شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جی کشن ریڈی نے آئی ایف ایس افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ہمہ گیر موجودگی کو بروئے کار لاتے ہوئے برانڈ ‘‘شمال مشرقی بھارت کو جنت ارضی کے طور پر غیر دریافت شدہ اور لامحدود مواقع کی سرزمین’’ بنانے میں مدد کریں


انہوں نے کہا کہ انہیں شمال مشرقی بھارت کی طرف رخ کرنے کے لئے عالمی سرمایہ کاری برادری اور صنعت کو متحرک کرنا چاہئے

سیاحت، نامیاتی کاشت کاری، زراعت، باغبانی، فلوریکلچر، ٹیکسٹائل، دستکاری، آئی ٹی سیکٹر، بی پی او اور خدمات کی صنعت میں بے پناہ امکانات اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے سرکاری و نجی شراکت داری (پی پی پی) ماڈل کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی

وزیر موصوف نے کہا کہ شمال مشرقی پروڈکٹس کی کافی مانگ ہے اور شمال مشرقی خطے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہے لیکن بیداری کی کمی ہے اور بہت سی غلط فہمیاں موجود ہیں

Posted On: 12 MAY 2022 2:44PM by PIB Delhi

شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی، سیاحت اور ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے وزارت خارجہ اور انویسٹ انڈیا کے زیر اہتمام منعقدہ ‘انڈین فارن سروس آفیسرز کی گول میز’ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس کانفرنس میں مرکزی حکومت کے کئی معززین، سفارت کاروں، سینئر افسران اور مختلف طبقات کے سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ وزیر موصوف نے شمال مشرقی خطے میں سرمایہ کاروں کے لیے بڑھتے ہوئے مواقع پر بات کی جس کی وجہ سے خطے میں مثبت ترقی پر مبنی ماحول قائم ہوا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ کس طرح سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری، بہتر رابطے اور خطے پر مرکزی حکومت کی بے مثال سیاسی امنگ نے ترقی اور نمو کے دور کا آغاز کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ 28 اپریل سے 4 مئی تک منائے جانے والے حالیہ آزادی کا امرت مہوتسو - این ای فیسٹول نے بہت سے اہم مسائل پر بات چیت شروع کرنے میں مدد کی اور یہ پالیسی سازوں اور عام لوگوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ثابت ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام بات چیت کے دوران خطے کو مضبوط بنانے کے لیے دو پہلوؤں کو بنیادی پایا گیا - زیادہ سے زیادہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت اور خطے کی موروثی صلاحیتوں جیسے کہ سیاحت، نامیاتی کاشتکاری، زراعت، باغبانی، فلوریکلچر، ٹیکسٹائل، دستکاری، آئی ٹی سیکٹر، بی پی او اور خدمات کی صنعت میں مشترک پایا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I71U.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00297LJ.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی پروڈکٹس کی کافی مانگ ہے اور شمال مشرقی خطے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی ہے لیکن بیداری کی کمی ہے اور بہت سی غلط فہمیاں موجود ہیں۔

انہوں نے تمام آئی ایف ایس افسران پر زور دیا کہ وہ اس لفظ کو پھیلانے کے لیے اپنی ہمہ گیر موجودگی کا فائدہ اٹھائیں اور ‘‘شمال مشرقی بھارت کو جنت کے طور پر غیر دریافت شدہ اور لا محدود مواقع کی سرزمین’’ بنانے میں مدد کریں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ شمال مشرقی خطے کے ثقافتی سرمائے اور سیاحت کے وسیع امکانات کے سفیر بنیں۔

وزیر موصوف نے اس حقیقت پر بھی زور دیا کہ آئی ایف ایس افسران کو شمال مشرقی بھارت کی طرف رخ کرنے کے لیے عالمی سرمایہ کاری برادری اور صنعت کو متحرک کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے بھارت امرت کال سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتا ہے، شمال مشرق کی طاقت کو بے نقاب کر سکتا ہے اور اسے آتم نربھر بھارت کے ترقی کے انجن کے طور پر قائم کر سکتا ہے۔

وزارت خارجہ اور انویسٹ انڈیا کے زیر اہتمام یہ تقریب سینئر آئی ایف ایس افسران کے لیے مڈ کیرئیر ٹریننگ پروگرام کے حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔ مذاکراتی اجلاس میں سرمایہ کاری کے فروغ اور برانڈ انڈیا کی تعمیر کے لیے حکومت کے دیگر اقدامات کا احاطہ کیا گیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 5291)


(Release ID: 1824776) Visitor Counter : 139
Read this release in: Telugu , English , Hindi , Manipuri