وزارت آیوش
آیوش کی وزارت نے پانچ آیوروید اسپتالوں کو داخلہ سطح کی نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اسناد سونپیں
Posted On:
13 MAY 2022 6:41PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے’ہیل ان انڈیا، ہیل بائی انڈیا‘ کے خواب کو پورا کرنے اور معیاری آیوش خدمات کی عوام تک قابل رسائی کے لئے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ آیوش سکریٹری پدم شری ویدیا راجیش کوٹیچا نے پانچ آیوروید اداروں کو داخلہ سطح کی نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اسناد پیش کیں۔
نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کوالٹی کونسل آف انڈیا کا ایک جزوی بورڈ ہے جسے صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والی تنظیموں کے لئے ایکریڈیشن پروگرام قائم کرنے اور چلانے کی خاطر قائم کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر اتل موہن کوچر اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔
جناب کوٹیچا نے اس موقع پر کہا کہ یہ پروگرام ہمارے ملک کے تمام آیوروید اسپتالوں اور اداروں کے لئے بہت اہم ہے۔ ملک بھر کے آیوش ڈاکٹروں کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے اس سرٹیفکیشن معیار کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آیوش کو پوری دنیا میں اس طرح پھیلانے کی ضرورت ہے کہ آیوش کے موضوعات عزت حاصل کریں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سب اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔
برہما آیوروید ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل واقع گجرات کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر نارائن جی شاہانے نے کہا کہ جس طرح سے ملک میں آیوروید اور آیوش اسپتالوں کی تعداد بڑھ رہی ہے یہ سرٹیفیکیشن پورے بورڈ میں معیار قائم کرنے میں معاون رہے گا۔ اس سے علاج کی خاطر دنیا بھر سے آنے والے لوگوں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔
داخلہ سطح کی نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اسناد پیرومبیل آیورویدمانا ہاسپٹل، تھریسور (کیرالہ)، آروگیا ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ، چنئی (تمل ناڈو)، پریم سوروپ سوامی آیورویدک ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل، گاندھی نگر (گجرات)،برہما آیوروید ملٹی اسپیشلٹی ہاسپٹل، ناڈیاڈ (گجرات) اور سشروتھا آیوروید ہاسپٹل، پٹور (کرناٹک) کو دی گئی ہیں۔
****
U.No:5352
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1825261)
Visitor Counter : 148