ریلوے کی وزارت

جناب اشونی ویشنونے وندے بھارت ٹرینوں کی تیاری کا معائنہ کیا


آئی سی ایف، چنئی میں 12000ویں ایل ایچ بی کوچ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

وزیر موصوف نے چنئی ایگمور کے لئے اسٹیشن از سر نو ترقیاتی منصوبے کا جائزہ لیا

آئی آئی ٹی مدراس میں ’ہائپرلوپ‘چمپئنس کی ستائش کی

Posted On: 20 MAY 2022 4:45PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی جناب اشونی ویشنو نے اِنٹیگرل کوچل فیکٹری چنئی میں سودیشی وندے بھارت ٹرینوں کی تیاری کا معائنہ کیا۔اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف نے ملازمین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اُن کے کام کے لئے متحرک کیا۔

وزیر موصوف نے ٹوئٹ کیا:

’’وندے بھارت کی تعمیر آئی سی ایف چنئی میں فاسٹ ٹریک پر ہے۔‘‘

 

 

 

’میک اِن انڈیا‘کی کامیابی کی کہانی کی ایک بہترین مثال کی شکل میں ہندوستانی ریلوے نے ہندوستان کی پہلی سودیشی سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین لانچ کیا۔ پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو 15فروری 2019ء کو نئی دہلی –کانپور-الہ آباد-وارانسی روٹ پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیاگیا۔ رفتار، تحفظ اور خدمات اِس ٹرین کی خصوصیت ہے۔اِنٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف)چنئی، ایک ریلوے پیداواری اِکائی پوری طرح سے اِن –ہاؤس ڈیزائن اور تعمیر ، کمپیوٹر ماڈلنگ اورمحض 18 مہینوں میں سسٹم انضمام کے لئے بڑی تعداد میں سپلائر کے ساتھ  کام کرنے کے پیچھے کی طاقت رہی ہے۔

چنئی کے اپنے دورے کے دوران جناب اشونی ویشنو نے آئی سی ایف چنئی کے 12000ویں ایل ایچ بی کوچ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ایل ایچ بی کوچ اینٹی –ٹیلی اسکوپک، محفوظ، ہلکا اور زیادہ آرام دہ اور جھٹکے سے آزاد ہے۔حفاظتی نقطہ نظر سے آئی سی ایف روایتی کوچوں کو مرحلہ وار ایل ایچ بی کوچوں میں بدلنے کا کام کررہا ہے۔

جناب اشونی ویشنو نے 19مئی 2022ء کی شب کے وقت چنئی کے ایگمور ریلوے اسٹیشن کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے اسٹیشن پر سہولتوں کا معائنہ کیااور چنئی ایگمور اسٹیشن تجدید کاری پروجیکٹ کے ماسٹر پلان کا جائزہ بھی لیا۔وزیر موصوف نے چنئی ایگمور کے لئے مجوزہ تجدید کاری منصوبوں اور سی ایم آر ایل کے ساتھ اِنٹر-ماڈل کنکٹی وٹی کی سہولت کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا’’وزیر اعظم کے پاس ہندوستانی ریلوے کو بدلنے کا نظریہ ہے، کیونکہ اُن کا ماننا ہے کہ ہندوستانی ریلوے میں تبدیلی سے ہندوستانی معیشت میں تبدیلی کی راہ ہموار ہوگی۔مختلف زمروں کے اسٹیشنوں کی تجدید کاری اِسی نظریے کا حصہ ہے۔‘‘اُنہوں نے چنئی ایگمور تجدید کاری کے بارے میں تفصیل سے بتایا کہ چنئی ایگمور کی وراثت کی تکسیریت کو برقرار رکھتے ہوئے تجدیدکاری کی جائے گی۔ساتھ ہی عالمی سطح کے معیارات کے عین مطابق اِس کی سہولتوں میں بہتری لائی جائے گی۔تجدید کاری کے بعد یہ اسٹیشن اقتصادی سرگرمیوں کا ہب بن جائے گا۔

تجدید کاری کے بعد چنئی ایگمور جنوبی ریلوے کا دوسرا سب سے بڑا ٹرمنل ہوگا،جس میں عالمی سطحی سہولتیں اور ہوائی اڈے جیسی سہولتیں بھی جیسے آمدو رفت کے لئے الگ الگ راہ داریاں۔بہترین روشنی  اور ایکسی لیٹر لفٹ اور اِسکائی واک کے ذریعے پلیٹ فارموں تک پریشانی سے آزاد رسائی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

دورے کے دورا ن ریلوے کے وزیر جناب ویشنو نے ’’آوِشکار ہائپر لوپ‘‘کی کوششوں کی ستائش کی، جو آئی آئی ٹی مدراس میں ایک حوصلہ مند طالب علم کی قیادت والی ٹیم ہے، جو اسکیلیبل ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کو وضع کرکے ہندوستان میں رفتار کے مستقبل کو بدلنے کے لئے عہد بند ہیں۔ہائپرلوپ ٹرانسپورٹ کا ایک نیا اختراعاتی طریقہ ہے، جو روایتی ٹرانسپورٹ کے معیار سے بالکل الگ ہے۔یہ کم سے کم کاربن فُٹ پرنٹ کے ساتھ ٹکاؤ، تیز اور مستقبل کے لئے ٹرانسپورٹ کا حل ہے۔اس کا تصور شہروں کے درمیان تعمیر شدہ ویکیوم ٹیوبوں کے قریب آواز کی رفتار سے سفر کرنے والے لیوٹیٹنگ پاڈس پر مبنی ہے۔

ہندوستانی ریلوے نے سودیشی طورپر ہائپر لوپ ٹیکنالوجی پر مبنی ٹرانسپورٹ نظام تیار کرنے کے لئے آئی آئی ٹی مدراس کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے، جو بلیٹ ٹرینوں کے مقابلے میں تیزی سے چلتی ہے اور اِن کو چلانی کی لاگت بھی کافی کم ہے۔ اس منصوبے کے لئے  ہندوستانی ریلوے آئی آئی ٹی مدراس کو 8.34کروڑ روپے کا مالی تعاون فراہم کرے گی۔

 

 ************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5585)



(Release ID: 1827028) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil