امور داخلہ کی وزارت

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر کل ایک روزہ سوگ کا اعلان

Posted On: 13 MAY 2022 8:14PM by PIB Delhi

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کا انتقال ہوگیا ہے۔ مرحوم  معززین شخصیت کے احترام میں حکومت ہند نے فیصلہ لیا ہے کہ کل پورے ہندوستان میں ایک دن کا قومی سوگ ہوگا۔

پورے ہندوستان میں سوگ کے دن اُن تمام عمارتوں پر قومی پرچم آدھا جھکے رہیں گے،جہاں مستقل طورپر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے اور اس دن کوئی سرکاری کام کاج نہیں ہوگا۔

                  

******

ش ح۔ج ق۔ن ع

(13.05.2022)

(U: 5356)



(Release ID: 1825315) Visitor Counter : 139


Read this release in: Hindi , English , Marathi