وزارت خزانہ

ڈی آر آئی نے نئی دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ واقع ایئر کارگو کمپلیکس میں درآمد شدہ ان گنت مثلث والوز میں چھپاکر رکھا گیا 61.5 کلوگرام سونا ضبط کیا

Posted On: 12 MAY 2022 5:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  12/مئی 2022 ۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹلیجنس (ڈی آر آئی) کے افسران نے ’’گولڈن ٹیپ‘‘ نام کے کوڈ والی ایک خفیہ کارروائی کے تحت 11 مئی 2022 کو دہلی ایئر کارگو کمپلیکس میں ایک ایئر کارگو کھیپ کو اس شبہے میں روک لیا کہ اس میں چھپاکر رکھا گیا اسمگلنگ کا سونا ہوسکتا ہے۔ اس کھیپ میں مثلث والوز ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ یہ کھیپ چین کے گوان ژہو سے آئی تھی اور جاپان ایئر لائنس کی پرواز سے اندرا گاندھی بین الاقوامی (آئی جی آئی) ہوائی اڈے پر پہنچی تھی۔

جمعرات کی صبح تک جاری گہری اور طویل جانچ پڑتال کے بعد بڑی تعداد میں درآمد شدہ ان گنت مثلث والوز میں چھپاکر رکھا گیا 24 کیرٹ سونا پایا گیا۔  اگر ڈی آر آئی افسران کو خصوصی خفیہ معلومات نہیں ملی ہوتی تو سونا چھپانے کے اس پُرپیچ طریقے کے بارے میں پتہ ہی نہیں لگ پاتا، جس میں ایک ایسا ایکسٹریکشن پروسیس مضمر ہوتا ہے جسے انتہائی احتیاط کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے اور جس میں کافی وقت لگتا ہے۔ گہری جانچ پڑتال کے بعد ڈی آر آئی کے افسران اس کھیپ سے 32.5 کروڑ روپئے کی بازار کی قیمت والا 61.5 کلوگرام سونا برآمد کرنے میں کامیاب رہے۔ 99 فیصد خالص اس برآمد شدہ سونے کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010QU7.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DP7U.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UE8K.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0046DL7.jpg

اس خفیہ ایجنسی کے ذریعے ایئر کارگو اور کوریئر کھیپ سے سونا ضبط کئے جانے کے متعدد حالیہ معاملات کے بعد یہ نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ان میں مئی 2022 میں لکھنؤ اور ممبئی میں 5.88 کروڑ روپئے سے بھی زیادہ کی قیمت کا 11 کلوگرام سونا ضبط کئے جانے اور اس سے قبل جولائی 2021 میں نئی دہلی میں ایک کوریئر کھیپ سے 8 کروڑ روپئے کی قیمت کا 16.79 کلوگرام سونا ضبط کئے جانے اور پھر نومبر 2021 میں نئی دہلی میں ایک ایئر کارگو کھیپ سے 39.31 کروڑ روپئے کی قیمت کا 80.13 کلوگرام سونا ضبط کئے جانے کے معاملات شامل ہیں۔

سونا چھپانے کے ایسےچالاکی بھرے طریقوں کا پتا آخرکار لگا ہی لینے کی ڈی آر آئی کی صلاحیت سونا ضبط کئے جانے کے ان معاملات سے اور بھی زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ یہی نہیں ڈی آر آئی کے منفرد صلاحیت ان لوگوں کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ثابت ہورہی ہے جو بھارت کی اقتصادی سرحدوں کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ڈی آر آئی جرائم کو انجام دینے والوں کے خلاف مسلسل سخت کارروائی کرنے کے تئیں پابند عہد ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5305

 



(Release ID: 1824894) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Marathi