کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی پیداوار اپریل 2022 کے دوران 29 فیصد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 66.58 ملین ٹن ہوگئی


مخصوص ؍ دیگر کانوں میں پیداوار میں 60 فیصداضافہ ہوا ہے

بجلی سے متعلق استعمال  کیلئے بھیجے گئے کوئلے میں 18.15 فیصد اضافہ ہوا

Posted On: 10 MAY 2022 3:39PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق کوئلے کی مجموعی پیداوار اپریل 2022 کے دوران 29 فیصد اضافے کے ساتھ 66.58 ملین ٹن ہو گئی، جبکہ اپریل 2021 میں یہ 51.62 ملین ٹن تھی۔ اپریل 2022 کے دوران کو انڈیا لمیٹیڈ (سی آئی ایل)، سنگرینی  کولریز کمپنی لمیٹیڈ (ایس سی سی ایل) اور    مخصوص کانوں ؍   دیگر کانوں میں   27.64 فیصد، 9.59 فیصد اور 59.98 فیصد اضافہ ہوا اور   انہوں نے بالترتیب 53.47 ملین ٹن،،  5.32 ملین ٹن اور 7.79 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا۔

اسی دوران کوئلہ بھیجے جاتے ہی 8.66 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ  اپریل  2022 کے دوران بڑھ کر 71.30 ملین ٹڈن ہو گیا، جو کہ اپریل 2020 کے دوران 65.62 ملین ٹن ٹڈھا۔ اپریل 2022 کے دوران سی آئی ایل، ایس سی سی ایل اور مخصوص ؍ دیگر کانوں میں 6.01 فیصد ، 5.53 فیصد اور 35.69 فیصد اضافہ ہوا اور  بھیجا گیا کوئلہ 57.50 ملین ٹن، 5.74 ملین ٹن اور 8.06 ملین ٹن بالترتیب تھا۔

سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرنے والی 37 کوئلہ کانوں میں سے 22 نے  100 فیصد سے زیادہ پیداوار کی اور دیگر 10 کانوں میں پیداوار  80 اور 100 فیصد کے درمیان رہی۔

بجلی کے استعمال والے کوئلے کے ڈِسپیچ میں اپریل 2022 کے دوران 18.15 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 61.81 ملین ٹن ہو گیا، جبکہ اپریل 2020 کے دوران یہ 52.32 ملین ٹن تھا۔ کوئلے کی  درآمدی قیمتوں میں گزشتہ اکتوبر کے آخر سے کمی دیکھنے میں آئی، لیکن بین الاقوامی قیمتوں میں ابھی تک تیزی ہے۔

کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار میں گزشتہ مہینے کے دوران اپریل 2021 کے مقابلے 9.26 فیصد اضافہ ہوا اور مارچ 2022 کے مقابلے 2.25 فیصد اضافہ ہوا۔ اپریل 2022 کے مقابلے 11.75 فیصد زیادہ ہوئی۔ اپریل 2022 میں کوئلے پر مبنی بجلی کی پیداوار 102529 ایم یو ہوئی، جبکہ مارچ 2022 میں یہ 100276 ایم یو تھی۔ اپریل 2022 کے دوران بجلی کی مجموعی پیداوار بھی بڑھ کر 136565 ایم یو ہوگئی، جبکہ مارچ 2022 میں یہ 133584 ایم تھی۔

***

 


(Release ID: 1824205) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil