صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود  کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی  پروین  پوار نے ڈاکٹروں  ، نرسوں اور نیم طبی عملے کے لئے نیشنل  ایمرجنسی لائف سپورٹس ( این ای ایل ایس ) کورسز کا آغاز کیا


میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت کی وزیراعظم کی پالیسی  کے مدنظر ڈاکٹروں   ،نرسوں  اور  نیم  طبی عملے کی  تربیت کے لئے یہ معیاری نصاب    ہندوستانی  تناظر کی مناسبت  سے ہنگامی حالات میں  زندگی  بچانے کی خدمات فراہم کرے گا:  ڈاکٹر بھارتی  پروین  پوار

​​​​​​​وقت کی ضرور ت ہے کہ ہندوستان   نے ، ملک کے  کسی  بھی حصے میں  حادثے کا شکار ہونے والے متاثرین  کی  دیکھ بھال کے لئے ٹکنالوجی سے آراستہ ایک عالمی نوعیت کا فعال   ،  پیشہ ورانہ اور مربوط  نظام  شروع  کیا ہے : ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

Posted On: 18 MAY 2022 12:28PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبودکی مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر بھارتی  پروین  پوار نے آج  ڈاکٹروں  ، نرسوں  اور نیم  طبی عملے کے لئے  نیشنل ایمرجنسی  لائف سپورٹ  ( این ای ایل ایس ) کا  آغاز کیا ۔ تربیت کے طریق  کار کے علاوہ   اس پروگرام میں   تمام ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں تربیت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کو بھی شامل کیا گیا ہےتاکہ  قومی ایمرجنسی لائف سپورٹس کورس کو نافذ کیا جاسکے اور اسپتالوں  اور ایمبولینس سروسز  کے ایمرجنسی  ڈپارٹمنٹس  میں  کام کرنے والے  ڈاکٹروں ، نرسوں اور نیم  طبی  عملے  کی تربیت کے لئے   تربیت دینے والوں کے ایک کاڈر کوتیار کیا جاسکے ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FYS4.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003R663.jpg

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ ابھی تک ملک میں  حفظان صحت کے پیشہ ور افراد کو   غیر ملکی  ماڈیولز  اور  پیڈ  کورسز  پر  انحصار کرنا پڑتا تھا ، جو نہ صرف کافی مہنگے ہوتے تھے بلکہ ہماری آبادی کی  ضرورتو  ں  اورترجیحات کا خیال کئے گئے بغیر کچھ ہنگامی معاملات تک ہی محدود تھے لہٰذا میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت کی وزیراعظم جناب نریندر مودی کی  پالیسی   کو  دھیا ن میں  رکھتے ہوئے این ای ایل ایس نے  معیاری نصاب فراہم کیا ہے ، جو   ہندوستانی تناظر  پر مبنی ہے اور ہندوستان میں تیار کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر  بھارتی  پروین پوارنے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت    طبی  ہنگامی حالات کو  سنبھالنے کے لئے تیاریو  ں کی صلاحیت کو بڑھانے کے  اوسط سے  طویل مدتی مقصد کے ساتھ کووڈ -19  اور غیرکووڈ  لازمی  صحت  خدمات  کی فراہمی کو مسلسل  مستحکم کرنے کے تئیں  عہد بستہ ہے اور اس طرح   کم سے کم قیمتی جانیں  ضائع ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم جناب نریندرمودی جی نے ہمیشہ شہریوں  کو سستی  اور بہترین معیاری صحت خدمات فراہم کرنے پر زوردیا ہے۔لہٰذا  یہ وقت کی ضرورت ہے کہ  ہندوستان نے   ملک کے کسی بھی حصے میں  کسی حادثے  ، ایمرجنسی اور  ٹراما کے کسی  بھی متاثر کی دیکھ بھال کے لئے ٹکنالوجی سے  آراستہ  ایک عالمی نوعیت کا ، فعال  ،  پیشہ ورانہ اور  مربوط  نظام   تیار  کرنے   پر کام شروع کردیا ہے۔  2017  کی  صحت سے متعلق  قومی  پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  اس میں  ایک یونی فائڈ ایمرجنسی ریسپانس سسٹم  کی تشکیل شامل ہے جو ایمرجنسی دیکھ بھال   کے ایک نیٹ ورک   ،  لائف سپورٹس  ایمبولینسز کی  پروویژن اور ٹراما مینجمنٹ سینٹرس کے ساتھ ایک ڈیڈی کیٹیڈ  یونیورسل   ایکسز نمبر سے منسلک ہوگا۔تکنیکی  پیش رفت  کے ساتھ  رفتار برقرار رکھے ہوئے  اسپتالوں کے ایمرجنسی  شعبوں میں   کام کرنے والوں  ڈاکٹروں   ،نرسوں اور  طبی عملے کو لیس کرکے   انسانی وسائل کے فروغ  کے لئے   متوازی کوششوں کی ضرورت  ہے۔انہوں نے کہا کہ  ان لوگوں  کو بھی تربیت فراہم کی جانی چاہئے ، جو   معیاری  لائف سیونگ اسکلس  کے ساتھ   اسپتال سے   پہلے کی دیکھ بھال فراہم کررہے ہیں تاکہ ملک میں  طبی ہنگامی حالات   کی وجہ سے اموات کو کم سے کم کیاجاسکے ۔

مرکزی وزیر مملکت نے تمام ریاستوں سے  اپیل کی کہ وہ   اپنے اپنے میڈیکل کالجز میں  این ای ایل ایس  اسکل سینٹرز کے قیام کے لئے تجاویز  بھیجیں اور انہوں نے تمام اسکل سینٹروں سے اس بات کو یقینی  بنانے کی اپیل کی کہ تربیت نہ صرف شروع ہوجانی چاہئے بلکہ  ریاست میں  ہنگامی حفظان صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ حد تک   اس کا استعمال  کیا جائے۔ انہوں نے ڈزاسٹر مینجمنٹ سیل سے  بھی درخواست کی کہ وہ لگاتار  شرکت کرنے والے اداروں  کے ساتھ  بات چیت کرے اور ان کی سرگرمیوں کی  نگرانی کرے تاکہ اسے ایک  کامیاب  پہل بنایاجاسکے ۔

2021سے  2026  تک ایس ایف سی کے تحت 120  اسکل سینٹر قائم کئے جائیں گے ۔ان میں سے  90  اسکل سینٹر تیاری کے مختلف مرحلوںمیں ہیں۔اس  پہل سے  تربیت یافتہ ڈاکٹروں ، نرسوں اور نیم  طبی عملے کا ایک  پول  تیار کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔این ای ایل ایس کورس   ایک جامع  کورس ہے اور اس کا تعلق طبی  ایمرجنسی  ،سرجیکل ایمرجنسی  ، کارڈک ایمرجنسی   ، ریسپائریٹری ایمرجنسی  نیز کووڈ-19  اوردیگر بیماری   کے لئے وینٹی لیٹر مینجمنٹ پروٹوکول  ، ٹراما سے متعلق ہنگامی  واقعات  ،سانپ کے کاٹنے اور زہر وغیرہ کے علاج  سے متعلق ہے ۔

میٹنگ میں  صحت کے  سکریٹری راجیش  بھوشن   ، آرتھو پیڈکس  کے سربراہ  اور  جے پی اینڈ ٹراما سینٹر   ( ایمس ) کے سربراہ پروفیسر راجیش ملہوترہ ،ڈی جی ایچ ایس  کے ڈاکٹر اتل گوئل اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے دیگر سینئیر افسران  بھی موجود تھے ۔

*******

ش ح۔ح ا۔رم

U-5489

 


(Release ID: 1826282) Visitor Counter : 197