قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امور کے  مرکزی وزیر ارجن منڈا نے بین الاقوامی میوزیم ڈے کے موقع پر عجائب گھروں کی اہمیت کو اجاگر کیا


قبائلی امور کی وزارت عجائب گھروں کے ذریعے قبائلی مجاہدین آزادی  کی بہادری کی داستانوں کو آگے بڑھا رہی ہے، جنہوں نے برطانوی راج اور دیگر استحصال کنندگان کی مخالفت کی: شری ارجن منڈا


Posted On: 18 MAY 2022 6:55PM by PIB Delhi

بین الاقوامی میوزیم ڈے کے موقع پر، قبائلی امور کے  مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے آج نئی دہلی میں میوزیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک بریفنگ کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میوزیم ڈے منانا دنیا بھر کے لوگوں کے لیے عجائب گھروں کے ذریعے اپنی تاریخ، ثقافت کو جاننے کا موقع ہے۔ مرکزی وزیر نے آزادی کے امرت مہوتسو کو منانے کے لئے  بین الاقوامی میوزیم ڈے (آئی ایم ڈی) کے موقع پر یہ بھی کہا کہ وزارت ثقافت 16 مئی سے 20 مئی 2022 تک عجائب گھروں میں ایک ہفتہ بھر کے میلے کا اہتمام کر رہی ہے اور وزارت کے تحت ملک بھر کے تمام عجائب گھروں میں پورے ہفتے کے دوران زائرین کے لیے مفت داخلہ کا اعلان کیا۔

جناب ارجن منڈا نے وضاحت کی کہ قبائلی امور کی وزارت کا قبائلی عجائب گھروں کی ترقی میں اہم رول ہے تاکہ ہندوستان اور دنیا ہندوستان کے درج فہرست قبائل کی تاریخ کو جان سکے۔

انہوں نے اس حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھگوان برسا منڈا مجاہدین آزادی  میوزیم کا 15 نومبر 2021 کو رانچی میں افتتاح کیا گیا تھا اور ملک بھر کے قبائلیوں کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم ہمیشہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عجائب گھروں کی تعمیر اور آثار قدیمہ کا انکشاف  اور فروغ کو مناسب طریقے سے یقینی بنایا جائے اور ملک کے عوام کو عجائب گھروں کے ذریعے اپنی تاریخ جاننے کا موقع ملے۔

شری ارجن منڈا نے یہ بھی کہا کہ قبائلی امور کی وزارت عجائب گھروں کے ذریعے قبائلی مجاہدین آزادی  کی بہادری کی داستانوں کو آگے بڑھا رہی ہے، جنہوں نے برطانوی راج اور دیگر استحصال کنندگان  کی مخالفت کی اور انہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں انگریزوں کے خلاف اپنے حقوق کے لیے تحریکیں شروع کیں۔

 

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اس بین الاقوامی میوزیم ڈے پر ہر ایک کو اپنے خاندان کے ساتھ ان میوزیم کا دورہ کرنا چاہئے اور ہمارے ملک کے عظیم مجاہدین آزادی  کی شاندار تاریخ، ثقافت اور قربانیوں سے واقف ہونا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017ECP.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N5XP.jpg

انٹرنیشنل میوزیم ڈے ہر سال 18 مئی کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ ہندوستان کی ثقافت، تاریخ اور ہمارے آباؤ اجداد کی قیمتی یادیں میوزیم میں رکھی گئی ہیں۔ یہ دن ہر سال دنیا بھر میں عجائب گھروں کے کردار کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے بھی منایا جاتا ہے۔

ہندوستان میں ثقافتی ورثے کی تاریخ، اس کی ترویج اور تحفظ مقامی یا قبائلی لوگوں کی حقیقی داستانوں، طرز زندگی اور فنی شکلوں میں موجود ہے۔ ہندوستان کے مختلف منفرد قبائل کی ان ثقافتی تاریخوں کو محفوظ کرنے، دستاویز کرنے اور فروغ دینے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، قبائلی امور کی وزارت نے کئی فعال اقدامات کیے ہیں۔ وزارت کے اہم مقاصد میں سے ایک قبائلی فن اور ثقافت کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں اس کے لیے بیداری بڑھانا بھی ہے۔

‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں حکومت نے اعلان کیا کہ بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش کو ہر سال ‘جنجاتیہ گورو دیوس’ کے طور پر منایا جائے گا۔

رانچی میوزیم کے علاوہ مرکزی قبائلی وزارت گجرات میں قومی سطح کا قبائلی مجاہدین آزادی  میوزیم بھی قائم کر رہی ہے۔ رانچی میوزیم اور گجرات میوزیم دونوں کو قومی اہمیت کے عجائب گھروں کے طور پر قائم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے 15 اگست 2016 کو اپنی تقریر میں اعلان کیا کہ حکومت ان ریاستوں میں مستقل عجائب گھروں کی خواہش اور منصوبہ بندی کر رہی تھی، جہاں قبائلی رہتے تھے، برطانوی استعمار کے خلاف لڑے اور ان کی حکمرانی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

وزیر اعظم کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، قبائلی امور کی وزارت نے اپنی مشترکہ کوششوں کے ذریعے قبائلی ثقافتوں، زبانوں اور ورثے کو سامنے لا کر اور ہندوستان بھر میں دس  مجاہدین آزادی  عجائب گھروں کی منظوری دے کر عظیم قبائلی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ گجرات، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالہ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، منی پور، میزورم اور گوا میں ایسے دس عجائب گھر مختلف ریاستوں کے قبائلی  مجاہدین آزادی  کی یادیں تازہ کریں گے،جہاں زیادہ تر قبائلی تحریکیں واقع  ہوئیں۔

اس کے علاوہ، یہ عجائب گھر مختلف قبائلی برادریوں کی مادی  اور غیر مادی ثقافتی تاریخ کو مس کریں  گے اور ہندوستان کی قبائلی برادریوں کی مہارتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اہم نمونے، دستکاری، مجسمے، اشیاء اور مختلف عہدوں کی تاریخیں دکھائیں گے۔ یہ میوزیم اپنے محل وقوع کی وجہ سے سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

*****

(ش ح ۔اک ۔ ع آ)

5533



(Release ID: 1826627) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Marathi , Hindi