کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت اٹلی کے ساتھ اپنے کاروبار میں اہم تبدیلی اور غیر معمولی اضافے کی امید کرتا ہے-جناب پیوش گوئل
بھارت دنیا کے کسی بھی ملک کے ساتھ سب سے بڑی تجارت کے موقع مہیا کرتا ہے:جناب گوئل
‘‘آج کی میٹنگ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کی تشکیل میں ایک اہم قدم ہے’’-اٹلی کے وزیر خارجہ جناب لوئگی ڈی مایو
جناب گوئل نے اقتصادی تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کےلئے دونوں ملکوں کے درمیان ایک فاسٹ ٹریک سسٹم بنانے کامشورہ دیا
Posted On:
06 MAY 2022 8:52PM by PIB Delhi
تجارت و صنعت ،صارفین امور ،خوراک ، عوامی تقسیم اور کپڑے کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت اٹلی کے ساتھ اپنے کاروبار میں اہم تبدیلی اور بہتر ترقی کی امید کرتا ہے۔اٹلی کےخارجی امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر جناب لوئگی ڈی مایوکے ساتھ انڈیا –اٹلی بزنس راؤنڈ ٹیبل کی شریک صدارت کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ سیاحت ،خدمات،تجارتی اشیا ،سازو سامان سے لے کر ڈیجیٹل ورلڈ ،تعلیم اور ڈیزائن جیسے شعبوں میں بہت سارے موقع ہیں۔
اس میٹنگ میں اپنے ابتدائی کلمات میں جناب گوئل نے کہا،‘‘ آج کی میٹنگ اس سلسلے میں صرف پہلا قدم ہے جس کا منصوبہ ہم بھارت اور اٹلی کے درمیان بنا رہے ہیں۔دنیا 1.35 ارب بھارتیوں کا انتظار کررہی ہے،اور بہتر مستقبل کی توقع کررہی ہے۔بھارت دنیا میں کہیں بھی سب سے بڑا تجارتی موقع مہیا کرتا ہے کیونکہ ہم آج کی تین ٹریلین ڈالر والی معیشت سے اگلے دس برسوں میں دس ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے اور 20برسوں میں 30 ٹریلین ڈالر کی معیشت اور اس کے بعد50 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی طرف گامزن ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس سلسلے میں پرعزم ہیں۔خصوصاً تب جب ہم دیکھتے ہیں کہ ہم ابھی بھی اس ملک میں ترقی کے بہت ہی ابتدائی مرحلے میں ہیں ۔یہاں کے بازار کی بڑی شکل ،بھارت کے لوگوں کی خاصی گہری توقعات اور دنیا کو بھارت جو ہنر اور مواقع فراہم کرتا ہے ،ان سے مجھے امید ہے،کہ دونوں طرف کی تجارت اپنی شراکت کو مضبوط کرےگی۔’’
اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب لوئگی ڈی مایو نے کہا کہ اٹلی اور بھارت کا ایک ترقی پذیر اقتصادی تعاون کا تجربہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلی کی حکومت دونوں ملکوں کے درمیان صنعتی سطح پر اور ساتھ ہی صنعت کاروں کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کےلئے پرجوش ہے۔
جناب لوئگی ڈی مایو نے کہا کہ ،‘‘ آج کی میٹنگ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری تشکیل دینے میں ایک اہم قدم ہے۔کئی اتالوی کمپنیاں اپنی طویل مدتی حکمت عملی میں ،بھارت کو ایک ایسے اہم ملک کے طورپر گردانتی ہیں جس کا بازار عالمی سطح پر ترقی کو فروغ دے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تجارت 21-2020 میں ریکارڈ دس بلین یورو تک پہنچ گئی ۔
اس سے پہلے جناب گوئل نے جناب لوئگی ڈی مایو کے ساتھ سنگل میٹنگ کے دوران کئی موضوعات پر بہت مثبت تبادلہ خیال کیا۔ان میں تجارت ،اینرجی ٹرانزیشن پر ٹیک چوٹی کانفرنس ،براہ راست تجارتی پروازوں کو پھر سے شروع کرنے اور ایس ایم ای کی حصہ داری کو فروغ دینے جیسے دوطرفہ معاملوں سےوابستہ مسئلے شامل تھے۔
بھارت اور اٹلی فعال تعلقات اور مسئلوں کے باقاعدہ حل کے پیش نظر ،جناب گوئل نے مشورہ دیا کہ بھارت اور اٹلی کے درمیان قائم فاسٹ ٹریک سسٹم کی ترقی اور توسیع کی جائے تاکہ اقتصادی تعاون بڑھانے اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کی صلاحیت کو فروغ دے کر توجہ کے حامل شعبوں میں تسلسل قائم کیا جا سکے۔
دونوں ملکوں کی وزارتوں نے دہرایا کہ نزدیکی صنعتی تعاون،ساجھے داری کے اور زیادہ وسیع اور ترجیح شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری میں تعلق قائم کرنے کی ضرورت اور امکان ہے۔ان شعبوں میں ریلوے،دفاع اور ہوابازی،آٹوموٹو اور الیکٹرک موبیلٹی ،فوڈ پروسیسنگ ،چمڑا ،کپڑا اور فیشن ،انفرااسٹرکچر فائننسنگ ،فِن ٹیک،گرین اینرجی،ٹیلی کمیونی کیشن ،اینرجی ٹرانزیشن ،خلا اور ٹیکنولوجی میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔
**************
ش ح ۔ ا م۔
U. No.5167
(Release ID: 1823822)
Visitor Counter : 149