکمرانی کو فروغ دینے پر زور دیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سینئرافسران سے گرہ کلیان کیندرز (جی کے کے) اور سینٹرل سول سروسز کلچرل اینڈ اسپورٹس بورڈ (سی سی ایس سی ایس بی) کے اوورلیپنگ مینڈیٹ اور اہداف  و مقاصد کے انضمام کے امکان کو تلاش کرنے کے لیے کہا

Posted On: 22 MAY 2022 5:14PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز کی وزارت، وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت، پی ایم او کے وزیر مملکت اور عملہ اور عوامی شکایات کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  آج کہا کہ اس سال سے نان گزیٹیڈ عہدوں پر بھرتی کے لیے  مشترکہ اہلیتی ٹیسٹ  (سی ای ٹی) ہوگا  اور ایسا پہلا امتحان اس سال کے اختتام  سے پہلے منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

نارتھ بلاک میں ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) کے تحت تمام چھ خود مختار اداروں کی مشترکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، وزیرموصوف نے کہا، ڈی او پی ٹی کے تحت قومی بھرتی  ایجنسی (این آر اے) نان گزیٹڈ عہدوں پر بھرتی کے لئےکمپیوٹر پر مبنی آن لائن مشترکہ اہلیتی  ٹیسٹ  (سی ای ٹی ) سال کے اختتام تک منعقد کرنے کی تیاری کررہی ہے۔   یہ ملک کے ہر ضلع میں کم از کم ایک امتحان کے سنٹر کے ساتھ نوکری کے خواہشمند امیدواروں کو بھرتی میں سہولت فراہم کرنے میں گیم چینجر  ثابت ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/djs-1(1)J9WY.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، کامن انٹرینس ٹیسٹ ملازمت کے خواہش مند نوجوان امیدواروں کے لئے ’’بھرتی کو آسان‘‘ بنانے کی سمت میں ڈی او پی ٹی کے ذریعہ کی گئی ایک اہم اصلاح  ہے اور یہ نوجوانوں خاص طور پر دوردراز علاقوں میں رہنے والوں کے لئے ایک بڑی نعمت  ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس  تاریخی اصلاحات  سے تمام امیدواروں کو یکساں مواقع ملیں گے  ، چاہے ان کا پس منظر یا سماجی و اقتصادی حالات کچھ بھی ہوں۔ خواتین اور دویانگ امیدواروں اور ان لوگوں کے لیے بھی ایک بہت بڑا فائدہ ہوگا جو کئی مراکز تک جانے اور کئی امتحانات میں شامل ہونے کے لئے  مالی اعتبار سے استطاعت نہیں رکھتے ۔

وزیرموصوف نے کہا کہ ابتدا میں امتحان ہندی اور انگریزی سمیت 12 زبانوں میں منعقد کیا جائے گا اور بعد میں آئین کے 8ویں شیڈول میں بیان کی گئی  سھی زبانوں کو شامل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’ مکمل حکومت" کے تصورکا آغاز کیا جس نے نہ صرف  الگ تھلگ رہنے کی روایت کو ختم کردیا ، بلکہ حکومت کے سبھی وزارت، محکموں اور ایجنسیوں کے ساتھ ایک مربوط  مجموعی نقطہ نظر  کی سہولت فراہم کی ہے۔ جس میں ایک دوسرے پر چھوڑنے کے بجائے ہر مسئلے کا حل اجتماعی طور پر کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ 21ویں صدی کے بھارت کی موجودہ ضروریات اور تقاضوں کے مطابق حکمرانی کے پورے سیاق و سباق اور تصور کو  از سر نو ترتیب دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’ کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘، سرکاری  فنڈز کے بہتر استعمال اور سرکاری خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے کے علاوہ عوام دوست حکمرانی  کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لئے مرکزی وزارتوں/محکموں کے تحت کام کرنے والے خودمختار اداروں کے جائزے کا کام انتہائی اہم  ہے۔

سبھی 6 خود مختار اداروں کے سربراہان نے اداروں کے مینڈیٹ، کام، بجٹ اور مقاصد کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دیے۔ ان میں قومی بھرتی  ایجنسی (این آر اے)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (آئی آئی پی اے)، سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ (سی ایس او آئی )، گرہ کلیان کیندرز (جی کے کے)، سینٹرل سول سروسز کلچرل اینڈ اسپورٹس بورڈ (سی سی ایس سی ایس بی) اور کیندریہ بھنڈار (کثیر ریاستی  کوآپریٹو سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ) شامل ہیں۔

اخراجات کے محکمہ کے مینڈیٹ کے مطابق ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سینئر  افسران  کو اوورلیپنگ مینڈیٹ  اور اہداف و مقاصد  کی وجہ سے گرہ کلیان کیندرز (جی کے کے) اور سنٹرل سول سروسز کلچرل اینڈ اسپورٹس بورڈ (سی سی ایس سی ایس بی) کے انضمام کے امکان کا پتہ لگانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے افسران سے ایک ماہ کے اندر قابل عمل ہونے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کو کہا۔

وزیر موصوف نے کیندریہ بھنڈار کوفروخت میں اضافہ کرنے اور لاگت میں کمی کے لئے  گرہ کلیان کیندروں اور آئی آئی پی اے کے مراکز میں زیادہ آؤٹ لیٹس کھولنے کی بھی ہدایت دی۔

انہوں نے کیندریہ بھنڈار کو نامیاتی دالوں کے اپنے  منفرد پروڈکٹ  کو فروغ دینے اور اس کے لیے ایک برانڈ بنانے کے لیے پوری کوشش کرنے کو کہا ۔کیندریہ بھنڈار کی فروخت 18-2017  میں 750 کروڑ روپے سے بڑھا کر 22-2021 میں  میں 4,000 کروڑ روپے تک کرنے یعنی فروخت میں 500 فیصد کا اضافہ کرنے کے لئے انہوں نے کے بی افسران کی تعریف بھی کی۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:5728)


(Release ID: 1827514) Visitor Counter : 227