بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ساحلی ضلعوں کی مجموعی ترقی کے لئے کنورجنس موڈ کے تحت  567 پروجیکٹ کی نشاندہی  کی گئی جن پر 58700 کروڑروپے کی تخمینہ لاگت آئے گی: سربانند سونووال


نیشنل ساگر مالا اعلیٰ  کمیٹی نے ساگر مالا پروگرام کی  پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف ایجنڈوں پر غوروخوض کیا

Posted On: 06 MAY 2022 4:49PM by PIB Delhi

بندرگاہو ں، جہازرانی اورآبی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا ہے کہ ساگر مالا پروگرام کی کامیاب کی بنیاد پر بندرگاہوں  ، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کی وزارت نے ساحلی ضلعوں  کی مجموعی ترقی کو  انجام دینے کے لئے  ساگر مالا پروگرام کے تحت ایک منصوبہ وضع کیا ہے۔ نیشنل ساگر مالا اعلیٰ  کمیٹی کی میٹنگ کے بعد میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے سربانند سونووال نے کہا کہ شراکتداروں کے ساتھ صلاح  ومشورے کے بعد وزارت نے  567  پروجیکٹوں کی  کنورجنس موڈ کے تحت   نشاندہی کی ہے جن  پر 58700  کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ساگر مالا بندرگاہ   پر مبنی پروگرام ہے اور  سازوسامان کی  لاگت میں کمی پر توجہ دی گئی ہے ۔ساحلی ضلعوں کی مجموعی ترقی کا مقصد ساحلی علاقوںمیں بنیادی ڈھانچے کے  گیپ  کو کم کرنا اور معاشی  مواقع کو بہتر بنانا ہے۔ جنا ب سونووال نے کہا کہ  ساحلی ضلعوں کی مجموعی ترقی میں  شناخت کئے گئے پروجیکٹوں کے علاوہ   ساگر مالا کے تحت نئے پروجیکٹ  کی تجاویز  بھی موصول ہوئی ہیں۔ان پروجیکٹو ں  کی کُل تعداد   1537 ہے اور ان پر 6.5 لاکھ کروڑروپے خرچ  ہوں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VF3I.jpg

جناب سونووال نے کہاکہ کمیٹی نے ساگر مالا پروگرام کی  پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف  ایجنڈوں پر غوروخوض  کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ساگر مالا پروگرام  کے تحت   5.5 لاکھ کروڑروپے کی مالیت کے 802  پروجیکٹ  ایسے ہیں ،  جن پر 2035 تک    عمل  درآمد ہونا ہے، جن میں سے99281 کروڑروپے  مالیت کے 202 پروجیکٹ مکمل  کرلئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری  پرائیویٹ شراکتداری  ماڈل کے تحت   45000 کروڑروپے  مالیت کے کُل  29  پروجیکٹ کامیابی کے ساتھ نافذ کئے جاچکے ہیں ۔اس طرح سرکاری خزانہ پر مالی بوجھ کم کرتے ہوئے  51000 کروڑروپے مالیت  کے  32 اضافی  پروجیکٹ  نافذ کئے جارہے ہیں ۔ یہ پروجیکٹ سرکاری نجی شراکتداری کے تحت  نافذ کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  2.12 لاکھ کرٰوڑ روپے  مالیت کے  200سے زیادہ  پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں  اورتوقع ہے کہ دو سال میں مکمل کرلئے جائیں گے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028LUW.jpg

نیشنل ساگر مالا اعلیٰ  کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت آج جہازرانی ، بندرگاہوں اور آبی شاہراہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانندسونووال نے کی ،جس میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری ، کامرس اورصنعت خوراک ،عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل  ، تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ  اورصنعت کاری کے وزیر   جناب دھرمیندر پردھان ، شہری ہوابازی کے  وزیر جناب جیورا دتیہ سندھیا  ،  ریلوے، مواصلات  ، الیٹرانکس اورانفارمیشن  ٹکنالوجی  کے وزیر   جناب اشونی ویشنو  ، ماحولیات ، جنگلات ، آب  وہوا میں تبدیلی ، محنت اور روزگار کے وزیر  جناب  بھوپیندر یادو  ، ثقافت ،سیاحت اور شمال مشرقی ترقی کے خطے کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی   کے علاوہ گوا کے  وزیر اعلیٰ جناب پرمود ساونت اور  ساحلی ریاستوں کے دیگر وزرا  بھی موجودتھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HEZ5.jpg

وزارت نے اب تک 140  پروجیکٹوں کے لئے  8748 کروڑروپے  کے لئے رقم فراہم کی ہے اور وہ مختلف ریاستوں کی سرکاروں کے ذریعہ بھیجی گئی اضافی تجاویز کا جائزہ لے رہی ہے ۔

*************

 

ش ح۔ح ا  ۔رم

U-5161


(Release ID: 1823861) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Hindi , Odia , Telugu