بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی ’جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس‘ کے سیاق میں 100 جمہوری ممالک کے ساتھ شراکت داری میں ’انتخابی سالمیت‘ پر ڈیموکریسی کوہورٹ کی قیادت کرے گا
ای سی آئی دیگر جمہوریتوں کے ای ایم بی کے ساتھ تجربہ اور مہارت کا اشتراک کرے گا
ای سی آئی، ای ایم بی کے لیے صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام شروع کرے گا
Posted On:
17 MAY 2022 6:45PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 17/مئی 2022 ۔ محترمہ عذرا ضیاء، انڈر سکریٹری برائے شہری سلامتی، جمہوریت اور انسانی حقوق کی قیادت میں ایک چار رکنی امریکی وفد نے آج نئی دہلی کے نرواچن سدن میں چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار اور الیکشن کمشنر شری انوپ چندر پانڈے سے ملاقات کی۔ ’جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس‘ کے ایک جزو کے طور پر، بھارت سے یہ درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ ’انتخابی سالمیت پر ڈیموکریسی کوہورٹ‘ کی قیادت کرے اور اپنے علم، تکنیکی مہارت اور تجربات کو دنیا کی دیگر جمہوریتوں کے ساتھ مشترک کرے۔ ای سی آئی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ دنیا بھر میں الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بی) کو تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام بھی فراہم کرے اور دیگر ای ایم بی کی ضروریات کے مطابق تکنیکی مشاورت بھی فراہم کرے۔
میٹنگ کے دوران سی ای سی جناب راجیو کمار اور ای سی جناب انوپ چندر پانڈے نے ای سی آئی کے تجربات کا اشتراک کیا اور بتایا کہ کس طرح ای سی آئی نہ صرف آزادانہ، منصفانہ، پرامن اور قابل اعتماد انتخابات کرارہا ہے، بلکہ ان کو جامع اور قابل رسائی بھی بنا رہا ہے۔ انھوں نے ای سی آئی کی طرف سے اٹھائے گئے نئے اقدامات، نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کو نہ صرف بڑے پیمانے پر ووٹروں کے لیے بلکہ تمام حصص داروں جیسے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور معاشرے کے دیگر اراکین کے لیے ایک بہترین معاون کے طور پر استعمال کیا، جس سے انتخابات سے متعلق تمام عمل اور ووٹر خدمات کو رکاوٹ سے پاک اور شمولیت پر مبنی بنایا جاسکا۔
جناب راجیو کمار نے حالیہ بہترین طور طریقوں جیسے کہ 80 سال سے زیادہ عمر کے زرگ شہری رائے دہندگان اور معذور افراد کو پوسٹل بیلٹ کی سہولت فراہم کئے جانے کے بارے میں بھی بات کی۔ الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے بتایا کہ کس طرح بنیادی تعلیم اور بیداری کے پروگرام جیسے الیکٹورل لٹریسی کلب، چناؤپاٹھ شالے، ووٹر بیداری فورم رائے دہندگان کو ان کے انتخابی حقوق کے تئیں بیدار کرنے اور دور دراز علاقوں میں بھی خدمات فراہم کرنے میں تعاون کررہے ہیں۔ ہماری انتخابی مشینری تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی کی تنظیموں، مثالی شخصیات، سیاسی جماعتوں اور دیگر حصص داروں کے ساتھ کس طرح کام کرتی ہے، انھوں نے اس کے بارے میں بھی بتایا۔
محترمہ عذرا نے انتخابی خدمات کو جدید بنانے اور انتخابات کو مزید جامع اور قابل رسائی بنانے میں ای سی آئی کے کردار کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت انتخابی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے دیگر ای ایم بی کو صلاحیت سازی کے پروگرام فراہم کرنے کے لئے اپنے تجربات اور مہارت کا اشتراک کرنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ بھارت کی زیر قیادت کوہورٹ میں، نیوزی لینڈ، فن لینڈ اور یوروپی یونین نے شراکت دار کے تئیں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور دیگر دلچسپی رکھنے والی جمہوریتیں بھی اس میں شامل ہوسکتی ہیں۔ صلاحیت سازی کے لئے باہمی تعاون اور تجربات کے اشتراک سے متعلق متعدد پروگرام تیار کئے جارہے ہیں۔ مذکورہ بالا کی بنیاد پر وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر ایک مخصوص حکمت عملی اور کارروائی منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
آج کی بات چیت ’جمہوریت کے لیے سربراہی اجلاس‘ کے پس منظر میں منعقد کی گئی، جس کا آغاز دو روزہ ورچوئل ایونٹ کے طور پر ہوا تھا اور جس کی میزبانی دسمبر 2021 میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے کی تھی اور اب یہ سال بھر پر مشتمل ایک سرگرمی ہے جس میں جمہوریت سے متعلق موضوعات پر تقریبات اور مکالمے ہوتے ہیں۔ بھارت سمیت 100 سے زیادہ ممالک کے لیڈران، سول سوسائٹی کی تنظیموں، نجی شعبے، میڈیا اور دیگر نے پہلی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔ بھارت کے وزیر اعظم نے بھی 9 دسمبر 2021 کو قائدین کے مکمل اجلاس سے خطاب کیا۔ اس سربراہی اجلاس کے بعد، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے جمہوریت سے متعلق موضوعات پر تقریبات اور مکالمے کے ساتھ ایک ’’عمل کا سال‘‘ (ایئر آف ایکشن) منانے اور 2022 کے آخر میں ’لیڈرز سمٹ فار ڈیموکریسی‘ کی ذاتی طور پر میزبانی کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ امریکی حکومت نے ایئر آف ایکشن میں شرکت کی سہولت فراہم کرنے کے لئے دو پلیٹ فارم– ’فوکل گروپس‘ اور ’ڈیموکریسی کوہورٹس‘بھی تیار کیے۔
’فوکل گروپس‘ فالو اپ سمٹ کے لیے منصوبہ بندی، سربراہی اجلاس کے نتائج کی دستاویز سازی کے لیے مواد کی پیشکش، دیگر شریک رہنماؤں کے ساتھ اپنے وعدوں کو پورا کرنے، علاقائی اور کثیر جہتی میٹنگوں یا موضوعاتی کانفرنسوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہیں۔ امریکہ میں واقع بھارتی سفارت خانہ اس گروپ میں حکومت ہند کی نمائندگی کررہا ہے، جس کا آغاز واشنگٹن میں کیا گیا تھا۔
ڈیموکریسی کوہورٹس پلیٹ فارم ایک موضوعاتی، ملٹی اسٹیک ہولڈر گروپ ہے، جو آفیشیل سرکاری اور سول سوسائٹی شراکت داری کے لیے کھلا ہے۔ کوہورٹس کے تحت زیر بحث آنے والے دیگر موضوعات میں آزاد اور خودمختار میڈیا، بدعنوانی سے لڑنا، جمہوری اصلاح کاروں کو تقویت دینا، جمہوریت کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا، ڈیجیٹل گورننس، شمولیت پر مبنی جمہوریت، ڈس انفارمیشن، انسداد امتیازی سلوک شامل ہیں۔ یہ کوہورٹس، سمٹ کی عہد بستگیوں کو بہتر بنائیں گے، ان وعدوں کو عملی جامہ پہنانے میں پیش رفت کا مظاہرہ کریں گے اور فالو اپ سمٹ کے لیے نئی عہد بستگی تیار کریں گے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.5466
(Release ID: 1826127)
Visitor Counter : 219