وزارتِ تعلیم

ایچ ای سی آئی کو ہندوستانی نالج سسٹم اور زبان میں مضبوط بنیادوں کے ساتھ ایمپلائبلیٹی، روزگار کی تخلیق، عالمی نقطہ نظر کو یقینی بنانا چاہیے - جناب دھرمیندر پردھان


جناب دھرمیندر پردھان نے ایچ ای سی آئی کی تشکیل سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 09 MAY 2022 8:47PM by PIB Delhi


نئی دہلی،9 مئی  2022/

تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج ہائر ایجوکیشن کمیشن آف انڈیا (ایچ ای سی آئی) کی تشکیل کے لیے مزید اقدامات کرنے کے بارے میں ایک وسیع مشاورتی میٹنگ کی۔

میٹنگ کے دوران، جناب پردھان نے کہا کہ ایچ ای سی آئی کو روزگار، روزگار کی تخلیق اور عالمی نقطہ نظر کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسے عالمی تعلیمی معیار کو یقینی بنانا چاہیے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کو مزید تعلیمی (اکیڈمک)خود مختاری فراہم کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ای پی-2020 کی یہ اہم سفارش ملک کے تعلیمی نظام کو نوآبادیات سے پاک کرنے کی سمت میں متعدد اقدامات میں سے ایک ہوگی۔

یہ تجویز کیا گیا تھا کہ ایچ ای سی آئی ملک کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کی رہنمائی کے لیے سودمند ثابت ہو سکتا ہے۔

 

ش ح۔   ش ت  ۔ج

Uno-5188

 



(Release ID: 1824006) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Punjabi