امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی کی مانسون سے قبل کی اور مانسون کی صورتحال پر جائزہ میٹنگ

Posted On: 13 MAY 2022 8:24PM by PIB Delhi

گرمی کی لہر اور مانسون کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پانچ مئی کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں جائزہ میٹنگ کے بعد آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے جنوب مغربی مانسون کے لئے مانسون سے قبل کی اور مانسون کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی)، نیشنل ریموٹ سینسنگ سنٹر (این آر ایس سی)، سنٹرل واٹرکمیشن ،(سی ڈبلیو سی)، انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف، آفات سے نمٹنے والی فورس (این ڈی آر ایف)، انڈین کوسٹ گارڈ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے لئے افسران اور سیلاب کے خدشوں والی انیس ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں کے ریڈیڈنٹ کمشنر شامل ہوئے۔

میٹنگ میں انیس ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں میں آفات کے بندوبست کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز اور ڈسٹرکٹ  ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو پورے سال ساتوں دن چوبیس گھنٹے مستعدی کے ساتھ کام کرتے رہنے کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایم ڈی نے مطلع کیا کہ جنوب مغرب مانسون کی پیشگوئی معمول کے مطابق رہے گی۔ این ڈی آر ایف پہلے ہی سے زیادہ مخدوش علاقوں میں سیلاب کے امکان پر متعلقہ ریاستوں/ مرکزی انتظام والے علاقوں میں اہلکاروں کی تعیناتی پر بات چیت کررہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی سفارشات کی بنیاد پر سیلاب کی پیشگی وارننگ کے مربوط نظام اور فیصلہ سازی پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس سسٹم کے شہری علاقوں میں سیلاب کو کم کرنے میں بڑی مدد ملے گی اور اگر ان ریاستوں کے بلدیاتی ادارے اسے کام میں لائیں تو صورتحال کو بہت حد تک خرب ہونے سے روکا جاسکتا ہے۔ آبی ذخائر اور باندھوں میں خطرے اور وارننگ کے لیول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بروقت روک تھام کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

ریت کی کانوں اور کوئلہ کانوں میں سیلاب کا پانی بھرجانے کے بڑھتے خطرات پر بھی بات ہوئی۔ شہری علاقوں میں سیلاب کی پیشگوئی اور ان علاقوں میں جہاں اچانک سیلاب آنے کا خطرہ رہتا ہے ان پر بھی غور کیا گیا۔ سیلاب کے خطروں والے علاقوں کے نقشے کی تیاری میں این آر ایس سی کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دامنی ایپ: ناؤکاسٹ اور مختلف گوگل الرٹ کو بھی پیشگی وارننگ کے لئے اہم سمجھا گیا ہے، تاکہ آنے والےمانسون سیزن میں ایک بھی جان نہ جانے کا نشانہ حاصل کیا جاسکے۔

****

U.No:5357

ش ح۔رف۔س ا
 


(Release ID: 1825262) Visitor Counter : 159


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Odia