سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
دویانگ جن اور بزرگ شہریوں کے لئے بار پیٹا، آسام میں ‘ ساماجک ادھیکاریتاشِوِر’
پہلے سے شناخت شدہ 2194 دویانگ جنوں اور 1880 بزرگ شہریوں کو 553.82 لاکھ روپے کی مالیت کے امدادی آلات مفت تقسیم کئے جائیں گے
Posted On:
06 MAY 2022 7:13PM by PIB Delhi
دویانگ جنوں کو اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت اور بزرگ شہریوں کو راشٹریہ وایو شری یوجنا (آر وی وائی اسکیم) کے تحت امدادی آلات تقسیم کرنے کے لئے ایک ساماجک ادھیکاریتا شورکا اہتمام سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، حکومت ہند نے آسام میں بارپیٹا کے ایم سی کالج پلے گراؤنڈ میں 8.5.2022 کو کرنے کا ارادہ کیا ہے۔
معذور افراد کے تفویض اختیارات محکمے نے اے ایل آئی ایم سی او اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس کا اہتمام کیا ہے۔دن میں 12 بجے یہ پروگرام ہوگا۔553.82 لاکھ روپئے کی مالیت کے 14507امدادی آلات پہلے سے شناخت شدہ 2194 دویانگ جنوں اور 1880 بزرگ شہریوں میں مفت تقسیم کئے جائیں گے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت کماری پرتما بھومک اس تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔ جناب عبدالخالق، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا)، بار پیٹا، آسام اور جناب نابا (ہیرا) کمار سرا نیا، ممبر پارلیمنٹ (لوک سبھا) کوکرا جھار (آسام) تقریب میں اعزازی مہمانان کے طور پر شریک ہوں گے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1823403)
Visitor Counter : 136