وزارات ثقافت
قومی عجائب گھر کی جانب سے نیشنل میوزیم واقع نئی دہلی میں 16 تا 20 مئی 2022 انٹرنیشنل میوزیم ڈے 2022 منایا جائے گا
ہر شام نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں خصوصی لائیو پرفارمنس ہو گی
Posted On:
15 MAY 2022 12:57PM by PIB Delhi
انٹرنیشنل میوزیم ڈے 2022 کے موقع پر نیشنل میوزیم آن لائن اور آف لائن سرگرمیوں کی پانچ روزہ ملی جلی تقریبات پیش کرنے جا رہا ہے۔ تقریبات کو دوران نوجوانوں اور بڑوں دونوں کے لائق مرتب کیا گیا ہے۔
سرگرمیوں کی دلچسپ ترتیب میں سی سی آرٹی واقع دوارکا؛ ماتا سندری کالج واقع دہلی کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ برائے اساتذہ اور انڈین کلچر پورٹل شامل ہے۔ اس کے بعد میوزیم ایجوکیٹروں کی ایک روزہ میٹنگ ہوگی جس میں دہلی بھر کے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے مختلف عجائب گھر شریک ہوں گے۔ ہیریٹیج لیب، فلو انڈیا، ایکسیس فار آل اور ’ہیریٹیج فار دی ایجوکیٹرز‘ میٹنگ کے ساتھ میوزیماشتراک کر رہا ہے۔ دی ایجوکیٹرز میٹ نیشنل میوزیم کا پائلٹ اقدام ہے جس کا تصور سرکاری میوزیم کے اساتذہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد مواقع، چیلنجوں اور ان کے قابل عمل حل کے بارے میں اشتراک اور تبادلہ خیال کرنا ہے۔
قومی عجائب گھر 18، 19 اور 20 مئی کو زیادہ دیر تک کھلے رہیں گے۔ یعنی صبح 10:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک۔ اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی میوزیم نے کیوریٹرز، کنسلٹنٹس اور سینئر نیشنل میوزیم واک لیڈروں کی قیادت میں گیلری واک کو ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں بچوں کے لئے ہینڈ آن سرگرمیاں اور واک میں آنے والوں کے لیے سرگرمی کاؤنٹر کے علاوہ این ایم کنزرویٹرز وغیرہ کے ساتھ ایک خصوصی سیشن شامل ہیں۔ میوزیم مختلف غیر سرکاری تنظیموں کی نمائندگی کرنے والے بچوں کے لئے واک اور سرگرمیوں کا بھی اہتمام کر رہا ہے۔
ہر شام نیشنل میوزیم آڈیٹوریم میں خصوصی لائیو پرفارمنس ہو گی۔ تمام پرفارمنس ہر روز شام 7:00 بجے شروع ہوں گی۔ سادھو بینڈ 18 مئی کو صوفی میوزک پیش کرے گا۔سُدھا جگن ناتھ اور ان کی برہانائیکا ناٹریہ سوربھے 19 مئی کو بھرت ناٹیم پرفارم کریں گی۔ جبکہ سدھایا ڈانس فاؤنڈیشن کے شگن بوٹانی اور ان کا گروپ ابھیسار پیش کرے گا۔ یہ اوڈیسی کے روایتی ذخیرے سے ایک اوڈیسی پرفارمنس ہے جو نیشنل میوزیم میں نمائش کے لئے رکھی کچھ نوادرات میں جھلکتی ہے۔
نیشنل میوزیم ہر عمر کے گروپوں، پس منظر اور دلچسپیوں کے زائرین کے لئے خیالات اور تجربات کی ایک منفرد ملاقات کی جگہ ہے اور نیشنل میوزیم مختلف سامعین میں تاریخ اور فنون کے تئیں دلچسپی اور بیداری پیدا کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ عجائب گھر کا عالمی دن 18 مئی کو دنیا بھر کے عجائب گھروں میں منایا جاتا ہے جس کا مقصد کمیونٹی کی تعمیر، قومی اور بین اقوامی تعاون کے علاوہ ثقافتی تبادلے میں عجائب گھروں کے اہم کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔
مکمل شیڈیول کے لئے یہاں کلک کریں۔
****
U.No:5386
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1825541)
Visitor Counter : 161