اقلیتی امور کی وزارتت

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے آج ممبئی کے حج ہاؤس میں خادم الحجاج کی دو روزہ تربیت کا افتتاح کیا


79237 بھارتی  مسلمان، حج 2022 پر جائیں گے جن میں تقریباً 50 فیصد خواتین شامل ہیں

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے جانے والے حج 2022  کے عازمین دس روانگی کے مقامات احمد آباد، بنگلورو، کوچین، دہلی، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور سری نگر  سے روانہ ہوں گے

Posted On: 07 MAY 2022 2:31PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر  جناب مختار عباس نقوی نے آج ممبئی کے حج ہاؤس میں خادم الحجاج کی دو روزہ تربیتی کیمپ  کا افتتاح کیا۔

یہ ’’خادم الحجاج‘‘  مکہ مدینہ میں ہندوستانی عازمین حج کی مدد کریں گے۔ مرکزی وزیر جناب نقوی نے ان سے کہا کہ وہ عازمین حج کی صحت اور صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں۔ اس دو روزہ تربیتی کیمپ میں تمام ریاستوں سے 400 سے زائد ’’خادم الحجاج‘‘ نے شرکت کی جن میں 12 خاتون ٹرینیز بھی شامل ہیں۔ انہیں مکہ مدینہ میں عازمین حج کی رہائش، ٹرانسپورٹ، صحت اور حفاظت سمیت حج سے متعلق تمام عمل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ حج کمیٹی آف انڈیا، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیوں، ڈاکٹرز، ایئر لائنز کے افسر، کسٹم اور امیگریشن کے اہلکار انہیں دو دنوں میں تربیت دیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Haj1.JPEGLQSC.jpg

 

79237 ہندوستانی مسلمان حج 2022  کے لئے  جائیں گے۔ ان میں تقریباً 50 فیصد خواتین شامل ہیں۔ ان میں سے 56601 ہندوستانی مسلمان حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے حج 2022 کے لیے جائیں گے اور 22636 مسلمان حج گروپ آرگنائزرز (ایچ جی اوز) کے ذریعے جائیں گے۔ ایچ جی اوز کے پورے عمل کو بھی شفاف اور آن لائن بنایا گیا ہے۔ 1800 سے زائد مسلم خواتین بغیر محرم  (مرد ساتھی)کے حج 2022 کے لئے جائیں گی، یہ خواتین بغیر لاٹری  سسٹم کے حج  کے لئے جائیں گی۔ حج 2022 کے لیے کل 83,140 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے جانے والے حج 2022  کے عازمین دس روانگی کے مقامات احمد آباد، بنگلورو، کوچین، دہلی، گوہاٹی، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنؤ، ممبئی اور سری نگر  سے روانہ ہوں گے۔

اس موقع پر خطاب  کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حج 2022 کا انتظام اہم اصلاحات کے ساتھ ہو رہا ہے جس میں عازمین حج کی صحت اور تندرستی  کو سب سے زیادہ ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج 2022 کا پورا عمل حکومت  ہنداور سعودی عرب حکومت کے ضروری رہنما خطوط کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ ان میں اہلیت کے معیار، عمر کی حد، صحت سے متعلق ضروریات  وغیرہ شامل ہیں۔

کورونا کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے حج نہیں ہو سکا۔ یہ بتاتے ہوئے، وزیر نے مزید کہا ’’ہم یہ یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عازمین پر کوئی اضافی مالی بوجھ نہ پڑے کیونکہ وہ بغیر کسی سبسڈی کے حج ادا کریں گے۔ سعودی عرب میں مناسب قیمتوں پر رہائش، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر ضروری سہولیات حاصل کرنے  کا عمل جاری ہے۔

جناب نقوی نے یہ بھی بتایا کہ عازمین حج کے انتخاب کا عمل حکومت ہند اور سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے طے شدہ کووڈ ویکسینیشن کے پروٹوکول اور دیگر ضروری اصولوں کی تعمیل میں کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Haj2.JPEGTUHC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Haj3.JPEGTRR7.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ حج 2022 کے پورے عمل کو 100 فیصد ڈیجیٹل/آن لائن بنایا جانا،شفافیت، قابل رسائی،  عازمین حج کے لئے سستا اور آسان  ہونے کے علاوہ لوگوں کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنانے کے واسطے بھی انتہائی فائدہ مند  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار 72170 حج درخواستیں آن لائن موصول ہوئی ہیں جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

جناب نقوی نے یہ بھی بتایا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ، ’’ای-مسیحا‘‘ صحت کی سہولت اور ’‘ای-لگیج پری ٹیگنگ‘‘، جو مکہ-مدینہ میں رہائش/ٹرانسپورٹ سے متعلق تمام معلومات فراہم کراتے ہیں، تمام عازمین حج کو فراہم کرائے  جائیں گی۔

احمد آباد امبارکیشن پوائنٹ پورے گجرات کا احاطہ کرے گا۔ بنگلورو امبارکیشن پوائنٹ پورے کرناٹک اور آندھرا پردیش کے چتوڑ ضلع کا احاطہ کرے گا۔ کوچین ایمبارکیشن پوائنٹ کیرالہ، لکشدیپ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور انڈومان اور نکوبار کا احاطہ کرے گا۔ دہلی ایمبارکیشن پوائنٹ دہلی، پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ، راجستھان، اتر پردیش کے مغربی اضلاع کا احاطہ کرے گا۔ گوہاٹی ایمبارکیشن پوائنٹ آسام، میگھالیہ، منی پور، اروناچل پردیش، سکم اور ناگالینڈ کا احاطہ کرے گا۔ حیدرآباد ایمبارکیشن پوائنٹ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا احاطہ کرے گا۔ کولکتہ ایمبارکیشن پوائنٹ مغربی بنگال، اڈیشہ، تریپورہ، جھارکھنڈ اور بہار کا احاطہ کرے گا۔ لکھنؤ ایمبارکیشن پوائنٹ مغربی حصوں کو چھوڑ کر اترپردیش کے تمام حصوں کا احاطہ کرے گا۔ ممبئی ایمبارکیشن پوائنٹ مہاراشٹر، گوا، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، دمن و دیو، دادرا اور نگر حویلی کا احاطہ کرے گا اور سری نگر ایمبارکیشن پوائنٹ جموں-کشمیر، لیہہ-لداخ-کرگل کا احاطہ کرے گا۔

ہندوستانی مسلمانوں کی درج ذیل تعداد حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ مختلف ریاستوں سے حج 2022 کے لئے روانہ ہو گی۔ انڈومان اور نکوبار جزائر۔ 114؛ آندھرا پردیش۔ 1201؛  آسام۔ 3544؛  بہار۔ 2210؛  چنڈی گڑھ۔ 25؛  چھتیس گڑھ۔ 431؛  دادرا اور نگر حویلی۔ 17؛  دمن اور دیو۔ 17؛  دہلی۔ 835؛  گوا۔ 67؛  گجرات۔ 2533؛  ہماچل پردیش۔ 38؛  ہریانہ۔ 617؛  جموں کشمیر۔ 5281؛  جھارکھنڈ۔ 1559؛  کرناٹک۔ 2764؛  کیرالہ۔ 5274؛  لکشدیپ۔ 159؛  مدھیہ پردیش۔ 1780؛  مہاراشٹر۔ 4874؛  منی پور۔ 335؛  اڈیشہ ۔ 466؛  پڈوچیری۔ 52؛  پنجاب۔ 218؛  راجستھان۔ 2072؛  تمل ناڈو۔ 1498؛  تریپورہ۔ 108؛  اتر پردیش۔ 8701؛  اتراکھنڈ۔ 485؛  مغربی بنگال۔ 5911؛  تلنگانہ۔ 1822 اور لداخ۔ 216۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U۔ 5138                    



(Release ID: 1823651) Visitor Counter : 305