الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راجیو چندر شیکھر نے نوئیڈا میں قابل سماعت ، پہننے لائق اور آئی او ٹی آلات کے لئے میگا مینوفیکچرنگ  سہولتوں کا افتتاح کیا

Posted On: 17 MAY 2022 6:42PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:17؍مئی2022:

  • ژیٹ ورک گروپ کمپنی نے سالانہ10ملین آلات تیار کرنے کےلئے نئی سہولتوں کا آغاز کیا۔
  • کووڈ کے بعد الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ میں ہماری خواہشات کا از سر نو تصور کیا گیا ہے۔ ہمارا ہدف الیکٹرونک جی وی سی میں ہندوستان کی حصے داری کو 10 فیصد تک بڑھانا ہے۔: راجیو چندر شیکھر

 

ژیٹ ورک کمپنی ژیٹ ٹاؤن انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ نے آج اترپردیش کے نوئیڈا میں اپنی نئی انتہائی جدید مینوفیکچرنگ  سہولتوں کی نقاب کشائی کی۔پلانٹ کا افتتاح الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر کے ذریعے کیا گیا۔

 

 

50,000مربع فٹ کے علاقے میں اس کارخانے میں جدید ٹیسٹروں کے ساتھ 16مینوفیکچرنگ لائنیں اور پیداواری ترقی کے لئے ایک عالمی سطح کی اختراعی لیباریٹری شامل ہے۔اسمارٹ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہندوستان کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے مقصد سے قابل سماعت ، پہننے لائق اور آئی او ٹی آلات میں او  ڈی ایم (بنیادی ڈیزائن تیار کرنے والا)بنانے کے لئے کارخانے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

نئی سہولتوں کے بارے میں تقریر کرتے ہوئے راجیو چندر شیکھر نے کہا ’’پچھلے پانچ سالوں میں وزیر اعظم الیکٹرونک شعبے میں ہماری گھریلو اہلیتوں کو بڑھانے پر وسیع انداز میں توجہ مرکوز کررہے ہیں۔انہوں اسے وباء سے پہلے ہندوستانی مینوفیکچرر کے لئے ایک ناقابل یقین ترقیاتی موقع کی شکل میں پہچانا اور پچھلے دو برسوں میں یہ موقع کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ہندوستان میں 120بلین امریکی ڈالر کی برآمدات سمیت  تقریباً 400بلین امریکی ڈالر کے برابر الیکٹرونک سامان کا تعاون کرنے کی اہلیت ہے، جو کہ موجودہ سپلائی صلاحیت 2-1فیصد سے کل عالمی قیمت چین کا 10-9فیصد ہوگا۔ توقعات کو ری-سیٹ کردیا گیا ہے اور ہمیں اس نظریے کو حقیقت بنانے کےلئے ژیٹ ورک جیسی مزید کمپنیوں کی ضرورت ہے۔میں اس کے لئے ژیٹ ورک کو مبارکباد دیتا ہوں، وہ ہندوستان کو الیکٹرونک جی وی سی میں ایک اہم کھلاڑی بنانے کے ہمارے مقاصد کے حصول میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔‘‘

ژیٹ ور ک کے کو -فاؤنڈر راہل شرما نے کہا ’’ایک برانڈ کی شکل میں جو میک اِن انڈیا کے نظریے کے لئے عہد بند ہے، ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم دنیا کے اگلے بڑے مینوفیکچرنگ مرکز کے شکل میں اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے اور درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کے طریقے تلاش کریں۔اس نئی سہولت میں اپنی تعمیراتی سہولتوں کے توسط سے ہم ہندوستانی بازار میں پہننے لائق اور قابل سماعت اسپیس میں ایک ڈیزائن پر مبنی مصنوعات تجویز لائیں گے ۔ یہ ایک غیر معمولی اسکیلیبل ماڈل ہے، جس میں دنیا بھر کی صنعتوں برآمداتی ضرورتوں کو پورا کرکے چینی مینوفیکچررز کی حکمرانی کو مؤثر ڈھنگ سے محدود کرنے کی اہلیت ہے۔‘‘

ژیٹ ٹاؤن انڈیا کے چیف   ایگزیکیٹو شلبھ سریواستو نے کہا ’’ہم ایک ’ٹیکنالوجی- پہلے، عوام پہلے‘نظریے کے ساتھ پہننے لائق اور قابل سماعت اسپیس میں ایک اوڈی ایم اور ای ایم ایس کی پیشکش کررہے ہیں۔ ڈیزائن ، یکجہتی اور اختراعت پر توجہ دینے کے ساتھ ہم مصنوعات کو مختلف شعبوں کی مخصوص ضرورتوں کو پورا کرنے کےلئے اس کے عین مطابق تیار کرتے ہیں۔ جیسا کہ ہم عالمی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اپنے کاروباری ماڈل کی توسیع کرتے ہیں۔ ہم دنیا میں ڈیزائن اور میڈ اِن انڈیا پہننے لائق اور قابل سماعت  آلات  کی برآمدات کرنے والے اولین لوگوں میں سے ایک ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ژیٹ ٹاؤن انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ   ہندوستان کے ہیئر ایبلز اور ویئریبلز  کے شعبے میں ایک اہم او ایم ڈی ہے۔ جس میں واحد نقطے پر جامع لائف سائیکل سپورٹ سازو سامان کی حمایت کرتے ہیں، جو بڑے آئی او ٹی ڈومین میں ڈیزائن اور تعمیری خدمات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔اس میں تحقیق و ترقی ، ڈیزائن، سورسنگ ، اسمبلی اور تجربے کے لئے وقف ٹیمیں ہیں اور  نوئیڈا میں ایک جدید مینوفیکچرنگ سہولت ہے، جس میں جدید تجرباتی آلات کے ساتھ 16مینوفیکچرنگ لائنیں اور پیداواری ترقی کے لئے ایک عالمی سطح کی اختراعاتی لیباریٹری ہے۔

ژیٹ ورک کے بارے میں:

ژیٹ ورک معاہدہ جاتی مینوفیکچرنگ کے لئے ایک منظم بازار ہے۔ ژیٹ ورک اپنی مصنوعات کو چھوٹے مینوفیکچرر کے عالمی نیٹ ورک کے توسط سے دنیا کے اعلیٰ سطحی  صنعتی اور صارف صنعتوں کے ساتھ ساجھےداری کرتا ہے، جہاں ژیٹ ورک سپلائی چین ، قیمت تعاون اور آرڈر کی تکمیل میں مدد کرتا ہے۔ ژیٹ ورک تیل اور گیس ، قابل تجدید توانائی ، ایرو اسپیس ، انفراسٹرکچر ، لباس، الیکٹرونک اور خوردہ جیسی مختلف صنعتوں میں مینوفیکچرنگ حل مہیا کرتا ہے۔گاہکوں کے لئے ژیٹ ورک عالمی مینوفیکچرنگ نیٹ ورک یقینی بناتا ہے، تاکہ مصنوعات تیزی سے ، مسابقتی قیمتوں پر اور عالمی سطح کے معیار کے ساتھ تیار ہوں۔ اس کے علاوہ ژیٹ ورٹ کا اِن ہاؤس مینوفیکچرنگ آپریٹنگ سسٹم سافٹ ویئر ، زیڈ آئی ایس او ، سپلائی کا ڈیجیٹل انتخاب، مرحلوں میں حقیقی وقت پر نظر رکھنے، مصنوعات کے اَپ ڈیٹ کو  اہل بنانا، اسٹیک ہولڈر کے درمیان رابطہ اور آخری مصنوعات کے معیار کی یقین دہانی پر خصوصی توجہ دیتا ہے، جس سے گاہوں کے دل کو بہت سکون ملتا ہے۔مینوفیکچرنگ شراکت داروں کے لئے ژیٹ ورک مینوفیکچرنگ کیپی سٹی کا زیادہ استعمال کرتا ہے اور ریونیو میں اضافے اور تیاری قیمت کو قابل قبول بنانے کے لئے متعدد پورٹ فولیو سروسز(لاجسٹکس، کچے مال کی خرید ، ورکنگ کیپٹل ایکسس سمیٹ )کی پیشکش کرتا ہے۔

 

                                            ************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 5468)


(Release ID: 1826148) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Kannada