وزارتِ تعلیم

شمال مشرقی خطے میں تحقیق اور اختراعت کو بڑھاوا دینے کے وسیع امکانات ہیں:جناب دھرمیندر پردھان


یہ اجلاس صنعت، تعلیمی ماہرین اور پالیسی سازوں کے مابین رشتوں کو مضبوط کرے گا:مرکزی وزیر تعلیم

این ای آر سی2022 ہندوستان اور دنیا کی تحقیق و ترقیاتی اولیتوں کو پورا کرنے کے لئے ایک عالمی بینچ مارک ہوگا:جناب دھرمیندر پردھان

مرکزی وزیر تعلیم  جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی گوہاٹی میں شمال مشرقی تحقیقی اجلاس 2022کا افتتاح کیا

Posted On: 20 MAY 2022 6:11PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنرمندی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج آئی آئی ٹی گوہاٹی میں شمال مشرقی تحقیقی کانفرنس (این ای آر سی) 2022کا افتتاح کیا۔جناب پردھان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اجلاس صنعت، تعلیمی ماہرین اور پالیسی سازوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرے گا اور وسائل سے مالا مال شمال مشرقی خطے کی ریاستوں اور ملک میں تحقیق ، اسٹارٹ-اَپ اور صنعتی ایکو سسٹم کو مزید مضبوط کرے گا۔

 

 

 

تحقیق کی اہمیت پر بولتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ تحقیق کا مقصد ملک کے پرانے مسائل کا حل تلاش کرنا ور تمام لوگوں کو ایک ساتھ آنے ، ایک ساتھ کام کرنے اور سب سے کمزور لوگوں کی فلاح کے لئے ایک ساتھ آکر کام کرنے کےلئے حوصلہ افزائی کرنا ہونا چاہئے۔اُنہوں نے کہا کہ این ای آر سی 2022 ہندوستان اور دنیا کی تحقیقی اور ترقیاتی اولیت کو پورا کرنے کے لئے ایک عالمی بینچ مارک ہوگا۔ جناب پردھان نے نوجوانوں اور طلباء سے ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے فرائض اور ذمہ داریوں کے راستے پر چلنے کی اپیل کی۔

مرکزی وزیر نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی ایکو سسٹم کو مضبوط کرنے، زمینی سطح پر اختراعت کی حوصلہ افزائی کرنے اور ہندوستان کو خود کفالت کی طرف لے جانے کے لئے سرکاراین ای پی 2020 کی  سفارشات کے عین مطابق 50000کروڑ روپے مجوزہ اخراجات کے ساتھ قومی تحقیقاتی فیڈریشن قائم کرنے کے عمل میں ہے۔ا ُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرقی خطے میں تحقیق اور اختراعات کو بڑھانا دینے کے وسیع امکانات ہیں۔

آسام کے وزیر اعلیٰ جناب ہمنتا بسوا سرما نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستان جیسے تیزی سے ترقی پذیر ملک کے لئے تحقیق اور ترقی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ایک ترقی پذیر معاشرے میں تحقیق اور ترقی کو ہمیشہ بنیادی تعمیری اِکائی کی شکل میں مانا جاتا ہے، کیونکہ یہ اختراعت کے عمل اور ہماری معلومات اور سمجھ کی توسیع میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

وزیر مملکت برائے تعلیم جناب راجکمار رنجن سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شمال مشرقی تحقیقاتی اجلاس صنعتوں اور تحقیقاتی اداروں کے لئے اپنی اختراعات کی نمائش کا پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شمال مشرق کے لئے ایک بہت ہی مفید پہل ہے۔

جہاز رانی کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے اپنے خطاب میں کہا کہ نارتھ ایسٹ ریسرچ کنکلیو نئی نسل کو مستقبل قریب میں اپنے خوابوں کو پور اکرنے میں مدد کرے گا۔

اس موقع پر آسام سرکار اور آئی آئی ٹی گوہاٹی کے درمیان ’آسام ایڈونسڈ ہیلتھ اینوویشن انسٹی ٹیوٹ (اے اے ایچ آئی)‘پر ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کئے گئے۔

آج کے پروگرام میں جناب رامیشور تیلی ، پیٹرولیم و قدرتی گیس کے وزیر مملکت، جناب رانوج پیگو، وزیر تعلیم آسام سرکار، جناب کیشب مہنت  خاندانی بہبود کے وزیر ،آسام سرکار، محترمہ کوئن اوجھا، ممبرپارلیمنٹ لوک سبھا اور پروفیسر ٹی جی سیتارام  ڈائریکٹر آئی آئی ٹی گوہاٹی بھی دیگر اہم شخصیات کے ساتھ موجود تھے۔

شمال مشرقی تحقیقاتی کانفرنس 2022 کا انعقاد شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں کے تمام تعلیمی اور تحقیقی اداروں سے اعلیٰ ترین تحقیقی و ترقیاتی سرگرمیوں کی نمائش کے لئے کیا جارہا ہے۔یہ شمال مشرقی ہندوستان میں تعلیم اور صنعت میں تال میل کے لئے ایک عام اِنٹر فیس بنانے کی بھی کوشش کرے گا۔کنکلیو مقامی سودیشی ٹیکنالوجی اور اختراعات کی ترقی کے لئے موافق ماحول بنانے ، کاروبار کی بنیاد رکھنے اور ترجمہ پر مبنی تحقیق کو بڑھا وا دینے کےلئے ایک وسیع صلاحیت کے پول کو جمع کرنے کی سمت میں بھی کام کرے گا۔

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5593)



(Release ID: 1827068) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Manipuri