سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

ڈاکٹر ویرندر کمار 17 مئی، 2022 کو معذور افراد کی ہنرمندی، باز آبادکاری اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے سی آر سی-شیلانگ کی خدمات کا افتتاح کریں گے

Posted On: 16 MAY 2022 11:53AM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویرندر کمار 17 مئی، 2022 کو شیلانگ، میگھالیہ میں معذور افراد کی ہنرمندی، باز آبادکاری اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کی خدمات کا افتتاح کریں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک، میگھالیہ حکومت کے وزیر برائے سماجی فلاح و بہبود جناب کرمین شیلا، میگھالیہ کے رکن پارلیمنٹ جناب ونسینٹ ایچ پالا، مشرقی کھاسی ہلز ضلع کی رکن اسمبلی محترمہ ماجیل امپارن لنگدوہ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

محترمہ انجلی بھورا (آئی اے ایس)، سکریٹری، معذور افراد کو با اختیار بنانے کا محکمہ، حکومت ہند، محترمہ ایس بی مارک (ایم سی ایس) دویانگ جن کمشنر، میگھالیہ حکومت، جناب سمپت کمار، آئی اے ایس، پرنسپل سکریٹری، محکمہ سماجی فلاح و بہبود، میگھالیہ حکومت، جناب نچیکیتا راؤت، ڈائرکٹر، این آئی ای پی ایم ڈی، چنئی، ڈاکٹر روشن بجلی، ڈائرکٹر اور نوڈل آفیسر، سی آر سی (کوژی کوڈ اور شیلانگ) اور دیگر سینئر افسران بھی اس پروگرام میں شامل ہوں گے۔

سی آر سی – شیلانگ حکومت میگھالیہ کے ذریعے مون فورٹ بلڈنگ، دھن کھیتی شیلانگ میں دی گئی تقریباً 10 ایکڑ زمین پر بنا ہوا ہے۔ یہ سماجی انصاف و تفویض اختیار کی وزارت، حکومت ہند کے معذور افراد کو با اختیار بنانے کے محکمہ کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار امپاورمنٹ آف پرسن آف ملٹی پل ڈس ایبی لٹیز (این آئی ای پی ایم ڈی)، چنئی کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کر رہا ہے۔ اس کا مقصد میگھالیہ میں معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لیے ضروری وسائل اور خدمات کا انتظام کرنا ہے۔

حکومت ہند نے ملک کے مختلف حصوں میں، خاص طور سے شمال مشرقی ریاستوں میں سی آر سی قائم کیے ہیں۔ شیلانگ میں واقع سی آر سی ایسا ہی 20واں ادارہ ہے، جو 19 جولائی، 2021 سے کام کر رہا ہے۔

سی آر سی – شیلانگ، میگھالیہ میں معذور افراد کو خصوصی تعلیم، فزیو تھیراپی، پیشہ ورانہ باز آبادکاری، معالجاتی نفسیاتی سائنس، اورئنٹیشن اور  حرکت کی ٹریننگ، پیشہ ورانہ طریقہ علاج، تقریر و سماعت کی خدمات، پروستھیٹک اور آرتھوٹک خدمات، سینسری انٹیگریشن تھیراپی، رہنمائی اور صلاح و مشورہ پر مبنی باز آبادکاری سے متعلق خدمات مہیا کرتا ہے۔

سی آر سی شیلانگ اے ڈی آئی پی کے تخمینہ اور تقسیم کے کیمپ لگاکر اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کو امداد اور آلات بھی مہیا کراتا ہے۔

طبی خدمات مہیا کرانے کے علاوہ، یہ ادارہ بیداری پیدا کرنے،  وسائل تیار کرنے، آؤٹ ریچ پروگرام منعقد کرنے اور سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت، حکومت ہند کی  اسکیموں کو نافذ کرنے میں بھی تعاون فراہم کرتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 5411



(Release ID: 1825869) Visitor Counter : 129