اقلیتی امور کی وزارتت
ہنرہاٹ کا اکتالیسواں ایڈیشن جو کہ فنون کی ستائش اور ہنر مندی کی شان کی ایک پراثر مہم ہے، آج سے اترپردیش کے شہر آگرہ میں منعقد کیا جارہا ہے
اقلیتوں کے امورکے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک اس ہنرہاٹ کمبھ آف کوشل کوبیر کا افتتاح کریں گے
Posted On:
18 MAY 2022 6:05PM by PIB Delhi
ہنر ہاٹ کا اکتالیسواں ایڈیشن جو فن کی توصیف اور ہنر مندی کی شان کی ایک پراثر مہم ہے، اٹھارہ مئی 2022 سے اترپردیش کے شہر آگرہ میں منعقد کیا جارہا ہے۔
بتیس ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں سے آٹھ سو سے زیادہ دستکار اور کاریگر بارہ روزہ ہنر ہاٹ میں شرکت کرہے ہیں جس کا انعقاد شلپگرام، تاج گنج، آگرہ میں کیا گیا ہے۔
اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی ، قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل ، اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک اور اترپردیش کی وزارتوں سے دیگر اعلیٰ افسران، رکن پارلیمنٹ ، ارکان اسمبلی 19 مئی 2022 کو ہنر ہاٹ کوشل کو بیر کا کمبھ کا افتتاح کریں گے۔
رسمی افتتاح سے قبل دستکاروں اور کاریگروں کے اسٹالوں کو دورہ کرنے کے بعد جناب نقوی نے آج کہا کہ جبکہ ایک طرف ہنرہاٹ وزیر اعظم نریندر مودی کی ووکل فار لوکل اور خود کفیل بھارت کی مہم کا ایک بھروسہ مند پلیٹ فارم بن گیا ہے ، دوسری طرح یہ ہنرہاٹ ملک کی دستکاریوں اور فنون کے تحفظ ، حفاظت اور فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔
جناب مختار عباس نقوی نے کہا کہ ذات پات، برادری ، خطےاور مذہب کی بندشوں سے بالا تر ہنرہاٹ میں سماج کے مختلف طبقوں کے ساڑھے دس لاکھ کے قریب کاریگروں اور دستکاروں کو روزگار اور خودروزگار حاصل ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہنرہاٹ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم https://hunarhaat.org اور حکومت ہند کی کامرس کی وزارت کے گورمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے پورٹل پر بھی دستیاب ہے۔ ملک کے اور بیرون ملک کے لوگ ہنرہاٹ کی مصنوعات کو ڈیجیٹل اور آن لائن طریقے سے بھی خرید سکتے ہیں۔ کاریگروں اور دستکاروں کو بڑے پیمانے پر آن لائن آرڈر مل رہے ہیں۔
مٹی کے برتنوں سے لے کر لکڑی کے کام اور صندل کی لکڑی کی مصنوعات ، مٹی سے شیشے کے سامان تک، پیتل مصنوعات سے ہینڈلوم تک متعدد اشیاء ہنر ہاٹ میں دستیاب ہیں۔ ہاٹ میں آنے والے ’میرا گاؤں میرا دیش‘(فوڈکورٹ) میں ملک کے مختلف خطوں کے کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ہنرہاٹ کی دیگر دلکش چیزوں میں وشو کرما واٹکا، روایتی سرکس، لیزرشو، موسیقی کے پروگرام شامل ہیں جہاں مشہور اور ابھرتے ہوئے فنکار حصہ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیلفی پوائنٹ بھی یہاں موجود ہیں۔
آگرہ ہنر ہاٹ میں آنے والے ہر شام کو موسیقی اور ثقافتی پروگراموں کا لطف لیں گے۔ مشہور فنکار شیلندر سنگھ، پنکج ادھاس، دلیر مہدی، الطاف راجہ، طلعت عزیز، موہت چوہان ، روپ کمار راٹھور اور سونالی راٹھور، بھومی ترویدی، پورنما شریشٹھ، راجو سریواستو، نظامی بندھوا، پرتبھا سنگھ بگھیل، دلباغ سنگھ، نیہا خان، موہت کھنہ، ریکھا راج، پی گنیش، بیلا سلیکھا، انکتا پاٹھک، جولی مکھرجی، ادتی کھنڈیگال، ہیما سرودیسائی، بھوپندر سنگھ بھوپی، انل بھٹ، ہمسکا ائر، پریہ ملک، دلباغ سنگھ، رتیش مشرا، بھومکا ملک ، آشو بجاج، وویک مشرا، راہل جوشی، سپریا جوشی، اور دیگر فنکار مختلف ثقافتی ، موسیقی ،روایتی اور رقص وغیرہ سے حاضرین کو مسحور کریں گے۔
اتر پردیش کے وزراء جناب یوگیندر اپادھیائے، محترمہ بے بی رانی موریہ اور جناب دھرم ویر پرجاپتی، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ جناب ہردوار دوبے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ جناب راج کمار چہار، آگرہ میئر، جناب نوین جین، آگرہ کینٹ ایم ایل اے ڈاکٹر جی ایس دھرمیش ، آگرہ نورتھ ایم ایل اے جناب پرشوتم کھنڈیلوال، باہ ایم ایل اے محترمہ رانی پکشا لیکاسنگھ، اعتماد پور ایم ایل اے ڈاکٹر دھرم پال سنگھ، فتح آباد ایم ایل اے جناب چھوٹ لال ورما، فتح پور سیکری ایم ایل اے جناب بابو لال چودھری ، کھیرا گڑھ ایم ایل اے جناب بھگوان سنگھ، ایم ایل سی، ڈاکٹر آکاش اگروال اور وجے شوہارے، بی جے پی ضلع صدر جناب گرراج سنگھ کشواہا، مہانگر صدر جناب بھانو مہا جن ، چیئرمین یوپی ایس سی ایس ٹی کمیشن ڈاکٹر ایم بابو ہرت، چیئرمین یوپی مائنورٹی کمیشن جناب اشفاق سیفی اور دیگر اکابرین افتتاح کے وقت موجود ہیں گے۔
****
U.No:5514
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 1826513)
Visitor Counter : 124