وزارت دفاع

آرمی چیف نے کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 21 MAY 2022 9:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔21مئی           چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل منوج پانڈے کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ (سی او اے ایس ) کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کشمیر کے اپنے پہلے دورے پر ہیں۔ وہ 21 مئی 2022 کو سرینگر پہنچے۔

سرینگر پہنچنے پر، آرمی چیف، شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی اور چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا کےہمراہ شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل سی) پر فارمیشن کابراہ راست جائزہ لینے کے لیےروانہ ہوئے۔ ہندوستانی فوج کے سربراہ کو سیکیورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ فارمیشن کمانڈروں  نے چیف آف آرمی اسٹاف کو لائن ٓف کنٹرول پر جنگ بندی کے موجودہ معاہدے، فیلڈ فورٹی فیکیشن پر ترقیاتی کاموں،انسداد دراندازی گرڈ ، آپریشنل تیاریوں اور سرحدی علاقوں میں آرمی سٹیزن کنیکٹ کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے فارمیشن کمانڈروں  سے بات چیت کرتے ہوئے چوکس رہنے اور لائن آف کنٹرول کے تقدس کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔ فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، سی او اے ایس  نے ان کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی ستائش کی۔

چنار کور ہیڈکوارٹر پہنچنے پر، سی او اے ایس کوجی او سی چنار کورکے  لیفٹیننٹ جنرل اے ڈی ایس اوجلا نے لائن آف کنٹرول اور اندرونی علاقوں میں موجودہ سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ سی او اے ایس نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ کشمیر میں ترقی، امن اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے اور چنار کور کے اعلیٰ حوصلے اور جموں و کشمیر میں قیام امن میں تعاون کے لیے ان کی ستائش کی۔

آرمی چیف نے سول انتظامیہ کے سبھی سیکشن، جموں و کشمیر پولیس، مرکزی مسلح پولیس فورس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ 'پوری حکومت' کے نقطہ نظر کو پیش کرنے میں بہترین ہم آہنگی کی ستائش کی جس کے نتیجے میں سیکورٹی کی سازگار صورتحال میں بہتری آئی ہے اور مرکز کے زیر انتظام خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح ۔ رض  ۔ ج ا

U-5716



(Release ID: 1827344) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi