نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے نیشنل ڈاٹا اور اینالٹکس پلیٹ فارم لانچ کیا

Posted On: 13 MAY 2022 5:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13؍مئی2022:

نیتی آیوگ نے آج کھلے عوامی استعمال کے لئے قومی ڈاٹا اور تجزیاتی پلیٹ فارم (این ڈی اے پی)لانچ کیا۔پلیٹ فارم کا مقصد ڈاٹا کو آسان ، اِنٹر آپریبل، انٹریکٹیو اور استعمال کے مطابق پلیٹ فارم پر دستیاب کراکر عوامی سرکاری ڈاٹا تک رسائی کو عوامی بنانا ہے۔یہ مختلف سرکاری ایجنسیوں کے بنیادی ڈاٹا سیٹ کو ہوسٹ کرتا ہے، انہیں منظم انداز سے پیش کرتا ہے اور تجزیے و مشاہدے کے لئے آلات فراہم کرتا ہے۔یہ عوامی لانچ اگست 2021ء میں پلیٹ فارم کے بیٹا ریلیز سے جڑا ہوا ہے، جس نے تجربے اور ردعمل کے لئے محدود تعداد میں استعمال کنندگان تک رسائی فراہم کی تھی۔

این ڈی اے پی یہ یقینی بنانے کےلئے استعمال –معاملے پر مبنی نظریے پر عمل کرتا ہےکہ پلیٹ فارم پر ہوسٹ کئے گئے ڈاٹا سیٹ سرکار ، تعلیم ، صحافت، شہری سماج اور پرائیویٹ سیکٹر کے ڈاٹا استعمال کنندگان کی ضرورتوں کے عین مطابق ہے۔تمام ڈاٹا سیٹ کو ایک عام رویے کے ساتھ زمرہ بند کیا جاتا ہے۔جس سے ڈاٹا سیٹ کا انضمام کرنااور کراس –سیکٹرل تجزیہ کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین جناب سمن بیری  نے جناب امیتابھ کانت  سی ای او نیتی آیوگ ، ڈاکٹر اننت ناگیسورن حکومت ہند کے چیف اقتصادی مشیر اور نیتی آیوگ کے دیگر اعلیٰ افسران ، مختلف وزارتوں اور ریاستی سرکاروں کے نمائندوں، تعلیمی ماہرین  اور تحقیق کاروں کی موجودگی میں کیا۔

جناب سمن بیری نے اس موضوع پر ایک پینل مباحثے کی قیادت بھی کی، جس کا عنوان تھا’’انٹر آپریبلٹی:سسٹم ،  ڈاٹا سیٹ اور ایک ساتھ کام کرنے والی ایجنسیوں کی طاقت کا فائدہ اٹھانا۔‘‘جناب بیری نے کہا کہ این ڈی اے پی جو اہم قدر جوڑ تا ہے، وہ  بنیادی ڈاٹا سیٹ کو ایک دوسرے کے ساتھ انٹرآریبل بنا رہا ہے۔ یہ آسان کراس-سیکٹورل تجزیے کو یقینی بنائے گا اور حکومت ہند کے ڈاٹا کے استعمال کو عوامی کرے گا۔ پینل میں سرکار ، تعلیمی ماہرین اور شہری سماج کے ماہرین شامل تھے۔پروگرام میں این ڈی اے پی کے ذریعے منعقد ایک تحقیقی مقابلے کے فاتحین کو سرٹیفکیٹ اور یادگاری نشان دیئے گئے ۔

جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ڈاٹا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی آمد سے معیشتیں اور سماج بہت تیزی سے بدل رہے ہیں، جس کا سرکاروں کے روزانہ کہ کاموں پر بھاری دباؤ پڑ رہا ہے۔ این ڈی اے پی ایک اہم میل کا پتھر ہے،جس کا مقصد ڈاٹا سے مربوط اعدادوشمار ، فیصلہ لینے اور آخری میل تک کنکٹنگ ڈاٹا کی دستیابی کو یقینی بناکر ہندوستان کی ترقی میں مدد کرنا ہے۔یہ ایک مثال ہے کہ ڈاٹا کی طاقت کا فائدہ کیسے اٹھایا جاسکتا ہے۔

اس پہل کی قیادت کرنے والی سینئر مشیر محترمہ اَنّا رائے نے کہا کہ ہندوستان میں ایک کارگرڈاٹا ایکوسسٹم ہے، جو ڈاٹا پیدا کرتا ہے اور جو فیصلہ لینے اور تحقیق کے لئے قیمتی ہے۔این ڈی اے پی ڈاٹا ایکو سسٹم کو اور زیادہ مضبوط کرنے کےلئے اِن کوششوں کو جوڑ رہا ہے۔ہم یہ یقینی بنانے کے لئے پلیٹ فارم ڈاٹا جوڑنا اور اَپ ڈیٹ کرنا جاری رکھیں گے، تاکہ وہ سود مند بنا رہے۔

این ڈی اے پی کوhttp://ndap.niti.gov.in پر  ایکسس کیا جاسکتا ہے اور پلیٹ فارم پر تمام ڈاٹا سیٹ کو مفت ڈاؤن لوڈ اور منضبط کیا جاسکتا ہے۔

                 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 5347)


(Release ID: 1825215) Visitor Counter : 192


Read this release in: Hindi , English , Odia , Tamil