اسٹیل کی وزارت

فولاد کی وزارت نے گنگٹوک میں ہندی صلاحکار سمیتی کی میٹنگ کی میزبانی کی

Posted On: 14 MAY 2022 12:09PM by PIB Delhi

فولاد کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے جمعہ کو گنگٹوک میں کہا کہ وزیر اعظم سے تحریک حاصل کرتے ہوئے ہم سب کو بلا جھجک ہندی میں بات اور کام کرنا چاہیے۔ سکم کی راجدھانی میں جمعہ کو منعقدہ فولاد کی وزارت کی ہندی صلاحکار سمیتی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جناب سنگھ نے ہندوستان کی پہلی ریاست کے طور پر ابھرنے پر ریاست اور اس کے عوام کی تعریف کی جس نے سب سے زیادہ فی کس آمدنی اور صد فیصد نامیاتی کاشتکاری حاصل کی ہے۔ اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ زبانیں لوگوں کو باندھتی ہیں، انہیں کبھی نہیں توڑتی ہیں، جب تک کہ انہیں زبردستی نافذ نہ کیا جائے وزیر موصوف نے کہا کہ ہم سب کو مادری زبان اور سرکاری زبان ہندی دونوں کے لیے انتھک محنت کرنی چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-05-14at12.41.04PM7REN.jpeg

اس میٹنگ سے فولاد کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مشاورتی کمیٹی کے شریک اراکین کو یقین دلایا کہ وزارت اور اس کے تمام پی ایس یوز ہندی کے استعمال کے بارے میں ان کی قیمتی تجاویز کو لاگو کرنے کے لیے کام کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-05-14at12.44.26PM3279.jpeg

فولاد کے وزیر جناب سنگھ نے اس موقع پر مختلف پی ایس یوز کے نمائندوں کو راج بھاشا نشٹھا سمان سونپا۔ انہوں نے اور وزیر مملکت جناب کلستے نے  فولاد کی وزارت کے پی ایس یوز کے ذریعہ ہندی میں شائع ہونے والے ہاؤس میگزین کے خصوصی ایڈیشن کا بھی اجراء کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-05-14at12.46.09PM20G6.jpeg

اس سے پہلے فولاد کی وزارت کے سکریٹری جناب سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ بہترین وقت ہے جب وزارت ہمارے تمام سیٹ اپ میں ہندی کے صد فیصد نفاذ کو یقینی بنا سکتی ہے۔

فولاد کی وزارت کے تمام آٹھ پی ایس یوز کے سی ایم ڈیز اور ایم ڈیز یا اعلیٰ حکام، وزارت کی ہندی مشاورتی کمیٹی کے غیر سرکاری اراکین نے میٹنگ میں شرکت کی۔ اس سال کمیٹی کا یہ دوسرا جائزہ اجلاس تھا۔ پہلا جائزہ اجلاس مارچ 2022 میں مدورئی میں منعقد ہوا تھا۔

 

*****

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5401)



(Release ID: 1825897) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil