کامرس اور صنعت کی وزارتہ

پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے تحت تقریباََ 400 جامع  جی آئی ایس  پر مبنی نقشے  پہلے سے ہی تیار ہیں: جناب پیوش گوئل


ڈجیٹل انڈیا ،آتم نربھر  بھارت کی بنیاد رکھے گا

اگلے 15سالوں میں  5-جی ، ہندوستانی معیشت میں  450 بلین  امریکی ڈالر کے حصول میں مدد کرے گا: پیوش گوئل

وزیر موصوف  نے، ملک میں  ایک مستحکم  پالیسی  ایکو سسٹم  تیار کرنے اور اس کی حفاظت ،اسی  طرح  کمپنیوں  اور صارفین  دونوں کی حفاظت کرنے کے لئے ٹیلی کام ریگولیٹر س کی ستائش کی

Posted On: 18 MAY 2022 7:01PM by PIB Delhi

تجارت وصنعت ،  امور صارفین  ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ پی ایم گتی شکتی  قومی ماسٹر پلان کے تحت  ،جی آئی ایس  پر مبنی تقریباََ  400 جامع  نقشے پہلے ہی تیار کرلئے گئے ہیں ۔وزیر موصوف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ انقلابی  پی ایم گتی شکتی  پہل ملک میں بنیادی ڈھانچے کی بے ترتیب  ترقی کے مسائل کو حل کرنے میں  مدد کرے گا اور  بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لئے ایک محفوظ، پائیداریت ، توسیع  پذیر اور تعاون  پر مبنی نقطہ نظر کی تعمیر میں  ہماری مدد کرے گا۔وہ  تعاون  پر مبنی ضوابط: مشترکہ تخلیق  اور بنیادی ڈھانچہ (پی ایم گتی کے ساتھ ہم آہنگی میں ) کا اشتراک   اور ریگ ٹیک اور ٹکنالوجی  پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے  تعاون  پر مبنی ضوابط سے متعلق  بین الاقوامی  ریگولیٹرس   گول میز  پر منعقدہ   ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا  وزارتی سیشن  کے سمینار میں  کلیدی خطبہ  پیش کررہے تھے۔

وزیر موصوف نے  ملک کی خدمت میں  25سال کا عرصہ مکمل کرنے پر ٹرائی کو  مبارکباد پیش  کی ۔جیسا کہ ملک آج آزادی کا امرت مہوتسو ( آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ) کا جشن منارہا ہے۔

گزشتہ  5سال میں ٹیلی کام سینٹر کی جانب سے کی گئی قابل  ذکر پیش رفت ، خاص  طورپر ڈجیٹل کنکٹوٹی کی کمی کو پورا کرنے  کے تعلق سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اطلاعاتی ٹکنالوجی اور   ڈجیٹل کنکٹوٹی    ملک کے آخری حصے تک  پہنچائی جائے گی اور اس سے ہرشعبہ متاثر ہوگا اور یہ  آئندہ سالوں میں  ہندوستا ن کی ترقی کی کہانی کی بنیاد ڈالے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈجیٹل انڈیا آتم نربھر  بھارت کی بنیاد رکھے  گا۔

وزیرموصوف نے   ڈجیٹل کنکٹوٹی کے اہم کردار کی بھی بات کی ،جس نے دنیا بھر میں   صحت کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر امدادی سسٹمز تک  جلد اور آسان رسائی  کو فعال بناکر  کووڈ -19  وبا کے خلاف لڑائی میں  اہم کردار ادا  کیا۔ انہوں نے  وبا کےدوران   آن لائن  تعلیمی نظام کے انتظام کی بھی تعریف کی ، جب  تعلیمی نظام پوری طرح ٹھپ  پڑگیا تھا۔وزیر موصوف نے اس بات  پر بھی روشنی ڈالی کہ  ہندوستان نے ہر  بین الاقوامی  عہد  کو پورا کرکے  دنیا کے لئے قابل اعتماد  شراکتدار ہونے کا اعزاز حاصل  کیا ہے۔

ٹیلی کام اور ڈجیٹل ٹکنالوجیوں کے شعبے میں   ہندوستان  کے کردار  کا ذکر کرتے ہوئے  جناب گوئل نے کہا کہ  حکومت نے گزشتہ  8سالوں میں ریچ ،  ری فارم،  ریگولیٹ  ،ریسپانس اور ریولوشنائز  کے  پنچ  مرت  کے ساتھ   ٹیلی کام شعبے میں  نئی جان ڈال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اصول   ان شعبوں کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے  گزشتہ 8 سالوں میں حکومت کی جانب سے کئے گئے کاموں کی وضاحت کرتے  ہیں ۔

وزیرموصوف نے اس بات کا  بھی ذکر کیا کہ ملک میں  ہر گاؤں تک کنکٹوٹی کو پہنچانے کے لئے کامیاب کوششیں  کی گئی ہیں ، جو کہ  ڈجیٹل انڈیا کے خلاء کو پُر کرنے کے لئے حکومت کی حساسیت کا ثبوت  ہے۔اس کا مقصد  دنیا سے جوڑنے کے لئے  ان کی مدد کرنا ہے  تاکہ کوئی بھی شہری   دنیا سے جڑنے  میں اس کنکٹوٹی    سے محروم نہ رہ جائے ۔

ایک مستحکم پالیسی  ایکو  سسٹم بنانے اور اس کی حفاظت کرنے کے لئے ریگولیٹر س کی ستائش کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ اس نے  ٹیلی کام کمپنیوں اور  صارفین   دونوں  کو بچانے میں  مدد کی ہے۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں صارفین کے امور کے محکمے کو سب سے کم شکایتیں  ملتی ہیں۔

وزیرموصوف نے کہا کہ ڈجیٹل انڈیا  اورجے اے ایم  تثلیث (جن دھن -آدھار -موبائل ) ملک کی تاریخ میں  ایک اہم لمحہ  ہے۔ انہو ں نے آگے کہا کہ ملک میں عام آدمی تک سرکاری خدما ت پہنچنے سے انقلاب برپا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  جے ایم تثلیث    نے عام آدمی تک  ٹکنالوجی  کے ثمرات  کو  پہنچانے ، لین دین کی لاگت کو کم کرنے ،بچولیوں کو ختم کرنے  ، لیکیج  اور سسٹم میں بدعنوانی  کے خاتمے میں مددکی ہے۔

ون نیشن ون راشن کارڈ (او این اوآرسی )  کو سب سے زیادہ انقلابی اقدامات   میں سے ایک قرراردیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ   پی ایم جی کے اے وائی  میں  ٹکنالوجی کے استعمال نے  اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ  اسکیم  کے کروڑوں استفادہ کنندگان اپنی پسند کی جگہ   اور وقت کا انتخاب کرکے  اناج کو  جمع کرسکتے ہیں۔

وزیرموصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں  ملک شفافیت  اور موثرحکمرانی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔  ملک  میں  2جی /3 جی سے  4 جی اور اب 5 جی آنے سے تبدیلی آئی ہے ۔ اگلے 15سالوں میں  5 جی سے  450 بلین امریکی ڈالر حاصل کرنے میں  مدد ملے گی،جس سے بھارتی معیشت   کو زبردست تقویت ملے گی۔وزیراعظم نریندرمودی کے  ذریعہ  ملک کی  5جی ٹیسٹ کی شروعات ہوگی ، جو ٹیلی کام میں آتم نربھر بھارت کی سمت میں  ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے آگے کہا کہ  اس پہل سے ملک  میں معیشت  ،  اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو فروغ دینے ،  حکمرانی کو بہتر بنانے ،رہن سہن اور کاروبار کو آسان بنانے   کی  ڈجیٹل کاری میں مدد ملے گی۔

جناب گوئل نے کہا کہ   ٹرائی کے دوتکنیکی پروگرام   تعاون  پر مبنی ضوابط: مشترکہ تخلیق  اور بنیادی ڈھانچہ (پی ایم گتی کے ساتھ ہم آہنگی میں ) کا اشتراک   اور ریگ ٹیک اور ٹکنالوجی  پلیٹ فارموں کا استعمال کرتے ہوئے  تعاون  پر مبنی ضوابط سے متعلق 52. بین الاقوامی  ریگولیٹرس میں  زبردست امکانات ہیں ۔ حکومت آتم نربھر بھارت پر بہت زیادہ زوردے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائی کی جانب سے اہم کام کئے گئے ہیں ،جس سے دیگر ریگولیٹرس کو مدد ملے گی۔

پی ایم گتی شکتی  قومی ماسٹر پلان کی ٹکنالوجی کی ساخت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصو ف نے کہا کہ   اگر ہم  ملک میں   ڈاٹا پوائنٹس کے طور پر ٹیکنالوجی  کی خدمات حاصل  کرتے ہوئے تمام دستیاب   وسائل  کا استعمال  کرتے ہیں اور اگر ڈاٹا پوائنٹس اے پی آئیز کا استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بات کرسکے تو  ہمیں  بہتر منصوبہ بندی کرنی ہوگی اور  مقررہ وقت میں بجٹ  کے اندر  موثر  بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو نافذ کرنا ہوگا۔

وزیرموصوف نے  ان بنیادی ڈھانچوں  پر تشویش کا اظہارکیا، جو  حساسیت،  ڈاٹا پرمبنی  مربوط منصوبہ بندی کی کمی کی وجہ سے  طویل عرصے سے  ان پروجیکٹوں پر کام نہیں ہورہا ہے ۔ پی ایم گتی شکتی ان مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک سادہ ابتدائی   ، منطقی ،عقلی  ٹول ہے۔وزیرموصوف نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ہرحصے نے پی ایم گتی شکتی کو عملی جامہ  پہنانے میں  اپنا تعاون  پیش کیا ہے۔،جو  پوری حکومت  کے نقطہ نظر کی ایک عمدہ  مثال ہے۔

سمینار میں  متعددشعبوں میں  بنیادی ڈھانچے کی مشترکہ  تخلیق اوراشتراک  ،  تخلیق کے لئے کثیر جہتی نقطہ نظر   اور ٹیلی کام اور پاور سیکٹر میں   بنیادی ڈھانچے کے اشتراک  کی فزبلٹی اور متعلقہ  موضوعات کے علاوہ دیگر متعلقہ موضوعات پر بین حکومتی تعاون  پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

مواصلات  ،  الیکٹرانکس اور آئی ٹی  نیز ریلویز  کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو  ،  ڈاکٹر پی ڈی واگھیلا  ،  ٹرائی کے چیئر مین   ، ٹرائی کے افسران  اور دیگر معزز شخصیات    بھی اس موقع  پر موجود تھیں۔

*****

 

 

(19-05-2022)

U-5525

 



(Release ID: 1826629) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Marathi