وزارتِ تعلیم

تعلیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے این اع ایچ یو، میگھالیہ کے 27ویں تقسیم اسناد کے جلسے میں شرکت کی


یونیورسٹیاں نت نئے خیالات ، اختراع اور امنگیں بانٹ رہی ہیں -  جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 21 MAY 2022 6:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی،21 مئی ، 2022/تعلیم ، ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار کے مرکزی وزیرجناب دھرمیندر پردھان نے آج میگھالیہ کی شمال مشرقی ہل یونیورسٹی کے 27ویں جلسۂ تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کےطور پر شرکت کی  اور شیلانگ کے کیمپس میں منعقدہ تقریب میں 2020 اور 2021 کے لیے پاس ہونے والے طلبا کو ڈگریاں عطا کیں۔

جناب پردھان نے پاس ہونے والے سبھی طلبا کو مبارکباد دی اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے اپنی طرف سے نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ روزگار فراہم کرنے والا بننے کے لیے علم پر مبنی انقلاب میں شرکت کر کے سماج میں تبدیلی لائیں۔ ہماری یونیورسٹیاں بہت سے نت نئے خیالات، اختراع اور امنگیں بانٹ رہی ہیں اور یونیورسٹیوں کو چاہیے کہ وہ تحقیق کے لیے راستہ ہموار کریں – سماج اور بنی نوع انسان کی بہبود کے لیے تحقیق ، زندگی کو مزید آسان بنانے کے لیے تحقیق ۔

وزیر موصوف نے یہ بات خاص طور پر کہی کہ این ای پی 2020عالمی شہری تخلیق دینے میں ہم سب کے لیے ایک یکسر تبدیلی لانے والا راستہ ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی میں بچپن سے شروعاتی دور کی دیکھ بھال اور تعلیم سب کو فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے۔ نیز سبھی بھارتی زبانوں میں آموزش پر بھی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے سبھی بھارتی زبانوں کی اہمیت کو دوہرایا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی زبان کسی دوسری زبان سے کم نہیں ہے۔

جناب پردھان نے وزیراعلیٰ جناب کونراڈ سنگما کی تعریف کی کہ انہوں نے این ای پی 2020 کے عین مطابق میگھالیہ میں شروعاتی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی۔ اس سے اس بات کی یقین دہانی ہوگی کہ ہمارے بچے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے زندگی جیئیں گے۔

جناب پردھان نے کہا کہ جیساکہ ہم امرت مہوتسو منا رہے ہیں ہمارے نوجوانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی توجہ اپنے حقوق سے بدل کر اپنی ذمہ داریوں پر مرکوز کریں۔ انہوں نے ایک مضبوط ایلمنائی نیٹ ورک تخلیق دینے کی حوصلہ افزائی کی۔

میگھالیہ کے وزیراعلیٰ جناب کونراڈ سنگما نے جو مرکزی وزیر کے ساتھ اس جلسے میں موجود تھے پاس ہونے والے طلبا سے کہا کہ وہ اگلی سطح تک پہنچنے کے لیے زندگی میں سوچ سمجھ کر جوکھم اٹھائیں۔

جلسے کے دوران آج کل 15955 ڈگریاں تقسیم کی گئیں جن میں سے 117 ڈگریاں پی ایچ ڈی، 8 ڈگریاں ایم فل، 1559 ڈگریاں پی جی اور 14271 بیچلر ڈگریاں تھیں۔ میگھالیہ کے وزیر تعلیم جناب لہکمین ریمبوئی  نے تعلیم ، ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبار سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا۔

وزیر موصوف کو یہ جان کار خوشی ہوئی کہ میگھالیہ قومی تعلیمی پالیسی پر اس کے روح اور جذبے کےساتھ عمل درآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میگھالیہ جیسی ترقی پسند ریاست کو چاہیے کہ وہ قومی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کی کوششوں میں قاعدانہ کردار ادا کرے ۔ خاص طور پر این ڈی ای اے آر کے حصے کے طور پر طلبا کے رجسٹریشن کا پورٹل اور این آئی آر ایف اور این اے اے سی لائحہ عمل کے تحت اپنے اداروں میں لائیں۔ انہوں نے تجویز رکھی کہ این ای ایچ یو کو چاہیے کہ وہ پوری ریاست میں اداروں کے لیے علمیت کے ایک شراکت دار کے طور پر کام کریں۔ خاص طور پر سرحدی علاقوں میں ہنرمندی کے فروغ سے بحرہ مند کریں۔ تعلیم کے وزیر نے تعلیم اور چھوٹے کاروبار میں میگھالیہ کو  ایک مثالی ریاست بنانے میں سبھی طرح کی مدد دے گی۔

بعد میں دن کے وقت جناب پردھان نے اُم سنگ پریس بائیٹیریئن اسکول کا دورہ کیا۔

۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –5705



(Release ID: 1827231) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Kannada