وزارت خزانہ
کابینہ نے ہولڈنگ /اصل سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اپنی معاون کمپنیوں/یونٹوں /مشترکہ صنعتوں میں حصہ داری کے ڈس انویسٹمنٹ / بند کرنے کے عمل کرنے کی سفارش کرنے اورشروع کرنے کے اختیارات اور متبادل میکنزیم کے لئے اختیارات تفویض کئے
Posted On:
18 MAY 2022 1:12PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے ہولڈنگ /اصل سرکاری شعبے کی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اپنی معاون کمپنیوں/یونٹوں /مشترکہ صنعتوں میں حصہ داری کے ڈس انویسٹمنٹ(اسٹریٹجک ڈس انویسٹمنٹ اورمائنارٹی حصہ کی فروخت دونوں)یا بند کرنے کے عمل کرنے کی سفارش کرنے اورشروع کرنے کے اختیارات تفویض کئے جانے تجویز کو منظور کیا۔کابینہ نے مہارتن سرکاری شعبے کی کمپنیوں کی ہولڈنگ / اصل سرکاری شعبے کی کمپنیوں کی معاون کمپنیوں /یونٹوں کو بند کئے جانے/مشترکہ صنعتوں میں حصص کی فروخت (مائنارٹی حصہ کی فروغ کے ڈس انویسٹمنٹ کو چھوڑ کر ) /ڈس انویسٹمنٹ (اسٹریٹجک ڈس انویسٹمنٹ اورمائنارٹی حصہ کی فروخت دونوں) کے لئے اصولی منظوری کے واسطے متبادل میکنزم کا اختیار بھی دیا ہے ۔ان کو اصل /ہولڈنگ سرکاری شعبہ کی کمپنی میں ڈس انویسٹمنٹ کرنے/بند کرنے کے عمل کا جائزہ لینے کا اختیار بھی تفویض کیا گیا ہے۔
اسٹریٹجک ڈس انویسٹمنٹ کے ٹرانزیکشن /بند کرنے کا جو عمل سرکاری شعبے کی کمپنی اختیار کرے گی وہ کھلا اور مسابقتی ٹینڈر کے اصولوں پر مبنی اور مقرر کئے گئے رہنما اصولوں کے مطابق ہونا چاہئے۔اسٹریٹجک ڈس انویسٹمنٹ کے لئے ایسے رہنما اصول ڈی آئی پی اے ایم نے مقرر کئے ہیں بند کرنے کے لئے ڈی پی ای کے ذریعہ رہنما اصول جاری کئے جائیں گے۔
اس وقت ہولڈنگ /اصل سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کو خالص مالیت کی کچھ آخری حدود کی شرط پر مالیاتی مشترکہ صنعتیں اور مکمل ملکیت والی معاون کمپنیاں قائم کرنے اور انضمام کرنے/قبضہ کرنے کے لئے ایکوٹی انویسٹمنٹ کے واسطے مہارتن میں ،نورتن اور منی رتن زمروں کے تحت اختیارات تفویض کئے گئے ہیں لیکن بورڈ کے پاس اپنی معاون کمپنیوں /یونٹوں /مشترکہ صنعتوں میں حصے کے ڈس انویسٹمنٹ /بند کرنے کے اختیارات میں ہیں۔البتہ مہارتن سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کو اپنی معاون کمپنیوں میں شیئر ہولڈنگ کے مائنارٹی حصے کے ڈس انویسٹمنٹ کے کچھ محدود اختیارات دئے گئے ہیں۔ اس لئے ہولڈنگ /اصل مرکز ی سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کو اپنی معاون کمپنیوں /یونٹوں کے ڈس انویسٹمنٹ (اسٹریٹجک ڈس انویسٹمنٹ اورمائنارٹی حصہ کی فروخت دونوں) کرنے/بند کرنے یا مشترکہ صنعتوں میں اپنی حصہ داری کو فروخت کرنے ،ایسی معاون کمپنیوں میں لگائے گئے سرمایہ /آپریشن کے سائز کا لحاظ کئے بغیر ،کابینہ /سی سی ای اے کی منظوری کی ضرورت تھی۔سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کی موجودگی کو کم سے کم کرنے اور عملی ضرورت کے لئے نئی پی ایس ای پالیسی 2021 کے جذبے کے مطابق اس فیصلے کے ذریعہ اس معاملے میں مزید اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔
اس تجویز کا مقصد ہولڈنگ پی ایس ایز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو فیصلے کرنے کے لئے زیادہ خود مختاری کی اجازت دے کر پی ایس ایز کے کام کاج میں اصلاح کرنا ہے، اور معاون کمپنیوں /یونٹس یا مشترکہ صنعتوں میں ان کی سرمایہ کاری سےبروقت باہر آنے کی سفارش کرنا ہے۔ جس سے انہیں مناسب وقت پر ایسی معاون کمپنیوں /یونٹوں/مشترکہ صنعتوں میں اپنی سرمایہ کاری کو مونٹائز کرنے یا نقصان میں چلنے والی اور خراب کارکردگی والی معاون کمپنی/یونٹ /مشترکہ صنعت کو مناسب وقت پر بند کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس سے سرکاری شعبہ کی کمپنیوں کو کام کاجی /مالیاتی اخراجات کی بچت کرنے اور تیز رفتار سے فیصلہ سازی میں مدد ملے گی۔
*************
ش ح ۔ ا گ ۔ م ش
U. No.5493
(Release ID: 1826317)
Visitor Counter : 119