وزارت دفاع
فضا سے داغے جانے والے برہموس میزائل کےتوسیعی رینج کے ورژن کو ایس یو- 30 ایم کے آئی طیارے سے داغنے کا کامیاب تجربہ
Posted On:
12 MAY 2022 5:36PM by PIB Delhi
ہندوستان نے آج ایس یو- 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے سے برہموس ایئر لانچ میزائل کے توسیعی رینج ورژن کو کامیابی کے ساتھ داغا۔ طیارے سے لانچنگ منصوبہ بندی کے مطابق تھی اور میزائل نے خلیج بنگال کے علاقے میں مقررہ ہدف کو براہ راست نشانہ بنایا۔
ایس یو- 30 ایم کے آئی طیارے سے برہموس میزائل کے توسیعی رینج کے ورژن کو پہلی بار داگا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ نے بہت لمبی رینج میں زمینی / سمندری ہدف کے خلاف ایس یو- 30 ایم کے آئی طیارے سے درست حملے کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ، ہندوستانی بحریہ، ڈی آڑ ڈی او، بی اے پی ایل اور ایچ اے ایل کی اپنے آپ کو تج دینے اور ہم آہنگ کوششوں نے ثابت کر دیا کہ قوم یہ کارنامہ دکھانے کی صلاحیت کی حامل ہے۔ میزائل کی توسیعی رینج کی صلاحیت اور ایس یو- 30 ایم کے آئی طیارے کی اعلیٰ کارکردگی نےہندوستانی فضائیہ کو ایک حکمت انگیز اونچائی عطا کی ہے۔ اور اسے مستقبل کے جنگی میدانوں پر غلبہ حاصل کرنے کا متحمل بنایا ہے۔
****
U.No:5306
ش ح۔رف۔ س ا
(Release ID: 1824864)
Visitor Counter : 170