دیہی ترقیات کی وزارت

مشن امرت سروور – دیہی ترقیات کے سکریٹری کی صدارت میں مشن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی

Posted On: 11 MAY 2022 8:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  11/مئی 2022 ۔ مستقبل کے لئے پانی کو محفوظ کرنے کے مقصد سے وزیر اعظم نے 24 اپریل 2022 کو ایک نئے مشن امرت سروور کا آغاز کیا تھا۔ اس مشن کا مقصد آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک جزو کے طور پر ملک کے ہر ضلع میں 75 آبی ذخائر کو ترقی دینا اور ان کا احیا کرنا ہے۔ مجموعی طور پر اس کا نتیجہ ایک ایکڑ یا اس سے زیادہ کے حجم کے 50000 آبی ذخائر کی تخلیق کی شکل میں برآمد ہوگا۔

اس مشن کا آغاز ایک جامع سرکاری نقطہ نظر کے ساتھ کیا گیا ہے، جس میں 6 وزارتیں / محکمے یعنی دیہی ترقیات کا محکمہ، زمینی وسائل کا محکمہ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ، آبی وسائل کا محکمہ، پنچایتی راج کی وزارت، جنگلات، ماحولیات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت شامل ہیں۔ اسی طرح سے مشن کے تکنیکی شراکت دار کے طور پر بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس اپلی کیشن اینڈ جیو- انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی- این) کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ مشن مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس، پندرہواں مالی کمیشن گرانٹس، پی ایم کے ایس وائی  کی ذیلی اسکیمیں جیسے کہ واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کمپونینٹ، ہر کھیت کو پانی اور ریاستوں کی جیسی اسکیموں پر از سر نو توجہ مرکوز کرکے ریاستوں اور اضلاع کے توسط سے کام کرتا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ مشن ان کوششوں میں مدد کے لئے شہریوں اور غیر سرکاری وسائل کو موبائلائز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

دیہی ترقیات کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے آج مشن امرت سروور کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری اور سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے دیہی ترقیات کے سکریٹری، مشن امرت سروور کے لئے ریاستی نوڈل افسران، 700 سے زیادہ اضلاع کے ڈی ایم / ڈی سی / سی ای اوز اور مشن کے ضلع نوڈل افسران نے حصہ لیا۔

مشن امرت سروور کی تکمیل 15 اگست 2023 تک ہونی ہے۔ تقریباً 50000 ایسے امرت سروور ملک بھر میں بنائے جائیں گے۔ ان میں سے ہر ایک امرت سروور کا رقبہ تقریباً ایک ایکڑ ہوگا، جس میں 10000 کیوبک میٹر پانی کی گنجائش ہوگی۔

مشن میں عوام کی حصے داری پر خصوصی زور ہے۔ مقامی مجاہدین آزادی، ان کے اہل خانہ، شہیدوں کے اہل خانہ، پدم ایوارڈ یافتگان اور مقامی شہریوں جہاں یہ امرت سروور بنایا جانا ہے، کو سبھی مراحل میں شامل کیا جائے گا۔ ہر 15 اگست کوہر امرت سروور کے مقام پر قومی جھنڈے کی پرچم کشائی کی جائے گی۔

سکریٹری موصوف نے ایک منصوبہ بند طریقے سے سبھی امرت سرووروں کی تکمیل کو یقینی بنانے کی سبھی ریاستوں سے درخواست کی۔ انھوں نے اس منصوبے پر عمل درآمد کے دوران ہر مرحلے میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ ریاستوں سے درخواست کی گئی کہ وہ واٹر اسٹرکچر یوزرس ایسوسی ایشن بنائیں اور امرت سرووروں کے بہتر فروغ کے لئے مطلوبہ تربیت کی سہولت فراہم کریں۔ ریاستوں کی تکنیکی اور دیگر طرح کی فکرمندیوں کا تدارک کیا گیا۔ بحیثیت مجموعی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اس مشن کے تعلق سے بہت مثبت ردّعمل کا اظہار کیا۔

اب تک ریاستوں / اضلاع کے ذریعے امرت سرووروں کی تعمیر کے لئے 12241 مقامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے، جن میں سے 4856 امرت سرووروں کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5260



(Release ID: 1824560) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi , Manipuri