وزارتِ تعلیم
ہم اپنی افرادی قوت کو 21ویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار کر رہے ہیں - جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
21 MAY 2022 2:28PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنر مندی اور انٹرپرینیورشپ نے آج نئی دہلی میں ایک چست کام کی ثقافت کے لیے حکمت عملیاں: نئے دور کے راستے کے موضوع پر منعقد کیے جا رہے 49ویں IFTDO عالمی کانفرنس اور نمائش میں اختتامی خطاب کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا کہ معاشرے اور معیشت میں ان کا کردار فعال ہونے کے ساتھ ساتھ خلل ڈالنے والا بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے پیش نظر، ہمیں اپنی افرادی قوت کو اکیسویں صدی کے چیلنجوں کے لیے ایک جامع ہنر مندی کی حکمت عملی کے ذریعے تیار کرنا چاہیے۔
صلاحیت سازی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں تمام شعبوں میں صلاحیت سازی پر بہت زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔ انھوں نے صلاحیت سازی میں بہترین طریقوں کو دیکھنے اور مختلف اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے میں صلاحیت سازی کمیشن آف انڈیا کے کردار پر روشنی ڈالی۔
جناب پردھان نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) اور تعلیم اور ہنر مندی کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے پر اس کے محرک کے بارے میں بھی بات کی۔ انھوں نے کہا کہ جب کہ این ای پی 3 سے 23 سال کی عمر کے طالب علموں کو با ضابطہ تعلیمی نظام میں شامل کرتا ہے، جو لوگ رسمی تعلیمی نظام کا حصہ نہیں ہیں ہمیں ان کے لیے نئے آئیڈیاز، ہنر مندی، نئی ہنر مندی اور ہنر مندی کے فروغ کے بارے میں نئی حکمت عملیاں بھی تیار کرنی چاہئیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 5701
(Release ID: 1827219)
Visitor Counter : 121