پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گیل نے ہندوستان کے سب سے بڑے پی ای ایم پر مبنی گرین ہائیڈروجن پروجیکٹ کو قائم کرنے کا معاہدہ کیا


پروجیکٹ کو روزانہ تقریباً 4.3 میٹرک ٹن ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے

Posted On: 12 MAY 2022 3:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی:12؍مئی2022:

نیشنل ہائیڈروجن مشن کے عین مطابق گیل (انڈیا)لمٹیڈ نے ہندوستان میں سب سے بڑے پروٹون ایکسچینج ممبرین(پی ای ایم)الیکٹولائزر میں سے ایک کو قائم کرنے کےلئے ایک معاہدہ کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ مدھیہ پردیش کے گنا ضلع میں گیل کے وجے پور کمپلیکس میں قائم کیا جائے گا اور قابل تجدید توانائی پر مبنی ہوگا۔

پروجیکٹ کو تقریباً 99.999 والیوم فیصد خالص کے ساتھ فی دن تقریباً 4.3 میٹرک ٹن ہائیڈروجن (تقریباً 10 میگاواٹ صلاحیت)پیدا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے نومبر 2023ء تک چالو کیا جانا ہے۔آتم نر بھر بھارت کے نظریے کے عین مطابق پروجیکٹ کو 50 فیصد سے زیادہ کے گھریلو قیمت اضافہ کرنے والے فروخت کار کو مہیا کیا جائے گا۔

اس سے پہلے اس سال جنوری میں گیل نے قدرتی گیس نظام میں ہائیڈروجن کو ملانے کی ہندوستان میں اپنی طرح کا پہلا پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ایچ پی سی ایل-آونٹکا گیس لمٹیڈ(اے جی ایل)کے ساتھ گیل کی مشترکہ صنعت (جے وی)کمپنی میں سے ایک کو ہائیڈروجن ملی ہوئی قدرتی گیس کی سپلائی کی جارہی ہے، جو اندور ،مدھیہ پردیش میں جاری ایک سٹی گیس تقسیم کار (سی جی ڈی)کمپنی ہے۔ اب تک گیل سی جی ڈی نیٹ ورک میں قدرتی گیس میں 2فیصد (وی ؍وی)ہائیڈروجن کو شامل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

 

********

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 5296)


(Release ID: 1824899) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi , Tamil