سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹیکنالوجی  کو کاروباری شکل  دینے کے لیے  فضلے کے شعبے میں اختراعی/دیسی ٹیکنالوجیز رکھنے والی بھارتی   کمپنیوں سے تجاویز طلب کی گئیں

Posted On: 06 MAY 2022 4:27PM by PIB Delhi

فضلے کے شعبے میں کاروباری شکل دینے کے مرحلے پر اختراعی دیسی ٹیکنالوجیز رکھنے والی بھارتی کمپنیوں کے پاس انہیں اگلے مرحلے تک لے جانے کے لیے تعاون کا اب ایک موقع ہے۔

ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق بورڈ (ٹی ڈی بی) نے، جو بھارتی حکومت کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)  کا ایک قانونی ادارہ ہے، میونسپل ٹھوس فضلے، پلاسٹک کے فضلے، تعمیرات اور انہدامی کارروائیوں سے متعلق فضلے ( سی اینڈ ڈی) ، زرعی فضلے، بائیو میڈیکل فضلے، ای فضلے ، صنعت سے متعلق مضر اور غیر مضر فضلے، بیٹری فضلے، تابکار فضلے، اے آئی  پر مبنی حل، قومی ضرورت کے مطابق اور 'سوچھتا' پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدید/دیسی ٹیکنالوجیز والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔

 

 

ٹی ڈی بی ٹیکنالوجی کوتجارتی شکل دینےکے لیے منتخبہ بھارتی کمپنیوں کو مالی مدد فراہم کرے گا۔ انتخاب کی تشخیص سائنسی، تکنیکی، مالیاتی اور تجارتی میرٹ پر مبنی ہوگی اور قرض، ایکویٹی اور/یا گرانٹس کی شکل میں مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

ٹی ڈی بی 'ویسٹ ٹو ویلتھ' کے عنوان سے تجاویز کو مدعو کیا جانا یا کال ملک کے بڑے شہروں کوفضلے سے پاک رکھنے اور اس کے ساتھ ساتھ فضلے سے دولت پیدا کرنے کے چیلنج کے تعلق سے ہے۔ کال کے ساتھ، ٹی ڈی بی جو کہ جدید دیسی ٹیکنالوجیز کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے، جس کا مقصد عام آدمی کے لیے زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے صنعت اور ماہرین تعلیم وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے کے مقصد سے تعاون  کے لئےسامنےآئے ہیں  تاکہ سوچھ بھارت مشن  شہری دوئم کے تحت ہمارے تمام شہروں کو 'کوڑا کرکٹ سے پاک' بنایا جاسکے۔

فنڈنگ ​​کی تفصیلی رہنما خطوط اور تجویز جمع کرانے کے لیے، درخواست دہندگان ٹی ڈی بی کی درج ذیل ویب سائٹ www.tdb.gov.in پر جا سکتے ہیں۔ تجاویز بھیجنے کی آخری تاریخ 03 جولائی 2022 ہے۔

 

*************

 

 

ش ح- ش ر– ف ر

U. No.5168



(Release ID: 1823811) Visitor Counter : 150