امور داخلہ کی وزارت
قومی آفات کے بندوبست سے متعلق اتھارٹی (این ڈی اے ایم) نے ہندوستان میں جنگل میں آگ لگنے سے متعلق بندوبست پر ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
12 MAY 2022 8:21PM by PIB Delhi
قومی آفات کے بندوبست سے متعلق اتھارٹی (این ڈی اے ایم) نے کل نئی دہلی میں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ساتھ مل کر ’ہندوستان میں جنگل میں آگ لگنے سے متعلق بندوبست‘ پر ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔
اس ورکشاپ میں جنگلاتی آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہندوستان کی 11 ریاستوں کے 26 اضلاع میں جنگل میں آگ لگنے سے متعلق بندوبست کی بہتری پر توجہ مرکوز کی گئی۔اس ورکشاپ میں مستقبل میں جنگل میں آگ پھیلنے کی روک تھام اور اس آفات کی سمت میں موثر اور تیز کارروائی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس پریشانی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ایم ایچ اے، این ڈی ایم اے، آئی اے ایف، این ڈی آر ایف، ایف ایس آئی، آئی سی ایف آر ای، آئی جی این ایف اےاور ای ایف اور سی سی کی وزارت نیز 11 ریاستوں کے جنگلاتی محکمہ نے جنگل میں آگ لگنے سے نمٹنے کی تربیت، فائر الرٹس اور ابتدائی انتباہ، جنگل میں آگ لگنے سےمتعلق پیش گوئی کرنے والے موسمیاتی عہدیداران، مسائل اور جنگل میں آگ لگنے سے متعلق بندوبست کے چیلنجز، جنگل میں آگ لگنے کے بندوبست سے متعلق بہترین عالمی طریقہ کار، صلاحیت، اور تربیتی پہلو سے متعلق سیشنز کا انعقاد کیا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں داخلی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نتیہ نند رائے نے بتایا کہ ماحولیات، پودوں کی اقسام، پانی دستیابی وغیرہ پر غور کرتے ہوئے آگ بجھانے کا ایکشن پلان ہر جنگلاتی حدود کے لئے تیار رہنا چاہیے۔ اس کے علاوہ مقامی برادریوں کی بھی تربیت کی جانی چاہیے تاکہ وہ جنگل میں آگ لگنے کی شروعات کے وقت ہی وہ اس پر قابو پاسکیں۔ جنگلاتی آگ سے موثر طریقے سے نمٹنے کی خاطر اعلی سطح کی تیاری ، انتھک کوششیں اور کارروائی کے طریقہ کار کو مستحکم بنانے کی سمت میں کوشش ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ آفات سے متعلق بندوبست وزیراعظم جناب نریندر مودی کے لئے بھی ایک بڑی تشویش کا باعث ہے کیونکہ انہوں نے 2016 میں ایشیائی وزارتی کانفرنس میں اپنی افتتاحی تقریر میں واضح طور پر ایک 10 نکاتی ایجنڈے کی وضاحت کی تھی، جس میں آفات کے خطرے میں کمی، مقامی برادری کی شمولیت ، آفات کے خطرے میں کمی کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال، تجزیہ اور غور و فکر کے ساتھ ماضی کے تجربے سے سبق لینے کے ساتھ ساتھ آفات کے بندوبست میں خواتین کے کردار کو نشان زد کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی اور امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ہمیں معلومات، فعالیت اور جنگلات کے قریب رہنے والی برادریوں کی مدد سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لئے ضروری نکات پر عمل کرنا چاہیے اور ریاستی جنگلاتی محکمے کے ساتھ ان برادریوں کے کام کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موثر طور پر جنگل میں آگ لگنے کے واقعات کا پتہ لگانے اور انتباہی نظام، اہم وسائل کی ڈیجیٹائزنگ لوکیشن ، ضروری آلات سے لیس آگ بجھانے والا عملہ، تربیت یافتہ فیلڈ اسٹاف کی تیاری کے ذریعہ صلاحیت سازی اور جنگل میں آگ لگنے کے خطرے کے مقامات اور نقشہ سازی، آفات کوروکنے میں انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی ملک میں آفات کے بندوبست کی صورت حال کے بارے میں انتہائی حساس ہیں چونکہ جنگلات کے آس پاس کی ریاستوں اوراضلاع میں فرضی مشق کے انعقاد اور متعلقہ اسٹیک ہولڈر کی شمولیت کی سخت ضرورت ہے۔ اس لئے وزیراعظم نے تمام ریاستی نگرانی کمیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ معیاری آپریٹیو طریقہ کار کو اپنانے کو یقینی بنائیں تاکہ آفات کی روک تھام کی بہتر تیاری اور اس سے متعلق عوام میں بیداری لائی جاسکے۔
جنگلات میں آگ لگنے سے متعلق بیداری کرنے کے لئے ایک روڈ میپ بنانے کی کوشش کی طور پر مختلف مسائل اور حل کے لئے بیداری کے تعلق سے مختلف تکنیکی سیشنز کا انعقاد کیا گیا اور یہ سیشنز ایک روزہ ورکشاپ کا ایک حصہ تھے۔ اس ورکشاپ میں جنگل میں آگ لگنے کے تعلق سے ملک میں جنگل میں آگ لگنے سے سب سے زیادہ متاثر 26 اضلاع کے ڈویژنل جنگلاتی افسران کے ساتھ سرگرم بات چیت اور غور و فکر کیا گیا۔ ریاستوں کے مختلف جنگل میں آگ لگنے سے متاثر علاقوں کے مندوبین نے اپنے مخصوص زورن/ اضلاع میں جنگل میں آگ لگنے کے چیلنجوں اور ضرورتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
جنگل میں آگ لگنے کے واقعات کے منظر نامے اور مسائل سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال نیز روک تھام، تیاری ، ابتدائی وارننگ اور ردعمل کے مختلف زمروں کے تحت اسپیکر کی جانب سے پیش کی گئی رائے اور معلومات سے متعلقہ ریاستوں کے جنگلاتی محکموں کی جانب سے قومی سطح پر مطلوبہ کارروائیوں کی ایک فہرست مرتب کرنے اور سفارشات تیار کرنے میں مدد ملے گی۔مجوزہ ’’جنگلات میں آگ لگنے سے متعلق بندوبست کے قومی پروجیکٹ‘‘ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور غور و فکر اور علم کے اشتراک کے ذریعہ اور اس کا حل تلاش کیا گیا اور اس ورکشاپ میں مستقبل کے مختلف اہم اجزا پر کام کرنے کے لئے منصوبے تیار کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ع ح۔ ن ا۔
U-5320
(Release ID: 1824991)
Visitor Counter : 233