یو پی ایس سی

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول  اکیڈمی کے امتحان (I) ، 2022کے تحریری امتحان کے نتائج

Posted On: 09 MAY 2022 7:13PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 10 اپریل 2022 کو منعقدہ ، نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور نیول اکیڈمی امتحان I)) 2022کے تحریری حصے کے نتیجہ کی بنیاد پر مندرجہ ذیل رول نمبروں کے حامل امیدواروں کو  انٹرویو کے لیے اہل ہو گئے ہیں۔درج ذیل رول نمبروں والےامیدوار  2 جنوری 2023 سے شروع ہونے والے 149 ویں کورس اور 111 ویں انڈین نیول اکیڈمی کورس (آئی این اےسی) کے لیے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے آرمی، نیوی اور ایئر فورس ونگز میں داخلے کے لیے وزارت دفاع کا سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی ) کے ذریعہ انٹرویو لئے جانے کے اہل قرار  دیئے گئے ہیں۔ نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔

2۔ ایسے تمام امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے ، جن کے رول نمبر فہرست میں دکھائے گئے ہیں۔ امتحان میں ان کے داخلے کی شرائط کے مطابق ‘‘امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ تحریری نتیجے کے  اعلان کے دو ہفتے کے اندر بھارتی فوج کی تقرر سے متعلق ویب سائٹ joinindianarmy.nic.in پر آن لائن اپنا اندراج کر ائیں۔ اس کے بعد کامیاب امیدواروں کو ایس ایس بی انٹرویو کے سلیکشن سینٹرز اور تاریخیں بتا دی جائیں گی۔ یہ مراکز اور تاریخیں رجسٹرڈ ای- میل آئی ڈی پر بتا دی جائیں گی۔ کسی بھی ایسے امیدوار کو جس نے اس سائٹ پر پہلے ہی اندراج کرا لیا ہو اسے اندراج کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی بھی سوال پوچھنے کے لیے / لاگن پریشانی کےلیے ای - میل اس پتے پر بھیجا جا سکتا ہے dir-recruiting6-mod[at]nic[dot]in۔’’

‘‘امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی عمر اور تعلیمی اہلیت کے اصل سرٹیفکیٹس متعلقہ سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کو ایس ایس بی انٹرویو کے دوران پیش کریں۔’’ امیدوار اپنے اوریجنل سرٹیفکیٹ یونین پبلک سروس کمیشن کو نہ بھیجیں۔ مزید جانکاری کےلیے امیدوار ذاتی طور پر کمیشن کے گیٹ سی کے قریب فیسیلی ٹیشن کاؤنٹر پر  یا ان ٹیلی فون نمبروں 011-23385271/011-23381125/011-23098543 پر صبح 10 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک کسی بھی کام کے دن رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایس ایس بی/انٹرویو سے متعلق امور کے لیے امیدوار ٹیلی فون نمبر پر 01126175473 یا joinindianarmy.nic.in پر پہلی پسند کے طور پر آرمی کے لیے،  01123010097/ ای میل: Officer-navy[at]nic[dot]in یا joinindiannavy.gov.in پر پہلی پسند بحریہ/ نیول اکیڈمی ہونے کی صورت میں اور 01123010231 ایکسٹینشن645/7646/7610 یا www.careerindianairforce.cdac.in پر   پہلی پسند فضائیہ ہونے کی صورت میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

3۔ امیدواروں کی مارک شیٹس حتمی نتیجہ کی اشاعت کی تاریخ سے پندرہ (15) دنوں کے اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی۔ (ایس ایس بی انٹرویوز کو ختم کرنے کے بعد) اور تیس (30) دنوں کی مدت تک ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گی۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں:

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 5184



(Release ID: 1823991) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Marathi