زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر کی قیادت میں ہندوستانی  وفد نے اسرائیل کے زرعی تحقیق کے ادارے(اے آر او) وولکینی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا

Posted On: 11 MAY 2022 5:51PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی قیادت میں ایک ہندوستانی وفد نے دس مئی 2022 کو زرعی تحقیق کی تنظیم ( اے آر او) وولکینی انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا جو اسرائیل کی زراعت اور دیہی ترقی کی وزارت کے تحت ہے۔ جناب تومر نے اے آر او کے افسران کے ساتھ ہندوستان کے حوالے سے زراعت میں تکنیکی ترقی پر مختلف امور پر بات چیت کی جو موضوعات زیر بحث آئے ان میں محفوظ ماحول میں فصلوں کی کاشت، تازہ پانی کی ماہیگیری، پودوں کے تحفظ کی جدید تکنیک اور کٹائی کے بعد کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاملے شامل ہیں۔

اے آر او وولکینی انسٹی ٹیوٹ زراعت اور دیہی ترقی کی اسرائیل کی وزارت کے تحت کام کرنے والے چھ اداروں کے ساتھ پلانٹ سائنس، جانووروں کی سائنس، پودوں کے تحفظ ، مٹی، پانی اور ماحولیات کی سائنس زرعی انجینئرنگ اور کٹائی کے بعد  کی اور خوراک کی سائنس کا ذمہ دار ہے۔ اسرائیل کا جین بینک  آف ایگریکلچر کروپ بھی اے آر او وولکینی سنٹر کمپلکس میں قائم ہے۔

اے آر او خاص طور سے بنجر زمینوں پر کاشتکاری، پرتوجہ مرکوز کرتی ہے جس سے زراعت سے متعلق تمام وسائل کی کمی والے ملک اسرائیل کو دنیا بھر میں سب سے اونچی سطح پر زرعی پیداوار حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔اے آر او کے ان مختلف بین الاقوامی ، علاقائی اور قومی اداروں کے ساتھ قریبی رابطے ہیں جو بہترین زرعی طور طریقوں کے فروغ میں لگے ہوئے ہیں، خاص طور سے یو این فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ساتھ اچھے رابطے ہیں۔

ہندوستان سے تقریبا ساٹھ پوسٹ ڈاکٹریٹ   فیلوز اے آر او وولکینی سنٹر کے مختلف اداروں میں تحقیقی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ فیلو شپ عموما تین ماہ سے دو سال تک کے لئے دی جاتی ہے۔ ہندوستانی وفد نے اے آر او وولکینی سنٹر میں ہندوستانی پوسٹ ڈاکٹرل فیلوز کے ساتھ جدید ترین زرعی تکنیک پر تبادلہ خیال کیا۔

****

U.No:5251

ش ح۔رف ۔س ا



(Release ID: 1824490) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil