قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کے مرکزی وزیر اَرجن مُنڈا نے آج ناشک میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا سنگ بنیاد رکھا
شنڈے میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کے قیام کے ذریعے قبائلی علاقوں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی منصوبہ سازی کی گئی ہے:اَرجن مُنڈا
Posted On:
13 MAY 2022 6:08PM by PIB Delhi
نئی دہلی:13؍مئی2022:
قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار نے آج شنڈے، ناشک مہاراشٹر میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول(ای ایم آر ایس)کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔مجوزہ ای ایم آر اسکول کا مقصد ناشک کے دور دراز کے قبائلی علاقوں میں قبائلی طلباء کے لئے معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے۔
افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ شنڈے میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا منصوبہ قبائلی امور کی وزارت کے ذریعے آس پاس کے قبائلی علاقوں میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کے لئے بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ای ایم آر اسکول سی بی ایس ای نصاب کو اپنائے گا۔
قبائلی امور کے مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ای ایم آر ایس پورے ہندوستان میں ہندوستانی قبائل (ایس ٹی، درج فہرست ذات قبائل)کے لئے ماڈل رہائشی اسکول بنانے کا ایک منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق، چھتیس گڑھ، گجرات، اُڈیشہ سمیت مختلف ریاستوں میں اِسی طرح کے اسکول قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
جناب ارجن منڈا نے درج فہرست قبائل فرقے کی ترقی کے لئے وزیر اعظم کے وژن اور ان کی ترقی کے لئے ان کے ذریعے تصور کی گئی تعلیم کے رول کے بارے میں بھی بتایا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں قبائلی امور کی وزارت جنگی پیمانے پر یہ کوشش کررہی ہے کہ قبائلی علاقوں میں طلباء کو اچھی اور معیاری تعلیم مہیا ہو۔
مرکزی وزیر کو یہ جان کر مسرت ہوئی کہ آس پاس کے قبائلی کسان انگور، اسٹربری، پیاز وغیرہ کی کاشت میں لگے ہوئے ہیں۔وزیر محترم نے انہیں اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے لئے تحریک دی۔
سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد قبائلی رقص اور موسیقی کا ثقافتی پروگرام ہوا۔
19-2018ء کے مرکزی بجٹ میں اعلان کیا گیا کہ 50 فیصد سے زیادہ درج فہرست قبائل والے ہر بلاک اور کم از کم 20000قبائلی لوگوں میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قائم ہوں گے۔سرکار نے ملک بھر میں 452 نئے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نہ صرف اکیڈمک تعلیم، بلکہ قبائلی طلباء کی مجموعی ترقی پر زور دینے کے ساتھ قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم مہیا کرنے کے لئے ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کو فروغ دیا جارہا ہے۔ اسکول درجہ VI سے VIIویں تک کے لئے ہوتے ہیں اور ہر اسکول میں 480 طلباء کی گنجائش موجود ہوتی ہے۔
موجودہ وقت میں ملک بھر میں پھیلے 384فنکشنل اسکول ہیں، جو نوودیہ ودیالیہ کی طرز پر قائم کئے گئے ہیں۔ ان اسکولوں میں کھیل اور صلاحیت سازی میں تربیت فراہم کرنے کے علاوہ مقامی آرٹ اور ثقافت کے تحفظ کے لئے خصوصی جدید سہولتوں پر بھی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ای ایم آر ایس مجموعی ترقی کے لئے طلباء کی آن –کیمپس ضرورتوں کو پورا کرنے والی سہولتوں سے لیس ہیں اور مفت میں بورڈنگ اور لاجنگ سمیت مفت تعلیم فراہم کرتے ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 5346)
(Release ID: 1825191)
Visitor Counter : 157