وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن  کا "کینز نیکسٹ" میں اسٹارٹ اپ پچنگ سیشن کے شرکاء سے خطاب


ہندوستان سب سے بڑی اور سب سے زیادہ منافع بخش فلم  مارکیٹوں میں سے ایک ہے :
ڈاکٹر مروگن

Posted On: 22 MAY 2022 5:15PM by PIB Delhi

  اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج  ’’ کینز نیکسٹ‘‘ میں اسٹارٹ اپ پچنگ سیشن کے شرکاء سے خطاب کیا۔

آغاز میں ڈاکٹر مروگن نےآڈیو ویژول پروڈکشن اور فلم سازی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ اور اسٹارٹ اپس کو ایک نمایاں پلیٹ فارم  فراہم کرنے کے لیے ’’کینز نیکسٹ‘‘ میں شاندار پہل کے لیے منتظمین کو خراج تحسین پیش کی ۔

فلم سازی کے مرکز کے طور پر ہندوستان کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا  "ہر سال مختلف زبانوں میں 2000 سے زیادہ فلمیں بنانے کے ساتھ، ہندوستان فلموں کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے، جو باصلاحیت اور تخلیقی فلم سازوں سے بھرا ہوا ہے۔ 1.3 بلین کی آبادی والا ، یہ سب سے بڑی اور سب سے زیادہ منافع بخش فلم  مارکیٹ پیش کرتا ہے۔ ہندوستان کہانی سنانے والوں اور فلم سازوں کی ایک عظیم سرزمین ہے اور اب یہ دنیا کے مواد کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ فون کے سب سے بڑے پروڈیوسر اور صارف ہونے کے ناطے، فلمیں اب او ٹی ٹی  پلیٹ فارم اور  انٹرنیٹ پر مبنی دیگر میڈیا کے ذریعہ  ہر فرد تک پہنچنے کا اپنا راستہ تلاش کرتی ہیں، اس طرح انفرادی  طور پر فلم دیکھنے والے کو براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکنیکی اور سافٹ ویئر ٹیلنٹ کے سب سے بڑے مرکز  میں سے ایک، ہندوستان کے پاس فلموں کے جدید کاروبار میں، خاص طور پر فلم سازی کے تکنیکی پہلوؤں کے میدان میں ضروری مہارت اور ٹیکنالوجی دستیاب ہے۔

WhatsApp Image 2022-05-22 at 6.39.35 PM.jpeg

ڈاکٹر مروگن نے سامعین کو مطلع کیا کہ "آڈیو ویژول وہ شعبہ ہے جہاں ٹیکنالوجی، آرٹ سے  مربوط ہوتی ہے۔ بلاک چین، ڈیپ لرننگ، اے آئی اور وی آر جیسی نئی ٹیکنالوجی فلم سازی کے شعبے میں اچھی خاصی جگہ بنا رہی ہیں۔ مواد کے تراجم، موثر ذیلی عنوانات زبانوں سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو ختم کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ ڈیجیٹل انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا پر توجہ مرکوز کرنے سے  ، ہندوستان آج دنیا کے سب سے متحرک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں سے ایک ہے۔ 100 سے زیادہ یونیکورن کے ساتھ، نوجوان ٹیک سیوی ہندوستانیوں کی قیادت میں آگے بڑھنے کا راستہ ہموار ہو رہا ہے۔

ملک کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر مروگن نے کہا کہ  ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی وجہ سے ہندوستان ایک چیمپئن سیکٹر کے طور پر آڈیو ویژول سیکٹر پرمضبوطی سے توجہ مبذول کر رہا ہے۔

اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیرموصوف  نے کہا کہ اینی میشن، ورچوئل رئیلٹی، گیمنگ، توسیعی رئیلٹی ہمیشہ وسعت  پذیر شعبے رہے ہیں جہاں نوجوان اسٹارٹ اپ اپنے نئے آئیڈیا کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا "ہم ہر کاروبار میں بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کی قیادت والی  رکاوٹ کے دور  سے گزر رہے ہیں، اور فلم سازی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ کاروبار کا پرانا روایتی طریقہ معدوم ہوتا جا رہا ہے اور نئے ڈھانچے، مارکیٹنگ کو زبردست طریقے سے مقامی بنانا ، انفرادی ترجیحات اور ذوق، سبھی فلم سازی میں ٹیکنالوجی کے بڑے پیمانے پر داخلے میں اپنا تعاون پیش کرتے ۔"

اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہ ہندوستان کے 5 اسٹارٹ اپ کو کینرمیں پیش کیا جا رہا ہے ، ڈاکٹر مروگن نے کہا "مجھے امید ہے کہ ان کے آئیڈیا پروڈیوسروں، اور مالی امداد فراہم کرنے والوں نیز کاروبارمیں دلچسپی لینے والے افراد کو متاثر کریں گے، اور اپنی مصنوعات کے لیے وسیع پلیٹ فارم حاصل کریں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ وہ "مقامی اسٹیج سے گلوبل اسٹیج" کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اور خود کینز فلم فیسٹیول میں دستیاب اس پلیٹ فارم سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔

کینز نیکسٹ کے بارے میں

کینز نیکسٹ ایک ایگزیکٹو کانفرنس اور اختراع  پر مبنی کاروباری ترقی کا پلیٹ فارم ہے، جو تفریحی شعبے کے مستقبل کو تلاش کرتا ہے۔ یہ ایک انوکھا  اجتماع ہے جس سے  شراکت داری کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور عالمی معیار کی تخلیقی صلاحیتوں کو جدید ترین کاروبار اور تکنیکی جدت سے جوڑ کر کاروباری مواقع کو فروغ دیتا ہے۔

یہ ایک نیا زمرہ  ہے جو ہماری  مختلف تقریبات کے درمیان تخلیق کاروں، کلائنٹس اور ٹیک کمپنیوں کےنیٹ ورک کو بڑھانے کے لیےاعلیٰ درجے کی بصیرت رکھنے والوں اور فیصلہ سازوں کے ذریعہ متاثر کن کانفرنسوں، کلیدی نوٹوں، اور پینل مباحثوں کی تیار کردہ سیریز سے  متاثر ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ مختلف ممالک کے نمائندوں کے ایگزیکٹو اور کاروباری افراد کے  نیٹ ورکنگ کو مربوط کرے گا، اسٹارٹ اپ پچنگ کی نشستوں میں شرکت کرے گا، اور کاروبار کے نئے مواقع تلاش کرے گا۔

یہ ایسے  اسٹارٹ اپ لیب ہیں جو کینز 2022 میں متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ آڈیو ویژول اور فلم صنعت سے متعلق اپنے پراجیکٹوں کومالی امداد فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی فنڈنگ ​​کی تلاش میں  نوجوان کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

پانچ ہندوستانی اسٹارٹ اپ نے آج کینزنیکسٹ  میں اپنے خیالات پیش کیے :

1. پاکٹ ایسیز پکچرز پرائیوٹ لمیٹڈ(بانی: آدیتی شریواستوا)

2. کروپ اے آئی پرائیویٹ لمیٹڈ(بانی: جیوتی جوشی)

3. پرائیویٹ لمیٹڈ(بانی: پرتھوی جین)

4. روٹس ویڈیو (بانی: جے راجن راج شیکھرن نائر)

5. گیمیٹرونکس (بانی: رجت اوجھا)۔ 

********

)ش ح ۔ رض  ۔ ج ا(

(22.05.2022)

U-5729

 


(Release ID: 1827513) Visitor Counter : 143