سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس دانوں نے لداخ ہمالیہ سے تقریباً 35 ملین سال پرانا نایاب سانپ کا فوسل دریافت کیا ہے

Posted On: 13 MAY 2022 3:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/مئی 2022 ۔ سائنس دانوں نے پہلی بار لداخ ہمالیہ کے مولیسس (گڑ، شیرہ) کے ذخائر سے ایک میدسوئڈے (Madtsoiidae) سانپ کے فوسل کے پائے جانے کی اطلاع دی ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ برصغیر میں ان کا پھیلاؤ پہلے کی سوچ سے کہیں زیادہ عرصے سے ہے۔

Madtsoiidae درمیانے درجے سے لے کر بہت بڑے سانپوں کا ایک معدوم گروہ ہے، جو سب سے پہلے کریٹاسیئس کے اواخر میں نمودار ہوا اور زیادہ تر گونڈوانان لینڈ میسز میں منقسم پایا گیا، حالانکہ ان کا سینوزووک ریکارڈ انتہائی کم ہے۔ فوسل ریکارڈ کے مطابق، پورا گروپ آسٹریلیا کے علاوہ بیشتر گونڈوانان براعظموں کے وسط پیلیوجین میں غائب ہو گیا جہاں یہ پلائسٹوسن کے آخر تک اپنے آخری معلوم ٹیکسون وونامبی کے ساتھ زندہ رہا۔

ڈاکٹر نِنگتھوجم پریم جیت سنگھ (متعلقہ مصنف)، اور واڈیا انسٹی ٹیوٹ آف ہمالین جیولوجی، دہرادون، بھارت کے ڈاکٹر رمیش کمار سہگل اور جناب ابھیشیک پرتاپ سنگھ نے پنجاب یونیورسٹی چنڈی گڑھ کے ڈاکٹر راجیو پٹنائک اور جناب وسیم عباس وزیر؛ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی روپڑ کے ڈاکٹر نوین کمار اور جناب پیوش یونیال، اور کومینیئس یونیورسٹی سلوواکیہ کے ڈاکٹر آندریج سرمینسکی نے پہلی بار اولیگوسین کے اواخر (سینوزوئک ایرا میں ٹرٹیری پیریڈ کا حصہ، اور تقریباً 33.7 سے 23.8 ملین سال پہلے تک) بھارت یا لداخ ہمالیہ کے مولیسس میں ایک Madtsoiidae سانپ کی اطلاع دی ہے۔

لداخ کے اولیگوسین سے Madtsoiidae کی موجودگی کم از کم پیلیوجین کے اختتام (ارضیاتی دور اور نظام جو 66 ملین سال قبل کریٹاسیئس دور کے اختتام سے 43 ملین سال پر محیط ہے) تک ان کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے ۔ جرنل آف ورٹیبریٹ پیلیونٹولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ اس گروپ کے ارکان اس برصغیر میں پہلے کی سوچ سے کہیں زیادہ عرصے تک کامیاب رہے۔ عالمی موسمیاتی تبدیلیاں اور ایوسین- اولیگوسین  باؤنڈری کے پار نمایاں حیاتیاتی تنظیم نو (جو کہ یوروپی گرانڈے کوپرے سے تعلق رکھتی ہے) بھارت میں سانپوں کے اس اہم گروہ کے معدوم ہونے کا سبب نہیں بنی۔

نیا بیان کردہ نمونہ شعبہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایک خود مختار ادارے واڈیا انسٹی ٹیوٹ کے ذخیرے میں رکھا گیا ہے۔

https://doi.org/10.1080/02724634.2021.2058401

Description: F:\WADIA DESKSTOP\Oligocene snake\New folder\JVP Oligocene stuff\Fig. 2 new REAL 1.tif

 

Figure. Madtsoiidae indet. from Ladakh Himalaya. The specimen WIMF/A 4816 in A, dorsal; B, ventral; C, D, lateral; E, anterior (with detail of subcotylar foramen); F, posterior (with detail of parazygantral foramina) views. Virtual slices of the vertebra with a special emphasis on the parazygantral foramina: G, horizontal; H, coronal.

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5340


(Release ID: 1825202) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil