بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

این ا یس آئی سی ۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ’انٹرپرائز انڈیا- میگا جاب فیئر‘ کا انعقاد کیا


  ہنر مند افرادی قوت  کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے  30سے زائد کمپنیوں نے اس  میلے میں شرکت کی

Posted On: 13 MAY 2022 1:23PM by PIB Delhi

چھوٹی ، بہت چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای )  کی وزارت کے سکریٹری جناب بی بی سوائیں نے آج  نئی دہلی میں این ٹی ایس سی (اوکھلا) کے مقام پر‘میگا جاب فیئر’  اورایم ایس ایم ایز کے لئے  جانچ کی نئی سہولت کا آغاز کیا ۔

 میگاجاب فیئر کا بڑا مقصد ان طلباء کے لئے روزگار کے مواقع  فراہم کرنا ہے جو مرکز میں منعقد کئے جارہے  مختلف کورسز کی تعلیم مکمل کررہے ہیں۔ 30سے زیادہ کمپنیاں نوکریوں سے متعلق مختلف پیش کش کے ساتھ اس میلے میں موجودتھیں ۔ ان کمپنیوں میں ایل جی الیکٹرونکس ، منجال شووا (ہیرو ہونڈا گروپ ) ۔ جے بی ایم گروپ ، میکسوپ ، ایس پی ایم آٹو کومپ جیسی معروف  کمپنیاں شامل ہیں ۔

Image
 

افتتاحی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوائیں نے عالمی وباء کی مدت کے بعد ،‘‘انٹرپرائز انڈیا میگاجاب  فیئر’’ کے انعقاد کے لئے سبھی کو اور خاص طورپر این ایس آئی سی –این ٹی ایس سی  اوکھلا کو مبارکباد دی۔ یہ روزگارمیلہ مرکز کے تربیت یافتہ افراد کو ان کے روزگارکے حصول میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے منعقد کیاگیاتھا۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے ہنرمندی کے فروغ کے لئے صنعت پرمرکوز اورمانگ کے مطابق مخصوص تربیت فراہم کئے جانے پرزوردیا اوراوکھلا کے این ایس آئی سی تکنیکی خدمات سے متعلق مرکز میں ایچ ڈی پی ای پائپ کی جانچ سے متعلق نئی سہولت کا اضافہ  کئے جانے کی ستائش کی۔

ایم ایس ایم ای کے اے ایس اینڈ ڈی سی  جناب شیلیش کمارسنگھ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس میلے کی بدولت مرکز کے تربیت یافتہ افراد کو کیمپس پلیس منٹ کے توسط سے ان کے روزگار کی حصولیابی میں سہولت فراہم ہوگی ۔

Image

این ایس آئی سی  کی سی ایم ڈی محترمہ الکااروڑہ نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں اس بات کو اجاگر کیاکہ این ایس آئی سی تکنیکی مرکز کا مقصد  نوجوانوں  کو مانگ کے مطابق مخصوص تربیت فراہم کرنا ہے اور انھیں مستقبل کے مواقع  کے لئے منڈی کی ضروریات  کے مطابق تیارکرنا ہے ۔ عالمی وباء کی مدت کے بعد یہ میگاجاب فیئر  این ایس آئی سی کے ذریعہ آج منعقد کیاجانے والا پہلا آف لائن روزگار میلہ ہے تاکہ کیمپس پلیس مینٹ  کے توسط سے تربیت  یافتہ افراد کو ان کے روزگار کی حصولیابی میں معاونت  فراہم کی جاسکے ۔

این ایس آئی سی وقتافوقتا روزگار کے میلوں کا انعقاد کرتارہتاہے تاکہ صنعت کے لئے ہنر مندافرادی قوت سے متعلق ضروریات کو پورا کیاجاسکے۔ گزشتہ  7-6 سالوں کے دوران  ، سینٹرنے 70000سے زیادہ نوجوانوں  کو تربیت فراہم کی ہے اوران میں سے بہت سے تربیت  یافتہ افراد کو کیمپس  پلیس منٹ کے توسط سے صنعت میں کامیابی سے نوکریاں مل گئی ہیں ۔

****

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5333



(Release ID: 1825065) Visitor Counter : 105