عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

 مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ٹیکنالوجی اور اے آئی کارفرما  گورننس اصلاحات پر زور دیا


وزیر موصوف نے حکومت گامبیا کے مستقل سیکریٹریوں کے ساتھ بات چیت کی، جو عوامی پالیسی اور گورننس پر اہلیت سازی پروگرام میں شرکت کی غرض سے ایک ہفتے کے لئے ہندوستان میں ہیں

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے گورننس اصلاحات میں خاص طور سے پنشن اصلاحات، ای-بھرتی اور شکایات  کے ازالے جیسے شعبوں میں  گامبیا کے ساتھ اعلیٰ روایتوں کو ساجھا کرنے کا مشورہ دیا

Posted On: 17 MAY 2022 4:57PM by PIB Delhi

گامبیا حکومت کے مستقل سیکریٹریوں کے ساتھ بات چیت میں جو موجودہ وقت میں عوامی پالیسی اور گورننس پر ایک ہفتے کے اہلیت سازی پروگرام میں حصہ لینے کے لئے ہندوستان میں ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضی سائنس، ایم او ایس، پی ایم او، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹی توانائی اور خلاء  ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹلی جنس(اے آئی)سے چلنے والی گورننس پر زور دیا، جس کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں  ہمارے مستقبل کے کام کاج کا ایک لازمی حصہ بننے جارہی ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکار اور شہریوں کے بیچ کی کھائی کو پاٹ کر نئی نسل کی اصلاحات کو اپنانے پر واضح طورپر زور دیا ہے۔اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ اس وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لئے سیکریٹریٹ اصلاح ، سوچھتا مہم، گورننس اور خدمات کی بینچ مارکنگ ، عوامی شکایت کا ازالہ اور خدمات تقسیم میں اصلاح  کے ساتھ ساتھ اہلیت کو تسلیم کرنا اور گورننس کی روایات کی فطرت جیسی کئی پہلیں  پہلے ہی شروع کی جاچکی ہیں۔

 

 

آئی ٹی ای سی کے تحت وزارت خارجہ کے تعاون سے نیشنل سینٹر فار گوڈ گورننس ، این سی جی جی کے ذریعے گامبیا کے مستقل سیکریٹریوں کے لئے یہ تیسرا اہلیت سازی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔16 مئی سے 21مئی  تک نئی دہلی میں منعقد ہونے والے تربیتی پروگرام میں 25افراد حصہ لے رہے ہیں۔یہ پروگرام 8جولائی 2021ء کو عملہ انتظامیہ اور گورننس اصلاحات کی جدید کاری پر گامبیا کے ڈی اے آر پی جی اور پبلک سروس کمیشن کے درمیان ہوئے مفاہمتی عرضداشت کے تناظر میں منعقد کیا جارہا ہے۔

گامبیا کے کئی سیکریٹریوں کو صبر و سکون کےساتھ سننے کے بعد ڈاکٹر جتندر سنگھ نے نمائندوں کو بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک کے ذریعے ہندوستان کے روشن گورننس اور انتخابی اصلاحات پر عمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے سیکریٹریوں سے کہا کہ وہ انتظامیہ میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کو اپنائیں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنی آزادی کے 75ویں سال کو آزادی کا امرت مہوتسو کے طورپر منا رہا ہے اور یہ اس بات کو اجاگر کرنے کا سب سے مناسب موقع ہے کہ ہندوستان اور گامبیا کے مابین دوطرفہ تعلقات انتہائی خیر سگالانہ اور دوستانہ رہے ہیں۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ پچھلے 8برسوں میں ہندوستان نے انسانی مداخلت کے بغیر اینڈ- ٹو- اینڈ خدمات تقسیم حاصل کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر گورننس اصلاحات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے اور گامبیا کے ساتھ اس طرح کی اعلیٰ روایتوں کو ساجھا کرنے کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ روز بروز کی انتظامیہ میں شفافیت لانے کے لئے ٹیکنالوجی مداخلت کے توسط سے لاگو کی گئی اصلاحات میں ای-آفس ، ای- تعطیل انتظامی نظام، ملازمین اطلاعاتی نظام، اسمارٹ کردگی تجزیاتی رپورٹ، ریکارڈنگ آن لائن ونڈو(ایس پی اے آر آر او ڈبلیو)پر عمل آوری شامل ہے۔آدھار اہلیت والا بایومیٹرک حاضری نظام (اے ای بی ای ایس)، پنشن منظوری اور ادائیگی ٹریکنگ نظام (بھوشیہ)، عوامی مالیاتی انتظامی نظام(پی ایف ایم ایس)، پنشن یافتگان کے لئے ویب جواب دہ پنشن یافتگان خدمات اور بزرگ پنشن یافتگان کے لئے چہرہ شناخت ٹیکنالوجی کی شروعات  بھی اسی عمل کا حصہ ہیں۔

 

 

وزیر موصوف نے کہا کہ ای-آفس کو وسیع طورسے اپنانے میں سینٹرل سیکریٹریٹ میں کاغذ آزاد دفتر بن گئے ہیں اور نہ صرف وباء میں ، بلکہ ہر روز کے کام کاج میں بھی آسانی سے کام کاج کو یقینی بنایا ہے۔سرکار کے ذریعے کئے گئے عملہ انتظامیہ میں اہم اصلاحات کے ساتھ انتظامی اصلاحات میں مشن کرم یوگی اور پیچھے سے بھرتی شامل ہے۔مرکزی سیکریٹریٹ نے سرکار میں فیصلہ لینے میں اہلیت بڑھانے کی پہل کو اپنا یا ہے، جس میں پیشکش کا چینل 8-7سطحوں سے 4 سطحوں سے زیادہ نہیں رہ گیا ہے۔ سرکار کے ذریعے اپنائے گئے ڈیسک افسر نظام نے فائیل نمٹارے کا واحد نقطہ مقرر کردیا ہے، اس سے معاملات کے نمٹارے  کی اہلیت میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ مشن کرم یوگی میں ڈیجیٹل موڈ کے توسط سے ہر افسر کی مسلسل اہلیت سازی کا تصور کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنے ذریعے لیے گئے ہر نئے کام کے لئے تیار ہوسکیں اور ساتھ ہی افسران کو صحیح ذمہ داری کے لئے صحیح افسر کو سائنسی طور سے چننے میں اہل بنایا جاسکے۔اہم بنیادی منتر ’اصول پر مبنی، کردار پر مبنی‘ گورننس کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اسی طرح بھرتی کے شعبے میں اصلاحات کے حصے کی شکل میں سرکار نے قومی بھرتی ایجنسی (این آراے)تشکیل دی ہے، تاکہ ملک بھر میں ہر نوکری کے خواہش مند امیدوار کو ایک جیسا کھیل میدان فراہم کرنے کے لئے عام اہلیتی امتحان (سی ای ٹی)منعقد کیا جاسکے۔

وزیر موصوف نے کہا کہہ عوامی شکایات کی ازالے کے لئے ایک وقف بنیادی عوامی شکایت ازالہ اور نگرانی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) آن لائن سسٹم ہے۔ سی پی جی آر اے ایم ایس  شہریوں کو کہیں سے بھی اور کسی بھی وقت (24x7) ازالے کے لئے اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔سال 2021ء میں سی پی جی آر اے ایم ایس پر 21لاکھ عوامی شکایتیں موصول ہوئیں، جس میں 19.95لاکھ معاملوں کو نمٹارا کیا گیا۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے گامبیا کے تمام سینیئر مستقل سیکریٹریوں کو تربیتی پروگرام اور نئی دہلی میں آرام دہ سکونت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صلاحیت سازی تربیتی پروگراموں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے گامبیا کے ہائی کمشنر مصطفیٰ جوارا نے گامبیا حکومت میں سینئر سیکریٹریوں کے علاوہ درمیانی درجے کے افسران کے لئے اس طرح کے مزید تربیتی ماڈیول کے لئے ڈاکٹر جتندر سنگھ سے گزارش کی۔انہوں نے پنشن نظام، شکایت ازالہ اور ای بھری جیسے شعبوں میں حکومت ہند سے خصوصی مدد طلب کی۔ہندوستانی وزیر نے تمام طرح کی مدد ینے پر رضامندی کا اظہار کیا اور کہا کہ گورننس کے دیگر شعبوں میں اعلیٰ روایتوں کو بھی افریقی شراکت دار کے ساتھ ساجھا کیا جائے گا۔

 

 ************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5462)



(Release ID: 1826104) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu