دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 ایس ایچ جی مصنوعات کی آن لائن مارکیٹنگ کے لئے ایم او آر ڈی اور ایمیزون کے درمیان   مفاہمت نامے  پر دستخط اور اس کے تبادلے کے ذریعہ  تعاون کی پہل


سیلف ہیلپ گروپ خواتین کو لکھ پتی بنانا اس پہل کا مقصد ہے: جناب گری راج سنگھ

Posted On: 12 MAY 2022 4:37PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00127DQ.jpg

 

دیہی ترقی کی وزارت  اور ایمیزون  سیلر سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ (ایمیزون کے درمیان  ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ دیہی ترقی  کے مرکزی وزیر  جناب گری راج سنگھ اور پنچایتی  راج کا محکمہ  اور دیہی ترقی کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا کی موجودگی میں آج  نئی دہلی کے کرشی بھون میں اس مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے۔

حسب ذیل ممبران نے  مفاہمت نامے پر دستخط اور اس کا تبادلہ کیا:

  • آر ایل ۔1، دیہی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری جناب چرنجیت سنگھ
  • آئی این مارکیٹ پلیس   بزنس، ایمیزون سیلر سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ

مفاہمت نامے کے دستخط کے عمل کے دوران مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے  آن لائن  پلیٹ فارم پر  فروخت کے لئے ایم او آر ڈی اور ایمیزون کے درمیان  مفاہمت نامے کی ترجمانی  اور زیادہ سے زیادہ خواتین کاریگروں کو لکھ پتی بنانے کی پہل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ایمیزون   اور ایم او آر ڈی کو  یہ بھی مشورہ دیا کہ  موجودہ مصنوعات ، ان کی پیکجنگ اور برانڈنگ کے ساتھ  لاحق چیلنجوں کو نشان زد کیا جائے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ  ایم او آر ڈی اور ایمیزون کے درمیان یہ مفاہمت نامہ  پہلا قدم ہے اور نتائج کے حصول کے لئے  کام کاج کی مستقل   نگرانی پر عمل کیا جانا چاہیے۔ جیسا کہ مفاہمت نامے میں تصور کیا گیا ہے۔

یہ تصور کیا گیا ہے کہ یہ  اتحاد ایمیزون سہیلی اسٹور فرنٹ کے ذریعہ ہندوستان بھر میں خریداروں کو  اپنی مصنوعات  پیش کرنے کے لئے  این آر ایل ایم کے تحت ایس ایچ جی صنعت کاروں  کو اہل بنائے گا اور  ایس ایچ جی خواتین کو اپنی متنوع مصنوعات کی بہتر قیمت حاصل کرنے کے لئے  مدد کرے گا۔

این آر ایل ایم  ،ایس ایچ جی کی مصنوعات  کی مارکیٹنگ میں مزید آسانی کے لئے ایک غیر مالیاتی مفاہمت نامے پر دستخط کرکے ایمیزون سہیلی اور دوسرے  اداروں کے ساتھ اتحاد کررہا ہے ،    اس سے ایس ایچ جی مصنوعات کی تیاری کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم تیار ہو گااور یہ  ایمیزون پر تمام ہندوستانی خریداری کے لئے دستیاب ہوگا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NAIW.jpg

ایمیزون سہلی اسٹور فرنٹ پلیٹ فارم کے ذریعہ  ایس ایچ جی مصنوعات کی مدد کے لئے  مفاہمت نامے پر آج کئے گئے دستخط  کی اہم خصوصیات حسب ذیل ہیں:

  • ایمیزون اور  ایم او آر ڈی  نشان زد ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  خواتین کی زیر قیادت  دیہی کاروبار کی تجارتی اور سماجی ترقی میں مدد کریں گے۔
  • ایمیزون سہلی اسٹور فرنٹ ، سوشل میڈیا، ایونٹس اور  آن سائٹ مرچنڈائزنگ کے ذریعہ  ایس ایچ جی کے جانب سے  فہرست بند مصنوعات کی مارکیٹنگ  اور اس کی تشہیر میں مدد کرے گا۔
  • ایم او آر ڈی  (متعلقہ ایس آر ایل ایم کے ذریعہ)   Amazon.in  پر  اپنے سامان کی فروخت کے لئے  جی ایس ٹی تصدیق شدہ  فروخت کنندگان  کی شناخت  اور آگاہی حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی، پی  ای این وغیرہ کو محفوظ بنانے میں فروخت کنندہ   کا تعاون کرے گی۔
  • ایم او آر ڈی اور  ایمیزون بیداری پیدا کرنے کےلئے مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد کریں گے اور اپنی مصنوعات کی لسٹنگ اور ایمزوین ڈاٹ ا ن پر اپنے کاروبار  کے فروغ کے لئے  فروخت کنندگان کی مدد کریں گے ۔

ڈی  اے وائی۔ این آر ایل ایم نے  اپنی مصنوعات کی منڈیوں تک رسائی میں  ایس ایچ جی کی مدد کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ای کامرس پلیٹ فارمس، فلپ کارٹ، ایمیزون اور میشو وغیرہ پر رجسٹرڈ ایس ایچ جی مصنوعات کے حصول میں بھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے کوششیں کی گئی ہیں۔ کچھ ریاستوں کی جانب سے  وقف شدہ ویب پورٹل کو  استعمال کرنے میں  مدد کی گئی ہے۔ 30 اپریل 2022 تک کل  1088 مصنوعات کو 455 ایس ایچ جیز/ ایس ایچ جی ممبران کی جانب سے  جی ای ایم پر اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح 114  ایس ایچ جی فروخت کنندگان کی جانب سے  445 مصنوعات کو فلپ کارٹ پر فروخت کے لئے ڈالا گیا ہے ۔ یہ ایس ایچ جی    14 ریاستوں کی نمائندگی کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ع ح۔ ن ا۔

U- 5326


(Release ID: 1825010) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi