الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
کرناٹک میں شراکتی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے مائی گوو کرناٹک کا افتتاح
Posted On:
18 MAY 2022 1:18PM by PIB Delhi
مائی گوو (MyGov) شہریوں سے جڑنے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے کامیاب پروگرام ہے۔ اس کا افتتاح عزت مآب وزیر اعظم نے 26 جولائی، 2014 کو کیا تھا۔ مائی گوو کرناٹک کا افتتاح کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوراج بومئی کے ذریعے 17 مئی، 2022 کو کیا گیا۔ کرناٹک اپنی مائی گوو ریاست کی مثال رکھنے والی ملک کی 17ویں ریاست بن گئی ہے۔
مائی گوو کرناٹک شہریوں سے خیالات طلب کرنے کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا اور اس کا مقصد انتظامیہ اور پالیسی بنانے میں شہریوں کی سرگرم حصہ داری اور وابستگی کو فروغ دینا ہے۔
حکومت کی فلاحی اسکیموں کے بارے میں وقت پر اور مستند معلومات کی تشہیر کرنے پر توجہ مرکوز کرنا بھی مائی گوو کرناٹک کا مقصد ہے۔
حکومت کے ساتھ رائے، خیالات اور مشورے شیئر کرنے کے لیے شہری karnataka.mygov.in پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔
کرناٹک ایک ٹیک سیوی ریاست ہونے کی وجہ سے، حکومت کرناٹک کو اپنے باشندوں سے بڑی تعداد میں حصہ لینے اور حکومت کے ساتھ جڑنے کی امید ہے۔ اسک ے لیے، مائی گوو کرناٹک کے پاس شہریوں کو مباحثہ، کام، اختراعی چیلنجوں، الیکشن، سروے، بلاگ، گفتگو، سوال جواب اور زمینی سرگرمیوں جیسے کام کاج سے جوڑنے کے مختلف وسائل ہیں۔
مائی گوو انڈیا کے افتتاح کے دوران، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ گورننس میں شہریوں کی حصہ داری صرف ووٹنگ تک محدود نہیں ہونی چاہیے؛ مائی گوو کی یہ پہل ملک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شمولیتی اور جامع ترقی کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
حکومت کرناٹک نے اپنے باشندوں سے اس انقلابی پلیٹ فارم میں شامل ہونے اور بہتر نظام حکومت میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5497
(Release ID: 1826422)
Visitor Counter : 190