بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
جناب نارائن رانے نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر ’رن فار کوائر‘ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
Posted On:
06 MAY 2022 5:32PM by PIB Delhi
آزادی کا امرت مہوتسو کے ’انٹرپرائز انڈیا‘ کے تھیم کے تحت، آج کوئمبٹور کے نہرو اسٹیڈیم میں کوائر کے قدرتی، بائیو ڈیگریڈیبل اور ماحول دوست مصنوعات کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ’رن فار کوائر‘ کا انعقاد کیا گیا۔
اس دوڑ کوایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے نے بھانو پرتاپ سنگھ ورما، وزیر مملکت ایم ایس ایم ای، جناب کپپورمو، چیئرمین، کوائر بورڈ، جناب ایس کے سنگھ، اے ایس اینڈ ڈی سی، محترمہ الکا اروڑہ، جے ایس (اے آر آئی) اور ایم ایس ایم ای کی وزارت اور کوائر بورڈ کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں ہری جھنڈی دکھا کر شروع کیا۔ یہ دوڑ مختلف زمروں کے تحت منعقد کی گئی تھی جس میں 4 گروپس شامل تھے - اسکول کے بچے - لڑکے اور لڑکیاں، کالج کے طلباء - لڑکے اور لڑکیاں، اوپن مین اور اوپن ویمن۔
تقریب میں تقریباً 2000 افراد نے شرکت کی اور یہ ایک شاندار کامیابی تھی۔ جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما،( ایم ایس ایم ای) ایم او ایس نے ہر زمرے کے تحت جیتنے والوں کو نقد انعامات، تمغے اور سرٹیفکیٹ دیئے۔
ش ح۔ ش ت ۔ج
Uno-5098
(Release ID: 1823405)
Visitor Counter : 134